لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ Share
……فاضل جمیلی ……
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟

 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 312 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


Shafi ur Rehman, Dubai..............buhat acha fasla sunaya hai allah kary ke doosri museebat sadar zardari sey bhi jan choot jaye.
 
shafi ur rehman Posted on: Tuesday, June 19, 2012


قیصر اقبال سندھو، سلالہ…چیف جسٹس نے ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ کیا۔
 
قيصر اقبال سندهو Posted on: Tuesday, June 19, 2012


حبیب الرحمان، ہالینڈ…عدالت عظمی سے سزایافتہ ہونے کے بعد بھی گیلانی کا وزارت عظمی کے عہدے پر برقرار رہنا پوری قوم پر ایک قرض تھا
 
Habib-Ur-Rehman Posted on: Tuesday, June 19, 2012


ظہیر، امریکا…ملک کو مارشل لاء کی ضرورت ہے کیونکہ ہر جماعت کرپٹ ہے۔
 
zaheer Posted on: Tuesday, June 19, 2012


سید انور احمد، کینیڈا…میری رائے میں یہ فیصلہ درست نہیں، اسٹبلشمنٹ اور دیگر نے عدلیہ کو استعمال کیا۔
 
Syed Anwar Ahmed Posted on: Tuesday, June 19, 2012


محمد عمران، کراچی…میرے خیال میں یہ سپریم کورٹ کا اچھا فیصلہ ہے، چیف جسٹس نے پھر ثابت کردیا کہ وہ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔
 
mohammad Imran Posted on: Tuesday, June 19, 2012


Ghazi, Saudi Arabia..........chief justice zindah bad laikin lagta hay kahheen soch samajh kar yeh khail khilwaya ja raha hay.
 
ghazi Posted on: Tuesday, June 19, 2012


Ghazi, Saudi Arabia.......intakhab nazdeek hain aor ham pakistani hain samjhatay hain kih yeh game kia hay lakin ppp walay apne iradon main kamyab naheen hongay mulk ka satiya nass kar k rakh diya hay inhon ne.
 
ghazi Posted on: Tuesday, June 19, 2012


خالد جاوید، سعودی عرب…چیف جسٹس نے آج ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جمہو ری حکومت میں جمہوری فیصلہ دیا ہے، آج عوام کو کچھ احسا س ہواہے کہ آزاد عدلیہ کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جو جرم کرے گا اسے سزا ملنی ہے، چا ہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا اور وہ چیف جسٹس نے منصفا نہ فیصلہ کر کے بعد کے آنے والوں کے لیے راستے ہموار کردیے ہیں جس سے ملک میں قا نون کی با لا دستی اور عدلیہ کا احترام ہوگا وہاں پر ہر ادارہ ایمانداری اور ذمہ داری سے اپنے کام کرے گا، اب دوسرے علی با با چا لیس چوروں پر بھی گرفت کرنی ہوگی تا کہ اس ملک سے گندگی جتنی جلدی ہو صا ف صفائی کی جا سکے۔ اللہ چیف جسٹس کومزید ہمت دے۔آمین
 
khalid jawed Posted on: Tuesday, June 19, 2012


عطا الرحمان، سعودی عرب…اچھا فیصلہ ہے مگر دیر سے آیا، اب نئے وزیر اعظم کو پابند کیا جانا چاہئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرکے اور وہ کام کرے جو گیلانی نے نہیں کیا۔
 
attaur rehman Posted on: Tuesday, June 19, 2012


Irfan Urfi, Karachi..........Tamam Azaab, Ahtasab, Koray, Lashaen Shahadatein , Media Trail Sab PPP K Lye Hain Ya Mera Pakistan.
 
irfan urfi Posted on: Tuesday, June 19, 2012


Muhammad Ayoob Mengal , Shikarpur.........Baat Horahi hay PPP ko Siyasi Shaheed Milney Ki to Aaj Kal ki jo Jadeed Media k Dor k Tanasub Se to Men Kya Aaj k Buche ko Bhi Samajh Ajaega k Prime Minister Shaheed Hogae Ya Mujrim Ban Gae Kyon k Jis Din se NRO ka Pindora Box Khul Gaya us Din Se Logon ko Samajh Men Aagaya k Prime Minister Chahte to Swiz Bank ko Khat likh Sakte the agar likhte to Aaj ye Halat Nahi Hote Bakol Aitzaz Ahsan k khat likh Bhi Dete to Wahan se Koi Khas Jawab Nahi Ata kyon k Swiz Bank k Apne Laws Hen Jis par us ki Policies hen . Mere Khayal Men to Prime Minister Ko Siyasi Shaheed ka Khitab Nahi Milna Chaheye.
 
Muhammad Ayoob Mengal Posted on: Tuesday, June 19, 2012


Ahmed, Lahore..........yeh aap ke soch hay koi seasi saheed nahe milla ab Gilani ko koi poochhay ga bhi nahein.
 
Ahmed Posted on: Tuesday, June 19, 2012


رومی، امریکا…اچھی خبر ہے، بالآخر ہمیں کرپٹ وزیر اعظم نے نجات مل گئی، لیکن سوال یہ ہے کہ دیگر اداروں میں کرپٹ لوگوں سے ہمیں کب نجات ملے گی؟
 
Rumi Posted on: Tuesday, June 19, 2012


F. M. Soomro.........speaker ki ruling kay bad PCO CJ ko ya fasila nahi dena chaihi tha.
 
fF M soomro Posted on: Tuesday, June 19, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next
Page 11 of 21


گورا رنگ ہی کیوں؟
ورلڈ پولیو ڈے
اردوزبان کانفاذ:اہم قومی،آئینی ضرورت
’گو بابا گو‘ سے ’گو وٹو گو‘ تک!!
اب مستحکم فیصلے ہی پاکستانی کرکٹ کو بچاسکتے ہیں
 
قربانی سے پہلے قربانی۔۔۔۔فلم فلاپ!!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 33 )
ملالہ کیلئے نوبل انعام اور سوشل میڈیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 11 )
بے ترتیبی ہی اب ترتیب ہوئی جاتی ہے
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 7 )
صوبائی اسمبلیوں کی پہلے سال کی کارکردگی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 5 )
اردوزبان کانفاذ:اہم قومی،آئینی ضرورت
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 5 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy