لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


وفاقی بجٹ 2012 ء کیسا ہو! Share
……سید شہزاد عالم……
وفاقی بجٹ 2012 ء کی آمد آمد ہے اور ملک کے مختلف طبقات کی جانب سے بجٹ تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔ بلاشبہ موجودہ تباہ حال معاشی صورتحال میں متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے لیکن ملک کو درپیش مشکل صورتحال اور عوام کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا ازسر نو تعین کرنا ہو گا۔ اس بار متحدہ قومی موومنٹ نے بھی ایک شیڈو بجٹ پیش کر کے عمدہ اور قابل تقلیدمثال پیش کی ہے۔
الیکشن بھی سر پر ہیں، چنانچہ حکومت کی بھرپور کوشش ہو گی کہ ایسا عوامی بجٹ پیش کیا جائے جس سے آئندہ الیکشن میں اسے بھرپور فائدہ ہو لیکن یہ خدشات بھی اپنی جگہ موجود ہیں کہ کہیں حکومت عوامی بجٹ کے چکر میں ایسے غیر حقیقت پسندانہ اقدامات نہ کر گزرے جس سے وقتی طور پر تو واہ واہ ہو جائے لیکن آئندہ آنے والے مہینوں میں اس کے بھیانک نتائج دیکھنے کو ملیں۔
یہ حقیقت تو سب پر عیاں ہے کہ ماضی کی تمام حکومتوں کی غلط ترجیحات، غیر حقیقی معاشی پالیسیاں، امداد اور قرضوں پر انحصار اور ہوش ربا کرپشن نے ملکی معیشت کو تباہی کے کنارے پر پہنچادیا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، غربت اور دہشت گردی نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی اور بیروزگاری کے عفریت کو قابو میں کرنے کے لئے حکومت اپنی ترجیحات کا ازسرنو تعین کرے اور وسائل میں اضافے اور آمدنی پیدا کرنے والا بجٹ پیش کیا جائے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت فوری عمل کرے ، ماہرین کے مطابق لگ بھگ 19ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت سسٹم میں موجود ہے ،حکومت صرف سرکولر ڈیبٹ کا مسئلہ حل کرے، لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچنے سے بہتر ہے اپنے لوگوں کے ہاتھ بیچ دیا جائے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے، ان کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے حکومت ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کرے۔ ریونیو میں اضافے کے لیے وسائل میں اضافہ کیا جائے حکومت اپنے اخراجات کم کرے کرپشن پر قابو پائے،خودانحصاری کی طرف جایا جائے اور نئے ٹیکس دہندگان تلاش کیے جائیں۔
اس بار بجٹ میں تعلیم،صحت اور سوشل سیکٹر کو مطمئن کرنا بے حد ضروری ہے۔ کاروباری ماحول کی بحالی کے لئے امن و امان پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ اگر مقامی صنعت کار سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں تو غیر ملکی سرمایہ کار کہاں سے آئیں گے اور کیوں آئیں گے ؟ بھتہ مافیا سے تاجروں کو ہر قیمت پرنجات دلائی جائے۔ بڑے بڑے جاگیرداروں پر زرعی ٹیکس عائد کیا جائے ۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو کم کرانے کے لئے حکومت نچلی سطح پر موثر اقدامات کرے اور منافع خوروں کی سیاسی سرپرستی کا خاتمہ کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
چین ہمیں اپنی منڈیوں تک رسائی دینے کے لئے تیار ہے تو ہمیں اس سے فوری اور بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔پیداواری لاگت میں اضافے سے صنعتیں بند ہورہی ہیں، ٹیکسائل سیکٹر کی ہزاروں صنعتیں بند ہو چکی ہیں اور دوسرے ممالک منتقل ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شفاف نجکاری کے ذریعے خسارے والے اداے نجی سیکٹر کو دیے جائیں، نئے انڈسٹریل زونز بنائیں جائیں۔ ہڑتال کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اگر ورکرز نے ہڑتال کرنی بھی ہو تو صرف انڈسٹری کی حد تک ہو، شہر کو بند نہ کیا جائے اور نہ ہی سڑکوں پر ٹائر جلا کر اور جلاؤ گھیراؤ کر کے امن و امان خراب کیا جائے۔
چند برسوں میں مہنگائی میں چھ سو فی صد اضافہ ہوا لیکن اس کی نسبت تنخواہیں بہت کم بڑھائی گئیں۔ مزدور کی کم از کم تنخواہ 15ہزار روپے ہونی چاہیے۔سات ہزار روپے تنخواہ بھی مزدور کو نہیں دی جارہی،حکومت اپنے اعلان پر عمل درآمد کرائے، جبکہ نجی اداروں میں بھی تنخواہوں میں اضافے کو مہنگائی کے تناسب سے ممکن بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
معزز قارئین! بجٹ براہ راست آپ کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتا ہے ، اس اہم موقع پر آپ کی تجاویز اور تبصرے شاید حکمرانوں کی نظروں سے گزر جائے۔  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 52 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


محمد اقبال، کراچی…نیا بجٹ عوام کیلئے اچھا نہیں ہے،
 
mohammad iqbal Posted on: Tuesday, June 12, 2012


Malik Abdul Basit, Kabirwala............Bakwas Bajat pash kea hy.
 
Malik Abdul Basit Posted on: Sunday, June 10, 2012


Bilal, Lahore...........ammal kb ho ga.
 
bilal Posted on: Saturday, June 09, 2012


Azra, BWN.........Bichare ghribon ki kon sunta ha ?
 
Azra Posted on: Saturday, June 09, 2012


Muhammad Umar Zia, Burewala..............Hukmarano, Students kay baray main kuchh socho jo is mulk ka mustakbil hain. har saal pata nai kitnay talented students is mulak ko chhor daitay hain pakistan ka sara talent to bahir ja raha hai, Or pakistan main kaya reh jay ga just jahalat or tum sab jaisay jahil hukmaran. jis aik dusray per tohmat kay siwa kuch nai ata. jo america kay agay to dut nai saktay to or kaya karain gay. Mairi baat hamesha yaaad rakhna HAZRAT MUHAMMAD (PBUH) nay farmaya kafir kabi Muslim ka dost nai ho sakta.. Aray ager PBUH kee muhabat zara bhee tumharay dill main hai to samaj jao .. Apni akhirat sanwar lo.
 
Muhammad Umar Zia Posted on: Friday, June 08, 2012


Muhammad Umar Zia, Burewala.............AoA, Yeah panchwan budget bohat sey hukmranon kay liyay khushkhabri kee naveed hai. unhon nay sacha kay yeah budget bhee lazmi lana hai apni pockets bharnay kay liyay. kay 5th budget paish karnay wali pehli hakoomat or sath main faida alag. mujhay 23 saal ho gaey is duniya main aye lakin is budget ka aik rupaya bhee mujhay faida na day saka. main aj yahan hun apnay waldain kee wajah say. yeah budget faida to kaya kuch bhee nai daita sawaye qarzay kay jo pakistan per kharbon rupay hai, mehangai, load shedding. Just one Karachi kee surtehal is hakumat say theak nai hoti or chalay pura mulak sanwarnay...
 
Muhammad Umar Zia Posted on: Friday, June 08, 2012


Uzma Younus, Karaahi..........aik zardarri sub per bharee, hum jesey kaye gareebon ko budget2012 se koye faida nahi howa gareeb gareeb hi rahega hum her waqat gurbat ki chaki mai pistye hi raheengy jetne feesad ye tankha baratee hai us se zeyada mahangaye ki zareeye wapis laletyhain her cheez mahngi hoti ja rahi hai koi control nahi hai ALLAH es hokomat se hamee jald nijaat dilaaey. aamin.
 
UZMA YOUNUS Posted on: Friday, June 08, 2012


Fahim, Gilgit..............Ye hamare apne guna han jo is mehangai or berozgai ki shakal meim zaahir ho rahe hain.
 
fahim Posted on: Wednesday, June 06, 2012


Raja Zulfiqar Ali , Dubai..........poora molik hakumat ko galli deta hai,hakumat ki is main kia ghalti hai,kia hakumat khud aai hai,hakumat ko vote kis ne di hai.appney sar main khud juta marain aor sochain.
 
raja zulfiqar ali Posted on: Wednesday, June 06, 2012


Naveed ur rahman , Saudi Arabia..........Please request hai meri goverment se ke bahir mulko se paisa na khaye apne mulk ke liye kuch kare.
 
Naveed ur rahman Posted on: Wednesday, June 06, 2012


حسین عباس، بھکر…براے مہربانی ایسا بجٹ پیش کریں جس سے غیریب عوام کو کچھ فایدہ ہو پہلے ہی عوام بڑی مشکل میں ہے-
 
HUSSNAIN ABBAS Posted on: Thursday, May 31, 2012


سمیر ساحل، قصور…بجٹ لوگوں کی ضروریات پوری کرنے والا ہونا چاہئے۔
 
سمیر ساحل Posted on: Thursday, May 31, 2012


Majid, Minchinabad......sub chor hain. gharebon ke liye kuchh nahein ho ga.siwaey mehngai k.
 
majid Posted on: Wednesday, May 30, 2012


Rayasat ullah Khan, Karachi.......govt. ko chaiya kai petrol, cng, jasi chizon pai 35% kami karai takai awam ko faida ho, aur govt. offices main rishwat ke kami kai liya govt. employees ki salary mai 35% izafa karai.
 
rayasatullah khan Posted on: Wednesday, May 30, 2012


Nida, Islamabad...........mujay bohat afsoos hota hi k in logon ko khuda khofi nie itna kuchh honay k bawajod khud ki pari hi marnay ka khof ho to awam ka paisa awam par lagain in ko kia koi bhoka soey ya bhoka maray, jana to qabar mein akailay hi waha na AC ho ga na AC car ho ge sirf aur sirf apnay amaal honge jo kam aein ge wahan VIP protocol sirf usi k liye ho ga jis ne khaliq-e-khuda k liye kuch kia ho ga. Allah in sab ko hadayat de, Amin.
 
nida Posted on: Wednesday, May 30, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | Next
Page 1 of 4


لفظوں کے انتخاب نے رسوا کیا تجھے
میرا کی ہی سن لیں!
مذاکرات کاموقع ضائع نہ کریں!
سول نافرمانی اور سوشل میڈیا
سول نافرمانی تحریک!!!
 
واقعی کچھ ہونے والا ہے۔۔۔۔؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 35 )
شاباش! سعیدہ وارثی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 31 )
سول نافرمانی تحریک!!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 27 )
وزیراعظم عمران خان یا طاہرالقادری؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 26 )
لفظوں کے انتخاب نے رسوا کیا تجھے
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 20 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy