Saturday, November 21, 2009
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ؟ 
پاکستان کی فلم انڈسٹری اس معاملے میں دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے کہ کیا بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش ہونی چاہئے یا نہیں؟،ایک گروپ بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں ہے، جبکہ دوسرا گروپ بھارتی فلموں کو پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز ہونے سے روکنے کے لئے سرگرم ہے، بھارتی فلموں کی ریلیز سے پاکستانی سینما مالکان کا بزنس دوگنا ہوگیا ہے، جبکہ دوسری طرف پاکستانی فلمساز سرمایہ کاری سے خوفزدہ ہیں ۔

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر اپنے موقف سے آگاہ کریں۔ 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 29 ) احباب کو بھیجئے
 


-بلال، کراچی،بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان میں ہرگز نہیں ہونی چاہیئے،یہ ہمارے معاشرے کو تباہ کررہی ہیں،کیونکہ یہ بے حیائی پر بنتی ہیں،
  BILAL


-ساجد حسین، کوریا، بھارتی فلمیں دیکھنا اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے جتنا اس دہشت گردی سے نمٹنا ہے،اگر جاوید شیخ بھارت جاکر کچھ فلموں مین بہتری چاہتا ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟ ہم صرف تنقید ہی کو اپنا شعار سمجھتے ہیں، بھارتی فلمیں ساری دنیا میں دیکھی جاتی ہیں، اسے کون روک سکتا ہے ؟
  ch.sajid hussain.south korea


-محمد وسیم خان، کراچی،بھارتی فلمیں پاکستان میں ریلیز نہیں ہونی چاہیئے،اس سے ملک کو نقصان ہی ہوگا۔ فحاشی پھیلانے کی حرکت ہوگی،
  MUHAMMAD WASEEM KHAN


-مخلص راہی، کراچی،بھارتی فلموں میں کون سی ایسی اخلاقی مناظر کہانیاں ہوتی ہیں کہ جو ہمارے یہاں دکھلائی جائیں،یہ نہیں ہونا چاہیئے،
  Mukhlis Rahi


-نذیر حسن، کراچی،بہتری یہی ہے کہ بھارتی فلموں پہ پابندی لگادی جائے
  nazeer hassan


-سید، راولپنڈی،بھارت اور بھارتی عوام کی اکثریت پاکستان کی دشمن ہے،بھارتی فلمیں پاکستان سے نفرت کا درس دیتی ہیں اور ہم انہیں کی فلمیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں وہ ہماری اسلامی کلچتر کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،ساری دنیا میں ہمیں بدنام کرتے ہیں، آجکل دہشت گردی میں ملوث ہیں ان کی فلموں پر پابندی لگادینی چاہیئے اور کسی طور ان کی نمائش کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔
  sayed


-نثار میلسی، ملتان،پاکستان میں کسی بھی سورت بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ بھارت کسی بھی طرح ہمارا خیرخواہ نہیں ہے، ہم کیوں اس کے حامی بن رہے ہیں، اس نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کیا ہے،
  Nisar Mailsi


-ہارون حمید۔ ،لاہور، بھارتی فلمین کسی بھی طور پاکستان میں ممنوع قرار دی جانی چاہیئے،یہ معاشرے میں فھاشی مپھیلانے کی مرتکب ہورہی ہیں،حکومت اسے ریلیز نہ ہونے دے۔
  ھارون حمید


-غزالہ انصاری، حیدر آباد، بھارتی فلمیں کسی سورت پاکستان میں نہیں لانا چاہیئیں، پہلے ہی معاشرے مین یہ خرابی کا باعث بن رہی ہیں، ان کی نمائش نہیں ہونی چاہیئے،
  غزالہ انصاری


-ممتاز خان، کراچی، میرا ذاتی خیال ہے کہ بھارتی فلموں کو ہرگز پاکستان میں نمائش کا موقع نہ دیا جائے۔یہ مخرب اخلاق ہوتی ہیں،
  mumtaz Khan


-نعیم امین صابر، ملایشیاء، سونیا گاندھی نے ایک دفعہ کہا تھا،ہمیں پاکستان سے جنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہم نے ٹی وی اور میڈیا کے زریعے ثقافتی جنگ جیت لی ہے، اور ان کا کلچر تباہ کرکے رکھ دیا ہے،پاکستانی قوم اتنی بے بس ہوچکی ہے،حکمران کمزور سیاست کر رہے ہیں، اسلام سے دور ہوچکے ہیں وہاں بھارتی فلمیں اپنا کردار خوب صورتی سے ادا کر رہی ہیں،ہمارا معاشرہ زوال کی طرف گامزن ہے،
  Naeem Amin Sabir


-شعیب، راولپنڈی، پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی ہونی چاہیئے،کیونکہ وہ اپنا کلچر پاکستان پر تھوپنا چاہتے ہیں، ہم مسلمان ہوتے ہوئے ان کی ثقافت کیوں اپنائیں، ان کا کلچر انہی کو مبارک ہو،
  sohaib


-مہناز قمر، کراچی پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش زہر قاتل ہے۔ انہیں ریلیز نہیں کرنا چاہیئے،
  mehnaz qamar


-چیرو دلدار، ہوسٹن، اس طرح تو بھارتی طوائفوں کو بھی پاکستان میں انے جسم کی نما۴ش کا موقع مل جائے گا، جہاں تک پاکستانی فلم کا تعلق ہے، ایک دفعہ دیکھنے کے بعد دوبارہ دل ہی نہیں چہاتا ہے، لیکن بھارتی فلموٓں کی نمائش پاکستان میں نہیں ہونی چاہیئے
  chairo dildar


-ظفر بٹ، اوسلو،پاکستانیون پاکستان کی قدر کرو، بھارت ہر جگہ ہمارے خلاف جگہ سازش کر رہا ہے اسکی فلمیں دکھلا کر ہم اپنا ہی خراب کریں گے، کیا ہم اپنے بچوں اور گھر والوں کے ساتھ بھارتی فلمیں دیکھ سکتے ہیں کچھ تو حیا کرو، بھارتی فلمیں بے شرمی کا آئینہ ہیں،
  Zafar Butt
Prev | 1 | 2 | Next
Page 1 of 2


تازہ بلاگ
مہنگی مویشی منڈی ، عوام پریشان!
ایک کھرب 65ارب روپے ہضم
چینی کابحران اور عوام پریشان!
ملکی سلامتی اور پاک فوج کا عزم
پاکستان میں کرپشن لمحہ فکریہ!
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا!
صدر اوباما کا صدر آصف زرداری کو خط
شادی ہالز کی تقریبات پر وقت کی پابندی
سیکیورٹی کے نام پراسکول فیس میں اضافہ؟
محمد یوسف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مقرر
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy