|
| پاک بھارت تعلقات کشیدگی کے دوراہے پر ؟ |
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ممبئی واقعہ میں کسی بھی پاکستانی ادارے کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والی دہشتگردی کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہراگلتے ہوئے پاکستان کو ملوث کرنے کی مذموم مہم شروع کر رکھی ہوئی ہے حالانکہ پاکستان بار بار کہہ چکا ہے کہ بلا کسی ثبوت اور شواہد کے اسے تسلیم نہیں کرسکتا، پاکستان کا کوئی ادارہ اس دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے اور نہ بھارت نے اس حوالے سے کو ئی ثبوت پیش کیا ہے،ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے ۔ بھارت کی اس کشیدہ صورتحال میں بھارت کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، اگر کوئی ایسی غیر معمولی صورتحال ہوئی تو اپنی سیاسی جماعتوں اور عوام کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت سے فیصلے کریں گے بھارت کو چاہئے کہ محاذآرائی سے بچتے ہوئے کشیدگی کم کرے ،یہ بھارت کے بھی مفاد میں ہوگا اگر کشیدگی بڑھی تو نقصان بھارت ہی کا ہوگا اور ہم اپنی افواج کو مشرقی سرحد سے ہٹا کر مغربی سرحد پر تعینات کرسکتے ہیں، بھارت اور پاکستان دونوں ہی دہشت گردی کے شکار ہیں، ہم بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتے ہیں اور اس مشکل صورتحال میں پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے حکومت اورمسلح افواج میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انٹیلی جنس کا تبادلہ ممکن نہیں ہے۔
کیا موجودہ صورتحال پاک بھارت کشیدگی کسی جنگ کا پیش خیمہ تو نہیں ؟ بھارت ممبئی واقعہ کو جواز بناکر پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارادہ تو نہیں رکھتا؟ اس نازک صورتحال پراپنی رائے سے آگاہ کریں ۔ |
 |
 |
-سجاد علی زیدی، فیصل آباد،پاکستان اور بھارت کی جنگ ہوتی نظر نہیں آتی،لیکن بھارت کے چینلز جنگ کا ۃوا کھڑا کر رہے ہیں، اور دل بھر کے جھوٹ بول رہے ہیں۔ لیکن ہمارا میڈیا خاموش ہے انہیں چاہیئے کہ وہ بھارت کو بے نقاب کریں، |
| |
Sajjad Ali Zaidi |
 |
 |
 |
 |
 |
-عمران آصف، سویڈن۔ یہ تو بھارت کی روایت رہی ہے کہ وہ ہرالزام پاکستان پہ تھوپ دیتا ہے پاکستان کو بھی چاہیئے کہ بھارت کی دہشتگردی کے واقعات کو ساری دنیا کے سامنے پیش کرے، یہی اس کا علاج ہے وہ ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھ رہا ہے ہمیں چاہیئے کہ بھارت کو ایک بار سبق سکھلادیں۔ |
| |
imran asif |
 |
 |
 |
 |
 |
-خالد رحمن، اسلام آباد، پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے اگر پاکستان اس میں ملوث ہوتا تو اسے بھارت اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا۔ یہ سب بنی بنائی کہانی ہے، |
| |
khalid Rehman |
 |
 |
 |
 |
 |
-عمیر، فیصل آباد، یہ بھارت اور روس کا بنا بنایا کھیل لگ رہا ہے تاکہ پاکستانی افواج کو مشکل میں ڈالدیں اور وہ امریکیوں سے دور ہوسکیں، اور افغان ارڈر سے اپنی افواج نکال لیں،اور امریکہ یہ جنگ ہار جائے۔ طالبان بھی شاید یہی چاہتے ہوں لیکن بھارت کا معلوم ہونا چاہیئے کہ اب یہ سنہ اکھتر نہیں ہے اب وقت بدل چکا ہے بھارت کو اس بار بھاری قیمت چکانی ہوگی |
| |
umair |
 |
 |
 |
 |
 |
-جاگا، آسٹریلیا، ہندو ایک چالاک قوم ہے سبزی کھانے والی قوم ہے پاکستانی ایک بہاد ر قوم ہیں۔ کیونکہ وہ گوشت خور ہیں پاکستانی شیر کی مانند ہین بھارت کو پھاڑ کھائیں گے، |
| |
jaga |
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد ساغی، سیالکوٹ۔ پاک بھارت تعلقات امریکہ کے لئے ایک اہمیت رکھتے ہین جبکہ بھارت کا میڈیا اسی کو کچھ اور رنگ دے رہا ہے پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بھارت کی نیت خراب ہے ہمیں انے اندرونی حالات صحیح کرنے چاہیئں اور بھارت سے مقابلہ کے لئے تیار رہنا چاہیئے اپنی زرعی ترقی پہ زور دینا ہوگا یہ جنگی حکمت عملی سے بچنے کا واحد طریقہ ہے |
| |
mohammad saghi |
 |
 |
 |
 |
 |
-عمران محمود، نیوزی لینڈ،بھارت اور پاکستان کے درمیان جو نازک صورتحال ہے اس پر کچھ کہنا چاہتا ہوں بھارت ممبئی دھماکوں سے ناجائز فائدہ اٹھاناچاہتا ہے ہمارا میڈیا اس مرتبہ وہ رول ادا نہیں کر رہا ہے جو وقت کی ضرورت ہے بلکہ وہ بھارتی فلمیں اور گانے دکھلانے میں مصروف ہے، |
| |
imran mahmood |
 |
 |
 |
 |
 |
-محمد عمر غوری۔ لندن، یہ بہترین موقع ہے کہ اپنی افواج کو سرحدی علاقوں سے بلوالیں، کیونکہ بھارت ہمیں کمزور کرنے اور جنگ کرنے کے موڈ میں ہے،بھارت جناتا ہے کہ ہم اسکا مقابلہ کرسکتے ہیں پیچھے اٹھنے کی پالیسی ترک کرنا ہوگی، |
| |
Muhammad Umar Ghori |
 |
 |
 |
 |
 |
-صائمہ یاسین، کراچی،یہ بھارت امریکہ اور اسرائیل کی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے اسے سمجھنے کی کوشش کریں بھارت کے مقابلے کے لئے قوم کو تیار کیا جائے، دفاعی حکمت عملی اپنائی جائے۔ |
| |
saima yaseen |
 |
 |
 |
 |
 |
-شاہ زیب ملحی، کویت۔ سابق صدر مشرف ہی بہتر سمجھ رکھتے تھے، اگر آج وہ ہوتے تو بھارت کو یہ کہنے کی جرات نہ ہوتی، جہاں تک موجودہ حکومت کا تعلق ہے وہ کمزوری کا مظاہرہ کر رہی ہے،ہمیں ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ |
| |
SHAZEB MALLHI |
 |
 |
 |
 |
 |
-سید محسن رضاء۔لندن، بھارت کو چاہیئے کہ وہ پاکستان کو انڈر اسٹمیٹ نہ کرے حکومت پاکستان کو بھی چاہیئے اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرے، |
| |
syed mohsin raza |
 |
 |
 |
 |
 |
-سید محمد علی اعظم، دوبئی، نان اشوز کا اشو بنانا کوئی ہمارے فارغ العقل سیاستدانوں سے سیکھیں، فرح ڈوگر کے مسئکہ اچھال رہے ہیں موجودہ حالت جس طرف جا رہے ہیں اس کی پرواہ نہیں ہے |
| |
SYED MUHAMMAD ALI AZAM |
 |
 |
 |
 |
 |
-ایم اے خان یو اے ای، پشاور بم دھماکوں میں بھارت ملوث ہے لیکن میڈیا اور ہمارے لیڈر اس پر کیوں خاموش ہے۔؟ |
| |
M A Khan |
 |
 |
 |
 |
 |
محمد شاہد۔ لاہور، میری رائے میں اب وقت آگیا ہے کہ روز روز کی کچ کچ سے بہتر ہے بھارت کو ایسی ضرب کاری دیں کہ وہ آئندہ ایسی حرکت سے باز رہے الزام لگانا آسان ہے لیکن اسے ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے بھارت اسی طرح کے اقدامات کرتا رہے گا، |
| |
Muhammad Shahid |
 |
 |
 |
 |
 |
-خاور ابوظہبی۔ ہم بھارت کے اس افسوسناک واقعہ پر افسردہ ہیں لیکن پاکستان پر اس کا الزام نہیں مانتے۔ ہمارے میڈیا بھی بھارتی دبائو کے آگے جھک چکے ہیں ہماری حکومت نے بھی کمزوری کا مظاہرہ کیا ہے |
| |
khawar |
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | Next Page 1 of 7
|
|