Saturday, November 21, 2009
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


جنوبی وزیرستان میں بھارتی مداخلت! 
آئی ایس پی آرکے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں بھارتی مداخلت اور د ہشت گردوں کی امداد کے واضح شواہد مل گئے ہیں، دہشت گردوں کے زیر استعمال بھارتی اسلحہ اور لٹریچر بھی پکڑا گیا ہے جبکہ مزید ثبوت اکٹھے کئے جا رہے ہیں،یہ شواہد دفتر خارجہ کو بھجوادیے گئے ہیں تاکہ ان کی بنیاد پر مناسب فورم پر معاملے کوا ٹھایا جا سکے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس اور امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ امیر کالعدم تحریک طالبان حکیم اللہ محسود کے جنوبی وزیرستان میں موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔ محسود کو ایک ہزار ازبک جنگجووٴں سمیت 8ہزار شدت پسندوں کی مدد بھی حاصل ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اِس سلسلے میں یقین سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ وزیرستان آپریشن کی کامیابی کے بعد ملک میں جاری خودکش حملوں کی لہر فوری طور پر تھم جائے گی۔ میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ اِس مرتبہ ماضی جیسے کسی معاہدے کا کوئی امکان نہیں  اب جنگ انجام تک پہنچائی جائے گی۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے لئے پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت ہے نہ کسی مداخلت کی‘ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی مدد کے لئے بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد ملے ہیں‘ کانی گرم اور کڑما سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ازبک دہشت گردوں کے گڑھ کڑما گاؤں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے تاہم ابھی کسی دہشت گرد لیڈر کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ ایک سوال پر اطہر عباس نے کہا کہ 8 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو سب مقامی ہیں‘ ان میں کوئی غیرملکی نہیں ہے۔ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ پاکستان اپنے وسائل سے فوجی آپریشن کر رہا ہے‘ ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت ہے نہ مداخلت کی‘ صرف عوام کی موثر اور دیرپا حمایت جاری رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے جنوبی وزیرستان سے فرار ہو کر دوسرے علاقوں میں جانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے‘ فورسز پوری طرح چوکس ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک افغان سرحد کی دوسری جانب موجود فورسز بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔

بھارت کی مداخلت کی شواہد کے بعد پاکستان کو کیا اقدامات لینے چاہئیں؟

کیا اس مسئلہ کو قوام متحدہ میں نہیں اٹھاناچاہیے؟

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی مداخلت کس بات کی عکاس ہے؟

اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 24 ) احباب کو بھیجئے
 


-ذکی الدین، لاہور،بھارت کے خلاف سرکاری اور سفارتی سطح پر اعلان جنگ کردینا چاہیئے اور اس مقصد کے لئے امریکہ پر دبائو بڑھادیان ہوگا، ورنہ بھارت باز نہیں آئے گا،
  zaki udin


-یاسر عزیز چودھری، دوبئی،بہت عرصے سے انڈیا کے پاکستان میں کاررواٰئیاں دراندازوں کے بارے میں سنتے رہے ہیں سر عام استعمال ہونے والے اسلحہ کوئی خاص حیرت کی بات نہیں ہے، پاکستان آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے اپنی تمام سرحدوں کو کسی بھی قسم کی تجارت اور سرگرمیوں کو بند کردینا چاہیئے
  yasir aziz chaudhry


-اعوان، ریاض، کیا آج ہمیں دشمنوں کا یہ پیغام دینے کی ضرورت نہیں ہے،کہ ہم دوستی اور دشمنی کھل کے کرتے ہیں بھارت پاکستان کو ہر قدم پہ بدنام کررہا ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،بھارت کے مقابلے میں ہمیں اپنا مفاد عزیز ہے ہمیں اپنے دفاع کا حق ہے،
  awan


-عبید امین، راولپنڈی،ہمیں ہیلری کلنٹن کا بتاناہوگا کہ طالبان کے بارے میں جتنا آپ جانتی ہیں ہم واقعی نہیں جانتے، کاش انہیں بتلایا جائے کہ طالبان جو اسلحہ استعمال کررہے ہین وہ بھارتی ہے ہمیں بے وقوف نہ سمجھیں یہ سب انہی کا کام ہے، اب وہ انجان بن کر ہم سے کیا چاہتی ہیں۔
  عبيد امين


-حافظ شفیق، بھاولپور، مسئلہ یہ ہے کہ عوام اس حکومت سے مایوس ہوچکی ہے،اور جب تک یہ عوام دشمن حکومت تبدیل نہیں ہوگی تب تک کسی کو سکون نہیں ملے گا،عوام اس حکومت سے بدظن ہوچکے ہیں،
  hafiz shafiq


-نجیب اللہ ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان حکومت کو اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیئے کیونکہ بھارت ہٹ دھرم ملک ہے اسے طرح کی حرکتوں سے باز رکھناہماری اپنی ذمہ داری ہے،
  najeebullah


-عبدل المعروف، یو ایس اے،پاکستان کو چاہیئے کہ وہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھائے۔بھارت مداخلت دہشتگردی کو ہوا دینے کے مترادف ہے،ہماری وزارت خارجہ کو اس معاملہ میں نوٹس لینا چاہیئے اور مسلم ممالک کو اس سلسلے میں باخبر رکھنا ہوگا اللہ پاکستان پہ اپنا رحم فرمائے
  abdul maroof


-حسن طاہر، فیصل آباد، بھارت نے آج تک ہمارے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔وہ ہمارے آزادی کے درپہ ہے،اور ہمیں کمزور کرے پہ تلا ہوا ہے،پچھلے تیس سال سے اس کا رویہ اسی طرح ہے بنگلہ دیش کو وجود مین لانے کا کردار اس بات کا ثبوت ہے،ہمیں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیئے
  hassaan tahir


-لالہ اصغر علی، کراچی،یہی وقت ہے جب ہم جان لیں کہ ہمارا دوست یا دشمن کون ہے، بھارت کی کھلی مداخلت اس بات ثبوت ہے جو مختلف مقامات سے دستاویز یا اسلحہ کی صورت میں وزیرستان سے ملا ہے، افغان ٹرانزٹ بند کردی جائے، تاکہ ایک طرف مداخلت پر نظر رکھی جاسکے،کیونکہ بھارت نے ان علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں،
  Lala Asghar Ali


-محمد اعظم۔ لاہور۔سب سے پہلے پاکستان کے بارڈر سے افغان باشندوں کے پاکستانی سرحد میں غیر قانونی داخلوں پر مکمل پابندی عائد کرنی ہوگی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی قسم کی مداخلت نہ ہوسکے،بھارت سے سفارتی سطح پر اس معاملے پر توجہ دلائی جائے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں، ان سے وضاحت طلب کی جائے عالم اقوام میں اسے پیش کیا جائے
  محمد اعظم


-کاشف خان کراچی، بھارت پاکستانیوں کو ٹرانزٹ ویزا نہیں دیتا،جبکہ سری لنکااور بنگلہ دیش کی طرح ہمیں بھی افغانستانیوں کو ٹرانزٹ ویزا نہیں دینا چاہیئے کیونکہ اسی کا فائدہ وہ اٹھاتے ہیں بھارتی وہاں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں،بھارتی اسلحہ بر آمد ہونا اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے حکومت اس پر احتجاج کیوں نہیں کررہی ہے،
  kashif khan karachi


-ارشد محمود، الجبیل، سعودی عرب، افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہمارا میڈیا اور سیاستدان بھارتی کی اس حرکت پہ احتجاج کیوں نہیں کرتے،ویسے تو بہت بولتے ہیں، کیا یہ بات قومی مفاد کے خلاف نہیں ہے، جب ثبوت موجود ہین تو اس پر احتجاج کرنا چاہیئے،
  Arshad Mahmood


-ابرار محمد ،دیر، جب شواہد مل ہی گئے ہیں تو اسے بے نقاب کرنے میں کیا دشواری ہے،ہمیں ٹھوس کارروائی کرکے قدم اٹھانا چاہیئے،بھارت ہمارے خلاف کھلی دشمنی دہشت گردی کی صورت میں کر رہا ہے کیا یہ ثبوت کم ہے،
  Abrar Muhammad


-فہد خان،شکاگو۔ یونائیٹد نیشن کی بات کرنا بے کار ہے اس نے کبھی ہمارے مسائل پہ توجہ دی ہے جو اب دے گا؟بس وہ بھی مذمت کرکے خاموش ہوجائے گا۔ بھارت کی اس سازش سے ہمیں ہی نمٹنا ہوگا،
  Fahad Khan


-حسن طاہر، فیصل آباد، کیا آج ہمیں دشمنوں کو یہ پیغام دینے کی ضرورت نہیں ہے،کہ ہم دوستی اور دشمنی کھل کر کرتے ہیں، بھارت پاکستان کو ہر قدم پہ بدنام کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، اس میں بھارت میڈیا اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ہمیں اپنا مفاد مقدم رکھنا چاہیئے،
  hassaan tahir
Prev | 1 | 2 | Next
Page 1 of 2


تازہ بلاگ
مہنگی مویشی منڈی ، عوام پریشان!
ایک کھرب 65ارب روپے ہضم
چینی کابحران اور عوام پریشان!
ملکی سلامتی اور پاک فوج کا عزم
پاکستان میں کرپشن لمحہ فکریہ!
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا!
صدر اوباما کا صدر آصف زرداری کو خط
شادی ہالز کی تقریبات پر وقت کی پابندی
سیکیورٹی کے نام پراسکول فیس میں اضافہ؟
محمد یوسف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مقرر
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy