لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


کرکٹ کے کرتا دھرتا جواب دیں! Share
……سید شہزاد عالم……
دورہ سری لنکا سے قبل ہر گز یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ دورہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہو گا۔ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد گال میں پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے پاکستانی ٹیم کی ساری خامیاں عیاں ہو گئیں اور ساتھ ہی ٹیم سے وابستہ افراد کے بلند و بانگ دعووں کی حقیقت بھی سامنے آگئی۔ ٹیم میں موجود خامیوں کی طرف ہمیشہ توجہ دلائی گئی لیکن بہتری کے دعووں کے سوا اب تک کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔ غیر ملکی فیلڈنگ کوچ کے ہوتے ہوئے فیلڈنگ کے انتہائی ناقص معیار کا کیا عذر پیش کرینگے؟ اس معیار کی فیلڈنگ تو ماضی کی فیلڈنگ کے معیار سے بھی گئی گزری نظر آئی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ماضی میں بھی غیر یقینی رہی ہے اور اس دورے میں بھی کوئی بہتری کے آثار نہیں ہیں تو پھر ڈیو واٹمور جو کوچنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے، ایشیا کپ کے بعد سے بیٹسمینوں پر کیا کام کر رہے ہیں؟ کیا انہیں اب تک بیٹنگ لائن کی خامیوں کا پتا نہیں چلا؟ کیا کوچ اور کھلاڑیوں میں ابھی تک ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی؟ کیا کوچ اور کھلاڑیوں کے درمیان زبان کا مسئلہ درپیش ہے؟ کیا کوچ بے اختیار ہے جو اس ناقص کارکردگی پر سوائے پریشان ہونے کے کچھ نہیں کر سکتا؟ کیا ایک بار پھر پاکستانی ٹیم دھڑے بندیوں کا شکار ہو گئی ہے؟ مصباح کی غیر موجودگی میں کیاحفیظ کو بطور کپتان کھلاڑیوں کا تعاون نہیں مل سکا؟ کیا اس ناقص کارکردگی کے تانے بانے سینٹرل کنٹریکٹ سے کھلاڑیوں کے وابستہ تحفظات سے ملتے ہیں؟ کیا کھلاڑیوں کی توجہ اب قومی ٹیم سے زیادہ مختلف ممالک کی پریمیئر لیگ کی طرف ہو گئی ہے؟ ۔۔۔ جو لوگ پاکستانی ٹیم کو قریب سے جانتے ہیں ان کے لئے اس شکست کو قبول کرنا اور ایسی کارکردگی کا مظاہرہ ناقابل یقین ہے۔ چیف سلیکٹر کا اس کارکردگی کا یہ کہہ کر دفاع کرنا کہ ٹیم تشکیل نو کے مرحلے میں ہے اور ایسے نتائج کے لئے تیار رہنا چاہئے ، بذات خود ایک عذر لنگ ہے کیونکہ اسی ٹیم نے ماضی قریب میں سری لنکا، زمبابوے اور انگلینڈ کے خلاف پرائے میدانوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب اتنے عرصے میں سوائے ہیڈ کوچ کی تبدیلی کے قومی ٹیم میں کوئی ایسی بہت بڑی تبدیلیاں نہیں آئی ہیں جس سے تشکیل نو کی خوشبو آتی ہو۔ پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا کو ایسی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کرانی چاہئے اور ان عوامل کو بلا تامل دور کر دینا چاہئے جو ٹیم کی کارکردگی میں مانع ہیں۔ یہ پاکستان کرکٹ کے کروڑوں شائقین کا مطالبہ ہے ورنہ آنکھ بند کر کے سب ٹھیک ہے کہہ دینے سے کرکٹ ٹیم کا بھی وہی انجام ہو سکتا ہے جو آج ہماری ہاکی ٹیم کا ہے۔۔۔۔!
shahzad.janggroup@gmail.com  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 145 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


Qadri, Karachi............team hamari bohot achhi hai magar siyasat ne team ko barbad kardiya hai .m .yousof ko kio nahi team me shamil karty.
 
qadri Posted on: Tuesday, June 26, 2012


Naveed, Saudia Arabia............Lagta hay Misbah ki bohot strong sifarash hay jiski waja se PCB ka Chairman bechara bhi issey nahein hata sakta.
 
Naveed Posted on: Tuesday, June 26, 2012


Naveed, Saudi Arabia.............Pakistan team mein Misba ul Haq k hote hue koi bhi one day series jeetna aik diwane ka khawab hoga.Koi to ho jo hamein is player se nijat dilaye jo har match harne k bad khta hay k batsmanon ko batting par twajo dena hogi,yaar misbah too pakistan team ki jaan chor sab thik hojye ga.
 
Naveed Posted on: Tuesday, June 26, 2012


Majid, Karachi...........coach ko pura akhtiyarat dena chaiye aur har player ko 5 matchs ka chance dena chiye ......
 
MAJID Posted on: Tuesday, June 26, 2012


افراز، یو اے ای…عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد یوسف اور عمران نذیر کو ٹیم میں واپس لیا جائے، میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ محمد حفیظ کو ٹی 20 کا کپتان کیوں بنایا گیا ہے۔
 
afraz Posted on: Tuesday, June 26, 2012


سید غلام حیدر شاہ، کنری…رات گئی بات گئی۔ حفیظ کی کپتانی کھلاڑیوں کو راس نہیں آئی۔
 
syed Ghulam Hyder Shah Posted on: Tuesday, June 26, 2012


Omer Anwaar, Lahore............seniors ko team mey lay k ana chaye mohammd yousaf jaisy seniours hain jo mushkil waqt mein team ko sambhaal saktay hain razzak, imran nazir, malik ko chance dayna chaye.
 
omer anwaar Posted on: Tuesday, June 26, 2012


Hussain ur Rahman, Saudi Arabia..............asl bat ye hai ke pakistan mein har cheez mein sayasat hoti arahi hai isleye jo khelne wala banda hai wo bechare aaj kaal team me nahe hai aur idhar udhar ke logu ku muqa diya jata hai aaj kaal razaq, yousuf , malik ye log team mein honay chahiye.
 
husain ur rahman Posted on: Tuesday, June 26, 2012


Zahid Ali, India..........keeper kamran akmal hona chahiye bowling mein mohammed sami ko muka milna chahiye.
 
zahid ali Posted on: Tuesday, June 26, 2012


Ehsan, USA...........Pakistani team ko kabhi bhi coach ki zarorat nahi rahi aur na hi coach team ka kuch begad sakta hai.Misbah ke slow khelne per bhi poorey over kheley nahi jatey hain tu us becharey pe ilzam kiyun.
 
ehsan Posted on: Tuesday, June 26, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | Next
Page 10 of 10


بچوں کو جنسی تشدد سے بچائیں
کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
سعید اجمل کی معطلی اور سوشل میڈیا
تانيا تحريکی کی دہائی
چینی صدر کا دورہ ملتوی ،سوشل میڈیا پر ردعمل
 
تانيا تحريکی کی دہائی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 53 )
چینی صدر کا دورہ ملتوی ،سوشل میڈیا پر ردعمل
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 32 )
انقلابی مون سون
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 30 )
عمران خان،اب آپ کو پلان ’بی‘ کا انتظار ہے؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 27 )
لفظوں کے انتخاب نے رسوا کیا تجھے
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 26 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy