لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


پاکستان کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ہوگئی Share
.......سید شہزاد عالم........
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست سے نہ صرف ہمکنار کیا بلکہ وائٹ واش کرکے ایک نئی تاریخ بھی رقم کردی اور یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔ متحدہ عرب امارات آنے سے قبل انگلینڈ نے ایسے انجام کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ پوری سیریز میں انگلش کھلاڑی پاکستانی باؤلنگ اٹیک خصوصاً اسپنرز کے آگے بے بس دکھائی دیئے۔ کپتان مصباح اور دیگر کھلاڑیوں کے نزدیک اس فقیدا لمثال کامیابی کا سبب کھلاڑیوں کا ایک یونٹ ہو کر کھیلنا اور ٹیم انتظامیہ کی بھرپور محنت ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ محسن حسن خان کی کوششوں کا ذکر نہ کرنا زیادتی ہوگی۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایسا شاید پہلی بار ہوا ہے کہ تین سیریز جیتنے کے باوجود کوچ اور کپتان کے درمیان ہم آہنگی برقرار ہے اور دونوں ایک دوسرے کو جیت کا کریڈٹ دے رہے ہیں۔ جیت کے کریڈٹ میں سلیکشن کمیٹی کو بھی شامل کرنا چاہیے کیونکہ اگر ٹیم ہارتی ہے تو سارا نزلہ سلیکشن کمیٹی پر ہی گرتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جیت کے کریڈٹ میں محسن خان کو شامل تو کرتا ہے لیکن ٹیم کی مزید گرومنگ کے لیے ڈیواٹمور کو بھی کوچ کی حیثیت سے ضروری خیال کرتا ہے جن کے بارے خبریں ہیں کہ وہ بیس فروری کو لاہور آکر معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔ ظاہر ہے جو کرکٹ بورڈ چاہے گا وہی ہوگا لیکن بورڈ کو محسن حسن خان کے ساتھ ناانصافی ہرگز نہیں کرنی چاہئے اور بورڈ میں ان کے شایان شان کوئی ذمہ داری ضرور دینی چاہئے اگر محسن خان راضی ہوں۔

سیریز شاندار طریقے سے جیت تو گئے ہیں اور قوم اس جیت کا جشن منا رہی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح کہیں گے کہ ابھی وہ منزل بہت دور ہے جس کا خواب سب دیکھ رہے ہیں یعنی ٹیسٹ اور ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا۔ فیلڈنگ کا معیار بہت بلند کرنا ہوگا۔ کیچ گرانے کی عادت ترک کرنی ہوگی اور بیٹنگ لائن میں گہرائی لانے کے لئے ایک آل راؤنڈر تیار کرنا ہوگا جیسا کہ ماضی میں عمران خان اور وسیم اکرم یہ کردار ادا کر چکے ہیں ، مزید یہ کہ وکٹ کیپر ایسا ہو جو وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں میں مہارت رکھتا ہو جیسا کہ ماضی میں تسلیم عارف، معین خان اور راشد لطیف ہوتے تھے۔ فاسٹ باؤلنگ میں عمر گل کے ساتھ کوئی دوسرا باؤلر باقاعدگی سے نہیں کھیل رہا ہے اس طرف بھی دھیان دینا ہو گا کیونکہ ہر قسم کی وکٹوں پر اسپنرز میچ نہیں جیتا سکتے ہیں۔ باؤنسی اور سوئنگ وکٹوں پر بیٹسمینوں کو خوب پریکٹس کرانی ہوگی اور مختلف قسم کی وکٹوں پر ان کا فٹ ورک ، تیکنیک اور ٹائمنگ پر بھرپور توجہ دینی ہو گی۔
آخر میں ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھرپور شاباش اور یہی دعا کہ۔۔ہمیشہ۔۔ جیت کے جیو!!!  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 59 ) احباب کو بھیجئے
 
  ShareThis

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard


شارق، کراچی…میری کرکٹ بورڈ سے درخواست ہے کہ ٹیم کمبی نیشن اور انتظامیہ میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے، محسن خان کو کوچ کے عہدے سے ہٹانا زیادتی ہوگی۔
 
Shariq Posted on: Tuesday, February 14, 2012


نوید احمد، ابوظہبی…شعیب ملک اچھی کارکردگی نہیں دکھارہا۔
 
naveed ahmad Posted on: Monday, February 13, 2012


سید حسیب، ملائشیا…جیت کر جیو
 
Syed Haseeb Posted on: Monday, February 13, 2012


عاقب گوندل، منڈی بہاؤالدین…بہت خوب پاکستان ٹیم
 
Aaqwib Gondal Posted on: Monday, February 13, 2012


عاطف نور، وہاڑی…پاکستان ٹیم اور پوری قوم کو بہت بہت مبارکباد
 
Aatif Noor Posted on: Monday, February 13, 2012


الحاج فضل اعوان، یو کے…میری طرف سے تمام پاکستان ٹیم اور پوری قوم کو بہت بہت مبارکباد،
 
Alhaj Fazal Awan Posted on: Sunday, February 12, 2012


اشتیاق احمد، سعودی عرب…پوری ٹیم کو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد، مجھے پاکستان کی جیت پر بہت خوشی ہے، جس طرح پاکستان ٹیم نے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے اس پتا چلتا ہے کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔
 
ishtiaq ahmad Posted on: Sunday, February 12, 2012


راشد، یوکے…شاندار کامیابی پر ٹیم اور پوری قوم کو بہت بہت مبارکباد
 
Rashid Posted on: Sunday, February 12, 2012


عمران، کینیڈا…بہت خوب پاکستان ٹیم۔
 
imran Posted on: Sunday, February 12, 2012


صدر الدین، یو اے ای…شاندار کامیابی پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد، پاکستان ٹیم بہت عرصہ بعد ایک یونٹ کی طرح کھیلی۔
 
sadaruddin Posted on: Saturday, February 11, 2012


شہزاد، یوکرین…ویل ڈن پاکستان ٹیم، پاکستان ٹیم کو ایک فاسٹ بالر کی شدید ضرورت ہے۔
 
shahzad Posted on: Saturday, February 11, 2012


حسن چوہدری، گجرات…زبردست پاکستان ٹیم، نظر نہ لگ جائے، اللہ کرے ہماری ٹیم ہمیشہ ایسے ہی کھیلتی رہے۔
 
hassan ch Posted on: Saturday, February 11, 2012


عمران خان، یو اے ای…پوری ٹیم کو مبارکباد، دل خوش کردیا۔
 
imran khan Posted on: Saturday, February 11, 2012


عبدالحمید انجم، سعودی عرب…مجھے پاکستان ٹیم بہت پسند ہے، پاکستان زندہ باد
 
abdul hameed anjum Posted on: Saturday, February 11, 2012


محمد زاہد خان، بحرین…پاکستان زندہ باد، شاباش پاکستان ٹیم
 
Muhammad Zahid Khan Posted on: Saturday, February 11, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | Next
Page 1 of 4


اردو زبان کا نفاذ،ایک اہم قومی و آئینی ضرورت
’گو بابا گو‘ سے ’گو وٹو گو‘ تک!!
اب مستحکم فیصلے ہی پاکستانی کرکٹ کو بچاسکتے ہیں
ہاتھ دھونے کا عالمی دن
ملالہ کیلئے نوبل انعام اور سوشل میڈیا
 
قربانی سے پہلے قربانی۔۔۔۔فلم فلاپ!!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 33 )
ملالہ کیلئے نوبل انعام اور سوشل میڈیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 11 )
بے ترتیبی ہی اب ترتیب ہوئی جاتی ہے
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 7 )
صوبائی اسمبلیوں کی پہلے سال کی کارکردگی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 5 )
اردو زبان کا نفاذ،ایک اہم قومی و آئینی ضرورت
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 5 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy