Saturday, November 21, 2009
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


ترک وزیر اعظم کاپارلیمنٹ سے خطاب 
ترکی وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ پاکستان انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں کامیاب ضرور ہوگا اور ہم اس کی ہرممکن مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستانی عوام کی پریشانیوں کو اپنے مسائل سمجھتے ہیں، خطے میں استحکام کیلئے مستحکم پاکستان ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی پاکستانی عوام کی خوشی کو اپنی خوشی اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب کو اپنے لئے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ترک وزیراعظم نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی عظیم رہنما تھیں جو دو برس قبل دہشت گردی کے گھناؤنے حملے کا نشانہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ جس روز محترمہ بھٹو شہید ہوئیں، ترکی کی گرینڈ قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ کی منظوری کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعزیت کی اور ہمارے عوام نے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق ابو الاثر حفیظ جالندھری کے کے چند اشعار پڑھ کر کہا کہ جب ہم اپنے قومی ترانے کے شاعر محم عاقف کے اشعار پڑھتے ہیں تو ہمیں بھی اسی طرح کی خوشی کے جذبات ملتے ہیں۔

ترک وزیر اعظم کے دورہ پاکستان خصوصاً پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 3 ) احباب کو بھیجئے
 


-مخلص راہی، کراچی،ترک وزیراعظم ہمیں اپنا دوست سمجھتے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہین کہ ہمارے لئے انہوں نے وقت نکالا، ہماری خوشی اور غم کو اپنا سمجھتے ہیں،ان کا یہ دورہ خیر سگالی اہمیت کا حامل ہے،
  Mukhlis Rahi


نثار میلسی، ملتان، ترک وزیر اعظم کا دورہ پاکستان ظاہر کرتا ہے امی مسلمہ خود بھی پاکستان کے حالات پر فکرمند ہے،اور دہشتگردی کے نام پر پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اسے اپنی مصالحانہ طریقہ سے سلجھانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ترکی کی بے لوث پاکستان سے محبت کی ایک مثال ہے،
  Nisar Mailsi


-شہزاد ہمدانی، کراچی،ترک وزیر اعظم کا دورہ پاکستان دوری خیر سگالی ہے وہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر بنانے پاکستان آئے ہیں، ان کی مصالحانہ کوشش بار آور ہوںگی کیونہ وہ بھی اس خطہ میں امن کے خواہاں ہیں،
  شہزاد ہمدانی،

Page 1 of 1


تازہ بلاگ
مہنگی مویشی منڈی ، عوام پریشان!
ایک کھرب 65ارب روپے ہضم
چینی کابحران اور عوام پریشان!
ملکی سلامتی اور پاک فوج کا عزم
پاکستان میں کرپشن لمحہ فکریہ!
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا!
صدر اوباما کا صدر آصف زرداری کو خط
شادی ہالز کی تقریبات پر وقت کی پابندی
سیکیورٹی کے نام پراسکول فیس میں اضافہ؟
محمد یوسف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مقرر
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy