لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ Share
……فاضل جمیلی ……
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟

 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 312 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


نثار احمد ، شہداد پور، پاکستان ۔۔۔۔ یہی ہونا چاہیے تھا ۔ یہ لوگ پاکستان کو خوب لوٹ رہے ہیں اب بھی ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ نئے وزیراعظم سے یہ حلف لینا چاہیے کہ وہ کیا ریزلٹ دے گا
 
nisar ahmed Posted on: Tuesday, June 19, 2012


پاک لو ، لاہور ، پاکستان ۔۔۔ یہ سمجھ نہیں آتی کہ لوگ کون سی جمہوریت کی بات کرتے ہیں جس نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے کچھ باقی نہیں رہا ۔ اللہ چیف کو سلامت رکھے
 
pak love Posted on: Tuesday, June 19, 2012


سجاد احمد ، ابوظہبی ، امارات ۔۔۔ جی ہاں پیپلزپارٹی کا ہر آدمی شہید ہے
 
Sajjad Ahmad Posted on: Tuesday, June 19, 2012


باقر ، ریاض ، سعودی عرب ۔۔ اللہ پاکستان کے حال پر رحم فرمائے اور نیک ، ایماندار اور خوف خدا رکھنے والے حکمران نصیب کرے۔
 
باقر Posted on: Tuesday, June 19, 2012


شاہ نواز ، کراچی ۔۔۔ ان کو چاہیے اپنی حکومت کو بھی اپنے ساتھ لے کے جائیں
 
shahnawaz Posted on: Tuesday, June 19, 2012


عروب اکرم ، نیویارک ، امریکا ۔۔۔ عدلیہ زندہ باد ۔۔ یہ فیصلہ پاکستان کے عوام کی جیت ہے ۔ یہ سب مل کر چیف جسٹس کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں
 
arub akram Posted on: Tuesday, June 19, 2012


راجہ یونس ، دمام ، سعودی عرب ۔۔۔ گیلانی سیاسی شہید تو نہیں بن سکے مگر ایک لاش ضرور بن گئے ہیں
 
Raja Younis Posted on: Tuesday, June 19, 2012


زاہد ، الخبر ، سعودی عرب ۔۔۔۔ میرے خیال میں یہ بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔ آئیں گیلانی کی رخصتی کا جشن منائیں ۔ اب انہیں آرام کی ضرورت ہے آنی والی نسلوں تک کے لیے کافی رقم بنا لی ہے
 
ZAHID Posted on: Tuesday, June 19, 2012


ابرار حسین ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پاکستان ۔۔۔ بہت اچھا کام کیا چیف جسٹس نے ۔۔۔ شاباش سپریم کورٹ ۔ سچ تو سچ ہی ہوتا ہے
 
ibrar hussain Posted on: Tuesday, June 19, 2012


صدام حسین ، دبئی ، امارات ۔۔۔ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے اس پر عمل ہونا چاہیے ۔۔ نئے وزیراعظم کو سوئس عدالتوں کو خط لکھنا چاہیے۔ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے چیف جسٹس پر فخر ہے
 
saddam hussain Posted on: Tuesday, June 19, 2012


امبر خان ، سرٹیل ، امریکا ۔۔۔ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے ۔ چیف جسٹس زندہ باد ، زرداری اور گیلانی کرپٹ اور غدار ہیں ۔پی پی سے اللہ جان چھڑائے
 
amber khan Posted on: Tuesday, June 19, 2012


ارشاد حسین ، ملتان ، پاکستان ۔۔۔ یہ پاکستان کے لیے اچھا فیصلہ نہیں ہے
 
irshad hussain Posted on: Tuesday, June 19, 2012


عبدالمجید ، اسلام آباد ، پاکستان ۔۔۔ بھت دیر کی مھربان جاتے جاتے- مکافات عمل بی تو کوئ چیزھوتی ھے۔اس پر عمل درآمد ھو جائے تو راستے آسان ھو جاییں گے۔ انشااللد۔
 
عبدالمجید Posted on: Tuesday, June 19, 2012


یاسر ، ٹوکیو ، جاپان ۔۔ فیصلہ تو اچھا ہے،لیکن موقع غلط ہے،ایسے موقعے پر جب کہ چیف جسٹس کی بیٹے پہ کرپشن کا الزام ہے۔حکومتی سازش کا عدلیہ نے جواب دیا،اور یہ تصادم عوام کو مزید ٹینشن دے گا،،حکومت نے پہلے کونسے عدالتی حکم مانے کہ یہ حکم بھی مان لے گی۔۔بحرحال عوام کی نظر میں یہ اداروں کا تصادم ہے۔۔یعنی ادلہ بدلہ۔
 
یاسرخوامخواہ جاپانی Posted on: Tuesday, June 19, 2012


زبیر ، کراچی ، پاکستان ۔۔۔ بہت اچھا فیصلہ ہے ۔میرے خیال میں یہی ہونا چاہیے تھا۔۔بہت شکریہ سپریم کورٹ
 
zubair Posted on: Tuesday, June 19, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next
Page 16 of 21


ایک شوہر کی چاند رات ڈائری
درزی اور عید
رمضان المبارک اور افطار پارٹیاں
سیاپا 4حلقوں کا
پولیو کی روک تھام کیسے؟
 
سیاپا 4حلقوں کا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 14 )
رمضان المبارک اور افطار پارٹیاں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 3 )
رمضان المبارک اور شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 3 )
پولیو کی روک تھام کیسے؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 1 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy