|
| کیری لوگر بل پر تحفظات؟ |
کیری لوگر بل نے ملکی سیاست میں ہیجان کی کیفیت پیدا کردی ہے اور اس وقت ہر مکتبہ فکر کے لوگ اسی بل پر بحث کرتے نظر آتے ہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کیری لوگر بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کو ایوان اور فوج کے تحفظات کو دور کا جائے گا، کیری لوگر بل پرفوجی قیادت سے بات ہوئی ہے کیری لوگر بل پر صدر اور آرمی چیف کو اعتماد میں لیا ہے۔کیری لوگر بل بحث کیلئے ایوان میں پیش کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری فوج جمہوریت کی حامی فوج ہے۔ حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس میں اتفاق رائے نہ ہو، خوشی کی بات یہ ہے کہ کیری لوگر بل پر پارلیمنٹ میں بات کر رہے ہیں، ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا، فوج اور ایوانوں کے تحفظات ہوئے تو اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، ابھی بل پر امریکی صدر نے دستخط نہیں کئے امریکی صدر بھی ہماری پارلیمنٹ کے اعتراضات سن رہے ہیں ۔ ہماری فوج سویلین حکومت کے ماتحت کام کر رہی ہے۔ پاک فوج کے فیصلے پہلے بھی حکومت کرتی تھی اب بھی کرے گی۔ کیری لوگر بل کی کونسی شق مانی جائے فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اور اس کاہی فیصلہ بالادست ہو گا ہم پر لازم نہیں کہ ہم بل کی شرائط پر عمل کریں فوج نے یقین دلایا ہے کہ وہ کسی صورت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیری لوگر بل پر اتفاق رائے پیدا کریں گے، بل پر فوج نے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں تک کسی کو رسائی نہیں دیں گے۔ادھر کورکمانڈرز نے بل کی مخالفت پر اس وقت اپنی مہر لگا دی جب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کیری لوگر بل کے حوالے سے یہ کہا گیا کہ” کانفرنس میں کیری لوگر بل پر بھی بحث ہوئی، اجلاس میں قومی سلامتی کے متعلق اس کی شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ حکومت کو اس سلسلے میں رسمی موقف سے آگاہ کردیا گیا ہے“۔ فوج نے اپنے موقف میں نرمی پیدا کرنے کیلئے یہ کہاکہ ” تاہم، اس اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد یہ صرف پارلیمنٹ ہے جو پاکستان کے عوام کی خواہشات کی نمائندہ ہے اور یہی اس ایشو پر بحث کرے گی، جس سے حکومت اس حوالے سے قومی رد عمل وضح کر سکے گی۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ بل ملک کے مفاد میں ہے؟
کیا اس بل سے ملک کے اہم اداروں کے درمیان اختلافات پیدا ہورہے ہیں؟
اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ |
 |
 |
-معصومہ، اسلام آباد،سپہ سالار کیانی صاحب ہمیں ان درندون سے نجات دلوائیں، جو جمہوریت کے نام پہ ہمیں بے وقوف بنارہے ہیں پاک فوج زندہ باد، |
| |
masooma |
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہ زیب خان، راولپنڈی، اس بل کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا، امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے سے بھی کچھ نہیں ملے گا وہ جو چاہے گا کرے گا، اور ہم بغلیں جھانکتے رہیں گے |
| |
shazheb khan |
 |
 |
 |
 |
 |
-راسخ کشمیری، مدینہ، ہمارے حکمرانون کو کشکول اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ایسی پالیسیاں بناتے ہین جس میں ان کا مفاد موجود ہے وہ اسے نامنظور نہیں کریں گے، یہ ایک طویل مدتی قرضہ مہے جو دیا جارہا ہے جس میں امریکی مفاد چھپا ہوا ہے، |
| |
راسخ کشمیری |
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد عثمان، دوبئی حکومت کو ان لشکول توڑ دینا چاہیئے اور اپنے ملک کو سنوارنے کی کوشش کرنی چاہیئے |
| |
محمد عثمان |
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہد طفیل رحیم یار خان، کیری لوگر بل پاکستان کے مفاد میں ہے اسے فوری طور پہ منظور کرلیا چاہیئےہمیشہ امداد لینے والے اس کی مخالفت کر رہے ہیں، کیونکہ ان کا مفاد ٹکرا رہا ہے، |
| |
Shahid Tufail |
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہد طفیل، رحیم یار خان، کیرے لوگر بل پاکستان کے مفاد مین ہے،ہمشہ امداد پر چلنے والے اب اس کی مخالفت کر رہے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ امریکہ نے کچھ شرائط عائد کردی ہیں اور وہ رقم ان کی جیب مین نہ جاسکے گی،رہے عوام وہ ہمیشی اس چکی میں پستے رہے ہیں اور اب بھی یہی ہوگا، |
| |
Shahid Tufail |
 |
 |
 |
 |
 |
-سلمان، یو اے ای،کیرے لوگر بل ملک کی سالمیت کے لئے شدید خطرہ ظاہر کر رہا ہے، یہاں کے دولتمند اس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ ان کے بینک اکائونٹ باہر موجود ہیں، |
| |
Salman |
 |
 |
 |
 |
 |
-زوہیب، کراچی یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے،حکومت اسے مسترد کردے |
| |
Zohaib |
 |
 |
 |
 |
 |
-نعیم امین صابر ملایشیاء،یہ سب سیاسی جماعتوں کے لئے سوچنے کا وقت ہے، کیا ہم امریکیوں کے ہاتھ بک چکے ہیں، جو اس مسئلہ پہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں،یہ شوگر کوٹیڈ بل ہے جو قوم اور ملک کو دیا جارہا ہے، عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے بعد میں استعمال کیا جائے گا، جبکہ امریکی انتظامیہ اس بل کو من و عن نافظ کرنا چاہتی ہے، جس پر عمل کیا جائے گا، |
| |
Naeem Amin Sabir |
 |
 |
 |
 |
 |
-سہیل، پاکستان، ہمارے حکمران خود اسی طرح کی امداد پہ جی رہے ہیں، جس میں انکا مفاد چھپا ہوتا ہے اسے منظور کرولیتے ہیں جبکہ لوگر بل کسی طرھ بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، |
| |
sohail |
 |
 |
 |
 |
 |
-اسامہ، سیالکوٹ، یہ بل پاکستان کی سلامتی پر آنچ ہے اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے حکومت اسے سمجھنے کی کوشش کرے، |
| |
usama |
 |
 |
 |
 |
 |
-قاضی طارق ممتاز، جدہ، نواز شریف نے کیرے لوگر بل پر مذاکرات کرنے سے گریز کیا ہے، جب تک پارلیمنٹ سے اس پر بحث مکمل نہیں ہوجاتی، میرے خیال میں بات کچھ اور ہے، یہ اس مسئلہ پر بات کرنے سے کترانا چاہتا ہے، کیا وہ پاکستانی نہیں ہے، کیا مسئلہ قومی نہیں ہے؟ عوام کو چاہیئے ایسے لوگوٓن کو منتخب نہ کریں، |
| |
QAZI TARIQ MUMTAZ |
 |
 |
 |
 |
 |
-شہزاد، بحرین، اب پاکستان میں تبدیلی کے بغیر انقلاب نہیں ااسکتا، موجودہ ھکمرانون سے توقع عبث ہے، غیرت ہوگی تو اس بل کو رد کردیں گے، |
| |
Shahzad |
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد قابل، کراچی، اگغانستان میں امریکی افواج پر سالانہ ایک ارب ڈالرز خرچ ہوتے ہیں، اگر ویہی بات پاکستان کے بارے مین کہی جائے تو کیا ہوگا کیا ہم اسے برداشت کرلیں گے کیری لوگر بل میں شرائط کا ذکر اسی بنیاددون پر ہوگا، یہ امریکہ کے لئے سستا سودا ہوگا، جسے ہم سمجھنے سے قاصر ہیں، |
| |
Muhammad Iqbal |
 |
 |
 |
 |
 |
-رمیض کان، کراچی، بھکاریوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ کیرے لوگر بل میں امریکہ نے کوئی غلط شرط عائد نہیں کی ہے امریکی چاہتے ہین کہ یہ رقم سوشل سیکرز مین تقسیم ہو، اس سے ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے اسے لئے سیاستدان مخالفت کر رہے ہیں، کیونکہ وہ یہ رقم اپنے اوپر خرچ کردیتے ہیں، |
| |
rameez khan |
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | Next Page 1 of 6
|
|