|
|
گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ |
Share
|
|
……فاضل جمیلی …… چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟
|
|
|
 |
 |
سید امین ، امارات ۔۔۔
یہ تمام پاکستانیوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے |
| |
| SAID AMIN |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
شیراز احمد ، کراچی ، پاکستان ۔۔۔۔
سب سے بہترین فیصلہ ہوا ہے ۔ بس کچھ دیر سے ہوا۔کوئی تبدیلی آئے یا نہ آئے لیکن کم از کم اتنا تو ہوا کہ کسی حکمران کو سزا ہوئی |
| |
| sheraz ahmed |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
عالم ، کراچی ، پاکستان ۔۔۔
ایسے بے ایمان انسان کو ہم لوگ دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے |
| |
| ASLAM |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
اسحاق ، لاہور، پاکستان ۔۔۔
بہت اچھا فیصلہ کیا سپریم کورٹ نے ۔۔ اب زرداری کی باری ہے |
| |
| Ishfaq |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
صاحبزادہ ، ملتان ، پاکستان ۔۔۔
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ منتخب وزرائے اعظم کو ہم پانچ سال مکمل نہیں کرنے دیتے اگر وزیراعظم سب نااہل ہیں تو اس کا فیصلہ پانچ سال میں کسیے ہوا۔ کیا پہلے عدالتیں سو رہی تھیں ۔ |
| |
| sahabzada |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
رحمت ملک ، شارجہ ، امارات ۔۔۔
شاباش چیف جسٹس صاحب ۔۔۔ ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس زندہ باد |
| |
| Rahmat malik |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
حیات محمد ، ابوظہبی ، امارات ۔۔۔
یہ بہت اچھا فیصلہ ہے ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ وزیراعظم زرداری کے وفادار تھے ملک کے نہیں |
| |
| hayat mohammad |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
توصیف شبیر ، دمام ، سعودی عرب ۔۔۔
جان چھوٹی ۔۔۔ اللہ باقیوں کو بھی غارت کرے |
| |
| TOSEEF SHABBIR |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد یحیٰ ، کراچی ، پاکستان ۔۔۔
وزیراعظم زرداری کا تھا پاکستان کا نہیں تھا |
| |
| محمد يحي |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد عمران بٹ ، ریاض ، سعودی عرب ۔۔۔
خدا کے لیے یہ ایک یادگار دن ہے پاکستان کی تاریخ کا ۔ جب پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہو گی |
| |
| Muhammad Imran Butt |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
عبدالجواد، بھاولپور ، پاکستان ۔۔۔
زرداری اور ان کے حواریوں نے چیف جسٹس کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا حشر گیلانی جیسا ہو گا ۔ انشاء اللہ |
| |
| Abdul Jawad |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
فاروق ، دمام ، سعودی عرب ۔۔۔
خس کم جہاں پاک ۔۔۔ الحمداللہ ایک سے توجان چھوٹی |
| |
| farooq |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد اعظم ، ریاض، سعودی عرب ۔۔۔
میرے خیال میں پی پی اس فیصلے کو نہیں تسلیم کرتی |
| |
| محمد اعظم |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
اسد علی ، راولپنڈی ، پاکستان ۔۔۔
ہمیں سب کو ان لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ کا ساتھ دینا چاہیے |
| |
| asad ali |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد راحیل ملک ، ڈربن ، جنوبی افریقا ۔۔۔
اللہ کریم پاکستان میں امن قائم کرے ۔ اور اس ملک کو کرپشن فری بنا دے ۔۔ پاکستان زندہ باد |
| |
| Muhammad Raheel Malik |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next Page 19 of 21
|
|