لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


میں وعدہ کرتا ہوں! Share
……منصور احمدخان مانی……
2%: بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں جو مجھ کو چھوئے گا وہ جل جائے گا۔
98%:اچھا جی کیا عدلیہ کے دستانے پہن کر بھی نہیں؟؟؟؟ تب بھی کرنٹ مارو گے؟؟؟؟
2% :میں وعدہ کرتا ہوں کہ ملک سے ہر چیز کا خاتمہ کر دوں گا صرف پانچ مہینوں میں اور میں وعدہ کرتا ہوں کے دسمبر تک بجلی کا بھی خاتمہ کر دوں گا، معاف کرنا میرا مطلب ہے کہ لوڈشیڈنگ کا اور میں وعدہ کرتا ہوں۔
98%:بس بس سر جی ہم کو آج بھی آپ کے وہ وعدے یاد ہیں سنا ہے کے آپ کے آتے ہی ہر چیز کرائے پر ملے گی اور ہاں کرائے سے یاد آیاکیا وہ گھر جو آپ کے پتا نہیں کہاں کہاں گھر بنا گئے بجلی پیدا کریں گے؟؟؟؟؟ سچ میں آج کل بجلی نے بہت پریشان کیا ہوا ہے۔
2% :دیکھو میری سادہ دل عوام میرے پاس زیادہ ٹائم نہیں ہے، کم ٹائم میں میں نے بہت سا مال پانی، میرا مطلب ہے کہ مال روڈ کو پانی سے دھلوانا ہے، اف میرے الله میں وعدہ کرتا ہوں، کم ٹائم میں جتنا بھی اپنوں کے لئے کر سکا کروں گا۔ اور ہاں کوئی مجھ سے خط لکھنے کا نہ بولے، میری امی کہتی ہیں کے خط لکھنا بُری بات ہے، غیر لڑکی کو میں آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتا۔
98% :اچھا جی نہ لکھو پر یہ بتاوٴ کہ ان پانچ چھ مہینوں میں آخر آپ کرو گے کیا؟؟؟
2% :لو کر لو گل اتنی وڈی کرسی پر بیٹھ کر بھی اگر ہم کو کام کرنا پڑے تو فائدہ؟؟؟ میں وعدہ کرتا ہوں کے کوئی کام نہیں کروں گا، آپ لوگ اگر زیادہ پریشان کرو گے تو بجلی بھری ہے میرے انگ انگ میں۔
98%: ملک میں جگہ جگہ بدامنی ہے، کرپشن ہے، ڈرون ہے، لوڈشیڈنگ ہے، کراچی میں امن نہیں ہے، روزگار نہیں ہے، عوام پریشان ہیں، جگہ جگہ پریشانی ہے اور تو اور اب تو میڈیا سے بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں ان کے اینکرز کے پیچھے بھی کوئی ٹھکیدار تو نہیں، آخر اس ملک کی سب بڑی سیٹ آپ کو ملی ہے، آپ کیا کریں گے؟؟؟ کیا پھر کوئی وعدہ؟؟؟ یا پھر کوئی نیا چسکے دار لولی پوپ جس سے عوام، میڈیا، عدلیہ اس میں مصروف ہو جائے اور آپ اپنا کام کر کے چلتے بنیں!!!
2% :خدا کے بعد میں اپنے صدر صاحب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج میں اعظم ہوں کاش میں ان کی زیادہ خدمت کرتا تو میں آج سے بہت پہلے اس سیٹ پر ہوتا، میں وعدہ کرتا ہوں۔
98% :جو آپ سے پوچھا ہے اس کا جواب دیں۔
2% :مجھے دوبارہ سے نکا وزیر بنا دو میں کوئی جن ہوں کیا؟؟؟؟ بہت جواب جواب کرتے ہو، آج لو جواب، بدامنی کا ذمے دار تم عوام خود ہو، تم کیا سمجھتے ہو، لسانی خون خرابہ کیا، باہر کے لوگ آ کر کرتے ہیں؟؟؟؟ آخر کیوں تم لوگ سیاسی جماعتوں کا احتساب نہیں کرتے؟؟؟؟ کیوں سوچے بنا آنکھ بند کر کے ہر ایک پر ایمان لے آتے ہو؟؟ جو بھی قرآن ہاتھ میں لے اس پر یقین کر لیتے ہو چاہے وہ جھوٹ ہی کیوں نہ بول رہا ہو، جو نیوز اینکر مرچ مسالہ دے اس پر ایمان لے آتے ہو، اپنی عقل استعمال نہیں کرتے، کچھ نہیں روکے گا، میں وعدہ کرتا ہوں نہ ڈرون، نہ لوڈشیڈنگ، نہ بدامنی، کچھ نہیں بدلے گا، جب تک تم نہیں بدلو گے، جس دن تم بدلو گے، ہم اپنے آپ انسان بن جائیں گے۔  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 34 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


Saeed, Mardan.............wadey to har koi karta he...aur wo to seyastdan nahe jo leader ban jae aur wadey na karey....aur jo kam 5 sal me na ho saka wo 5 month me kia hoga......
 
saeed Posted on: Thursday, July 19, 2012


Syed Faisal Munir, UAE...........hum log sirf batein karna hi janty hain aur toh koi kam hum sy hota naih dosro kay kamon mein taang arany ka theka hum logo nay lay rakha ha. koi naih ayega is Qaum ki halat sudharny hum sab ko mil kar is ki halat sahi karni ha coment karny ya like karny say kuch naih ho ga utho aur jagoo PAKISTAN abhi waqt hamara ha jo chaye kar sakty ha ...
 
Syed Faisal Munir Posted on: Thursday, July 19, 2012


زیڈ اے بخاری، دبئی…میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر میں وزیر اعظم بن گیا تو تمام کرپٹ سیاست دانوں کہ ختم کردوں گا جس کے بعد کسی سیاست دان کو پاکستانی عوام کے ساتھ دھوکا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔
 
ZA Bukhari Posted on: Wednesday, July 18, 2012


راشد چوہدری، امریکا…وہ قوم خوش نصیب ہوتی ہے جسے کوئی دیدہ ور مل جائے ملا ہمیں بھی تھا مگر ہم نے نا قدری کی اور اب مکافات عمل سے گذر رہے ہیں ہمارے بدعنوان سیاستدان، بعض جرنیل اور بیوروکریسی من مانی کی عا دی ہو چکی ہے اب اس بھنور سے نکلنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لیں اور آئندہ اپنی نمائندگی کیلئے اپنے جیسے لوگوں کو آگے لائیں اٹھارہ کروڑ لوگ ان مفاد پرست طبقات کو باآسانی لگام ڈال سکتے ہیں گھر بیٹھے شکوے کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ہزار میل کا سفر ایک قدم سے ہی شروع ہوتا ہے، بسم اللہ کیجئے۔
 
Rashid Chaudhry Posted on: Tuesday, July 17, 2012


Shabbir Bajwah, Narowal..........woh wada hi kia jo wafa ho jaye..
 
shabbir bajwah narowal Posted on: Monday, July 16, 2012


معاذ، سعودی عرب…اللہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہیں کرتی، یہ راجا پرویز اشرف کے بس کی بات نہیں۔
 
معاذ Posted on: Sunday, July 15, 2012


Qasim, Iraq............Qayaamat kee Nishanian hain jinab, aiasay logon ko apnay ghar waalay ghaans nahi daaltay woh humaray hukmraan bunn bethay, no hope.
 
qasim Posted on: Saturday, July 14, 2012


Shabbir, Islamabad...........bus waadey hi waadey hain karna tu kisi ney bhi kuchh nahein.
 
shabbir Posted on: Friday, July 13, 2012


ایم زبیر، مانسہرہ…بالکل صحیح کہا۔
 
M Zubair Posted on: Thursday, July 12, 2012


Rizwan, Italy...........I love Pakistan, sadar zardari ab bas karo.
 
rizwan Posted on: Wednesday, July 11, 2012


MUHAMMAD IMRAN, DUBIA.............MAIN WADA KARTHA HO KA MUJAY VOTE DEY DO NEXT BAR KA JATHNI BE CORRUPT LOG HAIN WOH MAIN APNI PARTY PPP MAIN SHAMIL KAROON GA..
 
MUHAMMAD IMRAN Posted on: Wednesday, July 11, 2012


محمد شیر حیدری، سعودی عرب…جس ملک کے سیاستدان عیار، مکار، ضمیر فروش، بد عنوان اور انصاف کی فراہمی میں خود رکاوٹ ہوں اور اپنے جرائم اور کرتوتوں پر نادم ہونے کی بجائے فخر کریں، اس ملک کا کیا حال ہوگا، پھر بھیڑیوں سے اگر بکری تحفظ مانگے تو بکری کی قسمت۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا آج اس مملکت کے اعلیٰ حکام اگر یہ کہیں کہ ہم پر قانون لاگو نہیں ہوتا جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے آقا کے پاس جب لوگ چوری کے الزام میں پکڑی گئی عورت کو چھڑانے آئے اور درخواست کی کہ آپ اس کا جرم معاف فرما دیں تو آپ نے فرمایا اگر میری بیٹی فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی اگر یہ جرم کرتی تو میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کو بھی سزا دیتا۔ کاش ہم عملی طور پر مسلمان ہوتے، آج کا حاکم خود کوہر شے سے بالا سمجھتا ہے پھر مسلمان بھی کہلاتا ہے، اے حاکمو، اے علماء حضرات حق کو سمجھو اور حق کا ساتھ دو ورنہ منافق کہلاؤ گے اور منافق کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ اے مالک و مولا ہمیں اچھا بنا دے اور ہمیں نیک قیادت عطا فرما۔ آمین
 
MUHAMMAD SHER HAIDRI Posted on: Wednesday, July 11, 2012


Abid, Bannu.............pakistan k hukmraan corrupt hain.
 
abid Posted on: Tuesday, July 10, 2012


خالد انکل، امریکا…وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے۔
 
خالد انکل Posted on: Tuesday, July 10, 2012


Younas Khan, Saudi Arabia............ main wada karta hoon, k agali martaba muje vote do, jo bejli bachi hai wo b awam say chheen loonga aur tum sab logon ko beeeg mangnay par majboor kar donga,,,,,
 
Younas Khan Posted on: Tuesday, July 10, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | Next
Page 2 of 3


انقلاب کا جھانسہ اورسادہ لوح عوام
’دشمن مرے تے خوشی نہ کریے سجناں وی مر جانا‘
گورا رنگ ہی کیوں؟
ورلڈ پولیو ڈے
ایبولا جان لیوا مرض
 
قربانی سے پہلے قربانی۔۔۔۔فلم فلاپ!!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 34 )
ملالہ کیلئے نوبل انعام اور سوشل میڈیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 12 )
بے ترتیبی ہی اب ترتیب ہوئی جاتی ہے
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 7 )
اردوزبان کانفاذ:اہم قومی،آئینی ضرورت
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 7 )
’گو بابا گو‘ سے ’گو وٹو گو‘ تک!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 5 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy