Monday, February 08, 2010
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


جنوبی وزیرستان میں آپریشن 
جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ زمینی کارروائی کیساتھ ساتھ فضائی حملے بھی جاری رہیں گے۔تحصیل لدھا اور سرویکئی میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے مختلف ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری شروع کردی جبکہ مکین کے علاقے سے فائرنگ کی آوازیں بھی وقفے وقفے سے آتی رہیں۔علاقے میں آپریشن کے پیش نظر لوگوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی،مقامی افرادپشاور،شمالی وزیرستان ،بنوں منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں لیکن کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایف سی کے قافلے پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا؟

آپریشن کے بعد دہشت گردوں کا ممکنہ ردعمل کیا ہوسکتا ہے؟

بڑے پیمانے پرشہریوں کی نقل مکانی کی صورت میں حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟

اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 61 ) احباب کو بھیجئے
 


-ملک، راولپنڈی، یہ طالبان خود امریکی ایجنٹ کے طور پر کاکر رہے ہیں،اس میں بھارتی اور امریکی برابر کے شریک ہیں،جو خود ایک دہشت گرد ہیں،
  malik


-عدنان احمد رانجن پور۔ ہم پاکستانی اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں، مسلح افواج کی خدمات قابل قدر ہیں،
  ADNAN AHMED


-عبدل باسط، فیصل آباد، بلا شبہ یہ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف ہے، ان کے ساتھ غیر ملک ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، جن کا خاتمہ ضروری ہوگیا ہے،
  Abdul Basit


-ذوالفقار علی بھٹی، کراچی،وزیرستان میں آپریشن بہت ضروری تھا، یہ لوگ حد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں، یہ ہمارے ملک کے لئے خطرہ بن چکے ہیں ان کا ختم کیا جانا ہی اچھا ہے۔بہادر جوانوں کو سلام،
  zulfiqar ali balti


-ممتاز ابو ظہبی، یہ لوگ پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، یہاں سے انہیں نکالنا ہوگا، اور انہیں عوام کے سامنے لانا ہوگا،
  mumtaz


-شفقت اودھانو، جیکب آباد، پاکستانی حکومت چاہے تو یہ نقل مکانی رک سکتی ہے،انہیں اپنے ہی گھروں میں رکھا جاسکتا ہے،امریکہ ہمیں غلامی میں رکھ کر ہم سے کچھ چھپا رہا ہے ہمیں حقیقت آشنا بننا پڑے گا، ہم صرف یہ دعا کرسکتے ہین کہ اللہ ہمارے حکمرانوں کو ہدایت دے،
  Shafqat Odhano


-محمد وقاص، کراچی، پاکستان توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، ہم نے امریکی جنگ کو اپنا لیا ہے اسی سزا بگھت رہے ہیں، طالبان کی دھمکیا اسی سلسہ کی کڑی ہے ہمیں اس دھمکی دینے یا دلوانے والوں کا تعاقب کرنا ہوگا،
  mohammad waqas


-خالد، کراچی، ہماری حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں جس کی وجہ سے ہم پختون قبائل سے نبرد آزما ہیں،ان کی وجہ سے ہمیں وزیرستان آپریشن کی ضررت پیسش آئی ہے،
  khalid


-مظفر انیس، کراچی، امریکی شکست کھا چکے ہیں اب وہ ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں،
  Muzaffar Anis


-نسیم خان، ریاض، اس کارروائی کے نتیجہ میں حالات اور خراب ہوں گےجگہ جگہ دھماکے اور بم دھماکے ہوتے رہیں گے، جس سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے، حکومت اپنی پالیسی تبدیل کرے، عوام بھی حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں،
  نسيم خان


-فیصل، کویت، ہم دوسروں کی جنگ لڑ رہے ہیں اس میں کامیابی کس طرح ممکن ہوگا،جب بھیک مانگتے رہیں گے تو بھیک دینے والا اپنی فرمائش بھی پوری کروائے گا، کرپشن حکمران اور کر بھی کیا سکتے ہیں،
  faisal


-رزیز، لاہور، اس لڑائی میں امریکہ بہادر کا فائدہ ہورہا ہے،اور ہم مفت میں مارے جارہے ہیں، ذرا سوچئے،
  aziz


-کمال، کراچی،یہ دہشت گرد پاکستان بھارت اور افغانستان کی حکومتون کو ختم کرنا چاہتے ہیں،یہ لوگ ایک ایسی تنظیم ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ان دہشت گردوں کو ختم کرنا ضروری ہے،
  kamal


-عامر رشید، لاہور، پاکستان کی صورتحال واقعی بہت خراب ہے، پہلے ان امریکیوں کو پروان چڑھایا۔ اب انہی کو دہشت گرد کہلواکر پر امن ملکوں میں انہیں پھیلا رہا ہے کیونکہ اسے اپنی موت نظر آرہی ہے،حقیقت مین وہ پاکستان میں مستقل انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے،
  Amir Rasheed


-احمد جان، کینیڈا،یہ دہشت گرد یہاں امن و سکون نہیں دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان آرمی کو نشانہ بنانے والے اب اپنی حد سے بڑھ تے جارہے ہیں،ہمیں ان کو امجام تک پہنچانا ہوگا۔
  AHMAD JAN
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | Next
Page 1 of 5


 
تازہ بلاگ
مہنگائی کا طوفان،عوام کہاں جائیں؟
پیٹرول پھر مہنگا ہوگیا
امن کی آشا
اعجازبٹ اور میانداد آمنے سامنے!
شاہد آفریدی کی بال ٹمپرنگ!
قومی کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم؟
انسانیت سوز واقعات اورقانونی تقاضے
عالمی اور علاقائی طاقتوں کے طالبان سے مذاکرات؟
شازیہ قتل کیس
قومی انڈر19 ٹیم کی شاندار کارکردگی
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy