Monday, February 08, 2010
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


آئندہ مالی سال کیلئے 2482 ارب روپے کا بجٹ 
مالی سال10-2009 کے لیے2 ہزار چار سو82 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ بجٹ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں15 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جب کہ آیندہ مالی سال معاشی ترقی کا ہدف3.3 فیصد اور مہنگائی کی شرح10 فیصد سے کم کی سطح پر لانے کے اقدامات شامل ہیں۔وزیرِمملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور حنا ربانی کھر نے قومی اسمبلی میں مالی سال10-2009 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی پروگرام کے لیے646 ارب روپے، دفاع کے لیے343 ارب روپے، تعلیم کے لیے31 ارب60 کروڑ روپے، صحت کے لیے ساڑھے چھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت70 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو50 لاکھ ضرورت مندافراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔ سوات کے25 لاکھ متاثرین کی امداد کے لیے50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو نیشنل انٹرشپ پروگرام کے تحت تربیت فراہم کرنے کے لیے تین ارب60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اگلے ایک سال کے دوران30 ہزار نوجوانوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔حنا ربانی کھر نے مزید بتایا کہ ، آیندہ مالی سال ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف15.7 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ہزار377 ارب50 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، جب کہ باقی رقم بیرونی امداد اور قرضوں سے حاصل کی جائے گی۔ فرینڈز آف پاکستان کنسورشیم کے تحت178 ارب روپے موصول ہونے کی توقع ہے۔ اگلے مالی سال کے لیے مالی خسارہ4.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔حنا ربانی کھر نے بجٹ تقریر میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی2009 سے31 دسمبر2009 تک حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں15 فیصد عبوری اضافہ کیا جائے گا، جب کہ یکم جنوری2010 سے یہ اضافہ مستقل ہوجائے گا۔ مسلح افواج کے ملازمین کی تنخواہوں میں ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے مساوی اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر مملکت کی بجٹ تقریر پر اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 45 ) احباب کو بھیجئے
 


آصف ، چین…بجٹ بنانے والے سب چور ہیں اور آپ ان سے کیا توقع کرسکتے ہیں۔
  asif


سہیل سرور،جرمنی…یہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے احمقانہ بجٹ ہے۔اس بجٹ میں غریبوں کو ریلیف نہیں دیا گیا۔کم آمدنی والے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافے کی ضرورت ہے۔
  Sohial Sawar


فراز بن شمشاد ، کراچی…ایس ایم ایس پر ٹیکس ناقابل قبول ہے، ایس ایم ایس کمیونی کیشن کا سب سے با سہولت طریقہ ہے ، عام آدمی متاثر ہوگا۔
  FARAZ BIN SHAMSHAD


مصطفی رضا، خوشاب…حکومت رشوت کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، اس مقصد کیلئے حکومت ملازمین کی مالی حالت بہتر بنائے، رشوت ختم کیے بغیر ہمارا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ناکافی ہے۔
  mustafa raza


پاکستان کا بجٹ امير کو امير تر اور غري ب کو غريب تر بناتا ے
  Rehmat Faraz


گلفام ، لندن…بجٹ پیش کرنااور اس منظوری لینا تو ایک دکھاوا ہے، اس کے بغیر ملک کا مالیاتی نظام چلایا نہیں جاسکتا۔اچھا بجٹ تو صرف اس روز آئے گا جب کسی دباؤ کے بغیر اسلامی بنیادوں پر فلاحی بجٹ پیش کیا جائے گا۔
  gulfam


محمد سجاد، میانوالی…ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں میری فیورٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا ہیں، لیکن کپ پاکستان جیتے گا۔
  Muhammad sajjad


عمار، اسلام آباد…حکمراں اپنے اخراجات میں کمی کرنے کے بجائے غریب آدمی پر بوجھ ڈال رہے ہیں،بجٹ میں غریب آدمی کیلئے کچھ نہیں ہے۔
  Ammar


مجھے يھ سمجھ نھيں آتا کھ ھميشھ گورنمنٹ ملازمين کي ھي تنخھواں يا پنشنوں ميں ا ضافھ کيوں ھوتا ھے حالانکھ پاکستان ميں پراءيويٹ فيکٹرياں زيادھ ھيں حکومت کو چاIيے کھ وI گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ پراءيويٹ فيکٹريوں ميں بھي کم از کم دس فيصد کا اعلان کرے
  Muhammad Asif


کاشف شہزاد، پیر محل، پاکستان…بجٹ 2009غریبوں کا نہیں ہے،بنیادی ضرورت کی اشیاء مثلاً گھی، تیل ، چاول، آٹا بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔
  kashif shahzad


عمر شاہد، ساہیوال…اس بجٹ سے ہم لوگوں کو کیا فائدہ ہے؟حکمران اپنا ہی پیٹ بھریں گے۔ہر چیز تو مہنگی کردی گئی ہے، بس موت سستی رہ گئی ہے۔
  umershahid


يI وفاقي بجٹ سے ذيادI صوباءئ بجٹ Iے جس مئں حکمرانوں کي اپني جاگيروں کا تحفظ کيا گيا Iے عام آدمي کے لئے کچھ نIں Iے
  Naila Rehan Hmaeedi


محمد عمران ، پشاور…سی اے کے طالب علم کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بجٹ نہیں ہے بلکہ ملک اور اس کے شہریوں کیلئے ایک اور تباہی ۔ہمیں آئندہ بارہ ماہ تک اس کا سامنا کرنا ہوگا۔
  MUHAMMAD IMRAN


عامر یوسف، اسلام آباد…رہے گا یاد یہ دور حیات بھی ہم کو …کہ زندگی میں ترسے ہیں زندگی کیلئے۔ میرے خیال میں اتنا ہی کہنا کافی ہے،مجھے نہیں معلوم کہ کون ہمیں اچھا معیار زندگی دے گا، ہمارے لئے اپنی ہی سرزمین پر رہنا دشوار ہوگیا ہے۔اللہ ہمیں ایسا حکمراں دے جو ہمارے شہریوں کا خیال رکھے اور انہیں سہولتیں فراہم کرے۔اللہ ہمارے وطن پر رحمتیں نازل کرے۔
  Amir Yousaf


طالب صدیقی، ٹورنٹو…پاکستان میں عوام اب تک بجٹ پر بحث کررہے ہیں۔
  TALIB SIDDIQI
Prev | 1 | 2 | 3 | Next
Page 1 of 3


 
تازہ بلاگ
مہنگائی کا طوفان،عوام کہاں جائیں؟
پیٹرول پھر مہنگا ہوگیا
امن کی آشا
اعجازبٹ اور میانداد آمنے سامنے!
شاہد آفریدی کی بال ٹمپرنگ!
قومی کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم؟
انسانیت سوز واقعات اورقانونی تقاضے
عالمی اور علاقائی طاقتوں کے طالبان سے مذاکرات؟
شازیہ قتل کیس
قومی انڈر19 ٹیم کی شاندار کارکردگی
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy