Monday, February 08, 2010
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


کیا نیا بجٹ ایک عوامی بجٹ ہے ؟ 
وفاقی وزیر نجکاری نوید قمر نے مالی سال 2008-09 کیلئے وفاقی بجٹ پیش کردیاہے جس میں معاشی صنعتی ترقی کے علاوہ درآمدات اور بر آمدات کا جائزہ لیتے ہوئے کچھ ٹیکس لگائے اور کہیں چھوٹ دی گئی ہے تاکہ تاجروں کی شکایت دور کی جاسکے۔ اور شیاء خورد نو ش اور عوامی ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، ملازمین کی کم ازکم تنخواہ 4600 سے بڑھا کر 6000 کردی گئی ہے، سرکاری دفاتر میں اشیائے تعیش کی خریداری پر پابندی ہوگی، تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ایک لاکھ80 ہزار تک کر دی گئی ہے۔ بے نظیر کارڈ کے ذریعے غریب عوام کی مدد کی جائے گی، مستحق گھرانوں کو شناختی کارڈ کے ذریعے غذائی رسد پہنچائی جائے گی۔عوام کی بنیادی ضرورت کو پیش نظر رکھا جائے گا،خواتین کے روزگار کا خیال رکھا جائے گا،ان کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے حکومت تعاون کریگی ۔

آپ اس بجٹ میں پیش کردہ تجاویز سے مطمئن ہیں ؟، کیا یہ بجٹ عوامی کہلانے کا مستحق ہے؟ ،بے نظیر کارڈ غریبوں کے لئے واقعی مددگار ثابت ہوگا؟ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا ہے یہ اضافہ ان کے لئے مناسب ہوگا ؟



 
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 68 ) احباب کو بھیجئے
 


-غلام مصطفی۔ مدینہ، یہ بجٹ شعبدہ بازی ہے یہ سب جھوٹ بولتے ہیں عوام دوست بجٹ کے نام پر دھوکہ ہے،
  ghulam mustafa


-ازان حق، کراچی،پاکستان کا بیڑہ غرق کرنے والے دوبارہ بر سر اقتدار آچکے ہیں ان سے کسی اچھے بجٹ کی توقع نہیں تھی لوگ بھوکے مر رہے ہیں بجٹ عوام دوست نہیں ہوسکتا،
  Azaan e Haq


-ارم علی۔ یو ایس اے،ججز کو خدا کا خوف نہیں ہے وہ کیوں دوبارہ نوکری چاہتے ہیں کھا کما چکے اب دوسروں کا موقع دیں ۔ اللہ کا شکر ادا کریں،عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے ججز کی بحالی ان کا مسئلہ نہیں ہے،
  irum ali


-کاشف اکبر۔ لاہور،یہ بجٹ عوام دوسدت نہیں بلکہ عوام دشمن ہے۔کیونکہ اس بجٹ کے نتیجے میں غریب ختم ہوجائیں گے
  KASHIF AKBAR


-عبدل الصمد۔ مری،یہ عوام دوست نہیں عوام دشمن بجٹ ہے ہر کوئی پریشان ہے
  ABDULSAMAD


-پرنس، نوید راولپنڈی،ہماری عوام ہی پاگل ہےلیڈروں کے پیچھے بھاگتی ہے اور وہ انہیں صرف بے وقوف بنتے ہیں بجٹ وہی ہوگا جو ہوتا آیا ہے یہ سب اپنے مفاد کے لیڈر ہیں
  PRINCE NAVEED


-سجاد حیدر اسلام آباد،یہ بجٹ عوام کے عین مطابق ہے کیونکہ نہ غریب بچیں گے اور نہ رونا روئیں گے
  SAJJAD HADER


-مرتضی، اسلام آباد ہمیں مختلف چینجیز کا سامنا ہے اس کو دیکھتے ہوئے بجٹ بہتر لگتا ہے البتہ گھی تیل اور دیگر اشیاٗ کی قیمتیں بڑھنے سے پبلک پریشان ہے ہمیں کفایت سے کام لینا پڑے گا۔
  murtaza


-شبیر احمد ۔ہری پور ہزارہیہ بجٹ جوجودہ صورتحال میں قابل قبول ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اچھا ہے اسے اچھا بج؁ کہنا چاہیے
  shabbir ahmed


-محمد شاہد، یو ایس اے،عوام کا چاہیے کہ وہ اپنے اخراجات کم کریں اور ھکومت کو بھی چاہیے کہ وہ شاہی خزانہ نہ لوٹے عوام کی فلاح بہبود کے لئے کام کرے، جیسا کہ خلفائے راشدین نے کیا تھا،
  Mohammad Shahid


-ایم خان کراچی یہ بجٹ نہ امیروں کا ہے اور نہ غریبوں کا نہ جانے کیا سوچ کر بنایا گیا ہے
  M


-وقاص شیروانی، لاہور،یہ غریبوں کے لئے نہین بلکہ امیروں کا بجٹ ہے باورچی کانے میں استعمال ہونی والی اشیاء پر ٹیکس کیوں؟ یہ کیسا بجٹ ہے
  waqas sherwani


-راشد علی سومرو۔ کراچی،یہ صرف سرکاری ملازمین کا بجٹ ۰ہے، باقی غریب عوام کے لئے اس میں کچھ نہیں ہے بے نظیر کارڈ میں سیاست نہ ہو تو اچھا ہے غریبوں کو رعایت دینی چاہیے،
  RASHID ALI SOOMRO


-افشاں، سیالکوٹ،بجٹ تو بن گیا لیکن جو لوگ پرائیوٹ فرم میں کام کر رہے ہیں کیا ان کی تنخواہیں نہیں بڑھیں گی یہ زیادتی ہے یہ بجٹ حکومتی اداروں کو مراعات دینا ہے
  afshan


-سید منصور احمد۔ کراچی،جی ہاں یہ بجٹ مکمل طورف پہ عوام کا بجٹ ہے واقعی عوام ہی اس کا نشانہ بنیں گے
  Syed Mansoor Ahmed
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | Next
Page 1 of 5


 
تازہ بلاگ
مہنگائی کا طوفان،عوام کہاں جائیں؟
پیٹرول پھر مہنگا ہوگیا
امن کی آشا
اعجازبٹ اور میانداد آمنے سامنے!
شاہد آفریدی کی بال ٹمپرنگ!
قومی کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم؟
انسانیت سوز واقعات اورقانونی تقاضے
عالمی اور علاقائی طاقتوں کے طالبان سے مذاکرات؟
شازیہ قتل کیس
قومی انڈر19 ٹیم کی شاندار کارکردگی
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy