لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier

کرکٹ کے کرتا دھرتا جواب دیں! Share
……سید شہزاد عالم……
دورہ سری لنکا سے قبل ہر گز یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ دورہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہو گا۔ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد گال میں پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے پاکستانی ٹیم کی ساری خامیاں عیاں ہو گئیں اور ساتھ ہی ٹیم سے وابستہ افراد کے بلند و بانگ دعووں کی حقیقت بھی سامنے آگئی۔ ٹیم میں موجود خامیوں کی طرف ہمیشہ توجہ دلائی گئی لیکن بہتری کے دعووں کے سوا اب تک کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔ غیر ملکی فیلڈنگ کوچ کے ہوتے ہوئے فیلڈنگ کے انتہائی ناقص معیار کا کیا عذر پیش کرینگے؟ اس معیار کی فیلڈنگ تو ماضی کی فیلڈنگ کے معیار سے بھی گئی گزری نظر آئی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ماضی میں بھی غیر یقینی رہی ہے اور اس دورے میں بھی کوئی بہتری کے آثار نہیں ہیں تو پھر ڈیو واٹمور جو کوچنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے، ایشیا کپ کے بعد سے بیٹسمینوں پر کیا کام کر رہے ہیں؟ کیا انہیں اب تک بیٹنگ لائن کی خامیوں کا پتا نہیں چلا؟ کیا کوچ اور کھلاڑیوں میں ابھی تک ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی؟ کیا کوچ اور کھلاڑیوں کے درمیان زبان کا مسئلہ درپیش ہے؟ کیا کوچ بے اختیار ہے جو اس ناقص کارکردگی پر سوائے پریشان ہونے کے کچھ نہیں کر سکتا؟ کیا ایک بار پھر پاکستانی ٹیم دھڑے بندیوں کا شکار ہو گئی ہے؟ مصباح کی غیر موجودگی میں کیاحفیظ کو بطور کپتان کھلاڑیوں کا تعاون نہیں مل سکا؟ کیا اس ناقص کارکردگی کے تانے بانے سینٹرل کنٹریکٹ سے کھلاڑیوں کے وابستہ تحفظات سے ملتے ہیں؟ کیا کھلاڑیوں کی توجہ اب قومی ٹیم سے زیادہ مختلف ممالک کی پریمیئر لیگ کی طرف ہو گئی ہے؟ ۔۔۔ جو لوگ پاکستانی ٹیم کو قریب سے جانتے ہیں ان کے لئے اس شکست کو قبول کرنا اور ایسی کارکردگی کا مظاہرہ ناقابل یقین ہے۔ چیف سلیکٹر کا اس کارکردگی کا یہ کہہ کر دفاع کرنا کہ ٹیم تشکیل نو کے مرحلے میں ہے اور ایسے نتائج کے لئے تیار رہنا چاہئے ، بذات خود ایک عذر لنگ ہے کیونکہ اسی ٹیم نے ماضی قریب میں سری لنکا، زمبابوے اور انگلینڈ کے خلاف پرائے میدانوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب اتنے عرصے میں سوائے ہیڈ کوچ کی تبدیلی کے قومی ٹیم میں کوئی ایسی بہت بڑی تبدیلیاں نہیں آئی ہیں جس سے تشکیل نو کی خوشبو آتی ہو۔ پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا کو ایسی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کرانی چاہئے اور ان عوامل کو بلا تامل دور کر دینا چاہئے جو ٹیم کی کارکردگی میں مانع ہیں۔ یہ پاکستان کرکٹ کے کروڑوں شائقین کا مطالبہ ہے ورنہ آنکھ بند کر کے سب ٹھیک ہے کہہ دینے سے کرکٹ ٹیم کا بھی وہی انجام ہو سکتا ہے جو آج ہماری ہاکی ٹیم کا ہے۔۔۔۔!
shahzad.janggroup@gmail.com  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 290 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

Majid Bhatti, Gujar Khan..........pakistan team ne 2nd test me comeback kiy hai.
 
majidbhatti Posted on: Tuesday, July 03, 2012

محمد کلیم فاروقی، شکاگو…کرکٹ کے کرتا دھرتا بہت سر خرو ہو کر کولمبو ٹیسٹ میں اپنے بیٹسمینوں کی کارکردگی پیش کر کے کہیں گے واپس فارم میں آگئے ہیں لیکن شاید وہ اس حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے کہ کولمبو کی بے جان وکٹ پر سری لنکا پاکستان سے بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ذرا سوچیں جس وکٹ پر ٹک ٹک بھی سپر مین بن جائے اس وکٹ پر صلاحیت کیسے جانچ سکتے ہیں دوسری بات سری لنکا کی مجموعی کارکردگی کی کہ اب وائٹمور ان کا کوچ نہیں ہے۔ہمارے کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں کو مان لینا چاہئے کہ ان کو کرکٹ کی سمجھ ہی نہیں، ورنہ بوڑھے گھوڑوں پر کوئی بازی نہیں لگاتا ہے کہ کبھی یہ بوڑھے گھوڑے ریس کے فیورٹ ہوتے تھے۔
 
محمد کليم فاروقي - شکاگو Posted on: Tuesday, July 03, 2012

Asad Ali, Pakpattan............pakistan team ka captan afridi ko hona chaeay ...... phr teak ho ga sb.
 
asad ali Posted on: Monday, July 02, 2012

Asad Ali, Pakpattan............pakistan team ka captan afridi ko hona chaeay ...... phr teak ho ga sb.
 
asad ali Posted on: Monday, July 02, 2012

Muhammad Ayaz, Gujrat..............pak team ko opening ki zaroort hai m.hafeez bekaar batsman hai ase kyun nhi aram krwate ae want back imran nazeer 4 opning
 
muhamad ayaz Posted on: Monday, July 02, 2012

Abu Waim Mukhtar, Karachi...........muhammad hafiz ko sirf bowler ke taur pe khilayn agar acha khele too theek warna bahar ker deen misbah behtreen captan ha ,misbah ko opener bhejein , mohsin khan ko hata ke pcb ne ziadti ki hai.
 
Abu Uwaim Mukhtar Posted on: Monday, July 02, 2012

Sana Ahmed, Karachi..........jab tak hamari team ko achha coach nahi milay ga tab kat ya sahi nahi ho saktay wasim or waqar jasay players say jab tak hum faida nahi utahin gay to hum achhi team sabit nahi hosakty.
 
sanaahamed Posted on: Monday, July 02, 2012

Ahmed, London...........Humari cricket team ko behtar banana hay to waqar, waseem jaisy players aur afridi ko captin banana chahay. aur please politics ko khel say hata day to humasy behtar koy nahi.
 
Ahmad Posted on: Sunday, July 01, 2012

Abdul Rahman, UAE.........Hafeez ko team say out hona chaheyay tab team ek ho kr khail skti ha.
 
abdul rahman Posted on: Saturday, June 30, 2012

Abdul Rahman, UAE.........Hafeez ko team say out hona chaheyay tab team ek ho kr khail skti ha.
 
abdul rahman Posted on: Saturday, June 30, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | Next
Page 8 of 20

یوم باب الاسلام کے کئی اہم پہلو
کیا عدلیہ میں اردو کے نفاذ کی ضرورت نہیں ۔۔۔؟؟
تتلی کی طرح منڈلاتا محمد علی
افغانستان کو انگور اڈہ چوکی کی چپ چاپ حوالگی
ہوشیار ،،، رمضان آرہا ہے ،،،!
 
Disclamier
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy