لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


کرکٹ کے کرتا دھرتا جواب دیں! Share
  Posted On Tuesday, June 26, 2012
  ……سید شہزاد عالم……
دورہ سری لنکا سے قبل ہر گز یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ دورہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہو گا۔ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد گال میں پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے پاکستانی ٹیم کی ساری خامیاں عیاں ہو گئیں اور ساتھ ہی ٹیم سے وابستہ افراد کے بلند و بانگ دعووں کی حقیقت بھی سامنے آگئی۔ ٹیم میں موجود خامیوں کی طرف ہمیشہ توجہ دلائی گئی لیکن بہتری کے دعووں کے سوا اب تک کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔ غیر ملکی فیلڈنگ کوچ کے ہوتے ہوئے فیلڈنگ کے انتہائی ناقص معیار کا کیا عذر پیش کرینگے؟ اس معیار کی فیلڈنگ تو ماضی کی فیلڈنگ کے معیار سے بھی گئی گزری نظر آئی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ماضی میں بھی غیر یقینی رہی ہے اور اس دورے میں بھی کوئی بہتری کے آثار نہیں ہیں تو پھر ڈیو واٹمور جو کوچنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے، ایشیا کپ کے بعد سے بیٹسمینوں پر کیا کام کر رہے ہیں؟ کیا انہیں اب تک بیٹنگ لائن کی خامیوں کا پتا نہیں چلا؟ کیا کوچ اور کھلاڑیوں میں ابھی تک ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی؟ کیا کوچ اور کھلاڑیوں کے درمیان زبان کا مسئلہ درپیش ہے؟ کیا کوچ بے اختیار ہے جو اس ناقص کارکردگی پر سوائے پریشان ہونے کے کچھ نہیں کر سکتا؟ کیا ایک بار پھر پاکستانی ٹیم دھڑے بندیوں کا شکار ہو گئی ہے؟ مصباح کی غیر موجودگی میں کیاحفیظ کو بطور کپتان کھلاڑیوں کا تعاون نہیں مل سکا؟ کیا اس ناقص کارکردگی کے تانے بانے سینٹرل کنٹریکٹ سے کھلاڑیوں کے وابستہ تحفظات سے ملتے ہیں؟ کیا کھلاڑیوں کی توجہ اب قومی ٹیم سے زیادہ مختلف ممالک کی پریمیئر لیگ کی طرف ہو گئی ہے؟ ۔۔۔ جو لوگ پاکستانی ٹیم کو قریب سے جانتے ہیں ان کے لئے اس شکست کو قبول کرنا اور ایسی کارکردگی کا مظاہرہ ناقابل یقین ہے۔ چیف سلیکٹر کا اس کارکردگی کا یہ کہہ کر دفاع کرنا کہ ٹیم تشکیل نو کے مرحلے میں ہے اور ایسے نتائج کے لئے تیار رہنا چاہئے ، بذات خود ایک عذر لنگ ہے کیونکہ اسی ٹیم نے ماضی قریب میں سری لنکا، زمبابوے اور انگلینڈ کے خلاف پرائے میدانوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب اتنے عرصے میں سوائے ہیڈ کوچ کی تبدیلی کے قومی ٹیم میں کوئی ایسی بہت بڑی تبدیلیاں نہیں آئی ہیں جس سے تشکیل نو کی خوشبو آتی ہو۔ پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا کو ایسی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کرانی چاہئے اور ان عوامل کو بلا تامل دور کر دینا چاہئے جو ٹیم کی کارکردگی میں مانع ہیں۔ یہ پاکستان کرکٹ کے کروڑوں شائقین کا مطالبہ ہے ورنہ آنکھ بند کر کے سب ٹھیک ہے کہہ دینے سے کرکٹ ٹیم کا بھی وہی انجام ہو سکتا ہے جو آج ہماری ہاکی ٹیم کا ہے۔۔۔۔!
[email protected]
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (145)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

رانا اشرف، فیصل آباد…آفریدی کو کپتان ہونا چاہئے۔
 
rana ashraf Posted on: Saturday, June 30, 2012

Owais, Karachi...........salam to all :mein chahta hu k team ki qaydat shahid afridi ko hi sonp di jaye qk wo one day aur t20 k liye behtreen captain sabit hongey is liye k wo bohot mehnat kertey hai aur test k liye misbah hi sahi hai shahid afridi bht zabardast all rounder hai aur abdul razzak ko bhi khilana chahye unki yadgar inn hamein yaad rakhni chahye t20 k liye in khiladi :imran nazi,shahid afridi,abdul razzak,shahzaib hassan,hammad azam,umer gul,umer akmal ,kamran akmal,saeed ajmal,sohail tanveer,mohamad hafeez,in khilario ko khilana chaye tab hi hum world cup jeetey gey.
 
OWAIS Posted on: Saturday, June 30, 2012

Tanveer Hussain, Faisalabad.............hamari national team ki selection he safarsh par hoti he marit par ho tu best result samny aen mujhy imran khan ki baat yad he unhon ne kaha tha keh agar ap aisi team chahty haen jis ko dunia maen koi na hara sakay tu ap har city k club ko dosri city k club se match karwa kar dekhen jo achay players milen un ko division level par laen phir issi tarha un maen se players nikal kar national level par khilaen phir un maen se jo team nikly ge yehi wo team he jo dunia ki behtreen teamo ko maat dy ge magar yeh emandari se he mumkin hey.
 
tanveer hussain Posted on: Saturday, June 30, 2012

محمود، کینیڈا…بدقسمتی سے ہمارے پاس اس کوئی بھی انٹرنیشنل لیول کا بیٹسمین نہیں، ہمارے بہترین بیٹسمین بھی صلاحیت میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے بیٹسمینوں سے کم تر ہیں، ہمارے بیٹسمین صرف مردہ وکٹوں پر اسکور کرسکتے ہیں۔
 
mehmood Posted on: Saturday, June 30, 2012

ZAIN UL ABIDEN , PESHAWAR..........MERAY KHYAL MAE TO PAKISTAN KI SHIKAST KA SABAB UMPIRE THAY!
 
ZAIN UL ABIDEN Posted on: Friday, June 29, 2012

Sajjad, Faisalabad..........Shahid Khan Afridi team ka captain hona chahye Misbah ya Hafeez k bas ki baat ni hy aur Zaka Ashraf ki jaga Dr. Mohamad Ali shah ko hona Chahye.
 
SAJJAD Posted on: Friday, June 29, 2012

محمد عمار خان ,نان جنگ, چین.......... ون ڈے کا کپتان آفریدی کو بنانا چاہیے۔ حفیظ کو آرام دینا چاہیے۔ حماد اعظم کو کھلانا چاہیے۔ مصباح اور یونس کو باری باری کھلانا چاہیے۔ وکٹ پر دو دن رکنے والے پلئیر کو چانس دیں۔ عمر اکمل کو گروم کرنے کی کوشش کریں اور اوپنر کھلائیں۔ آفریدی کو اوپر کے نمبروں پر کھلائیں۔ فاسٹ بالر ڈھونڈیں، جو وقار یا شعیب کی سپیڈ اور سٹیمنا رکھتے ہوں۔ عبدالرحمان کو سعید اجمل کے برابر چانس دیں اور دونوں کو میچ بدل بدل کر کھلائیں۔ سعید اجمل کو پاور پلئیر کے علاوہ اوور دیں۔
 
محمد عمار خان Posted on: Friday, June 29, 2012

نجم الاسلام، راولپنڈی…پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہولناک حد تک خراب ہوگئی ہے، تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جانی چاہئے۔
 
Najam ul Islam Posted on: Friday, June 29, 2012

تاج، دبئی…ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں اب کرکٹ ختم ہوگئی ہے، اور ایسا صرف بھارت کی وجہ سے ہوا ہے۔
 
taj Posted on: Friday, June 29, 2012

Tayyab Iqbal, Multan.............jo 11 wrong dessions howy hain un ka kuch nhe kia i think team ma phir grouping ho rahi hay.
 
TAyyab Iqbal Posted on: Friday, June 29, 2012

Amir Raza, Karachi...........test me juniors ko khelana chahiye ya senior younis khan k ilawa koi aisa khiladi nai k lambi innings kheley.
 
amir raza Posted on: Friday, June 29, 2012

صافی اللہ صافی، بنوں…اگر کھلاڑی جذبے کے ساتھ کھیلیں تو پاکستان ٹیم سیریز میں واپس آسکتی ہے، بدقسمتی سے حفیظ بھی فارم میں نہیں ہے۔
 
Safiullah safi. Posted on: Thursday, June 28, 2012

ثاقب، کراچی…ناقص فرسٹ کلاس سسٹم کی وجہ سے ہم ورلڈ کلاس بیٹسمین پیدا نہیں کرسکے۔ پاکستان کرکٹ کو گذشتہ پندرہ سال میں چند ہی اچھے بیٹسمین میسر آئے ہیں۔
 
saqib Posted on: Thursday, June 28, 2012

Ikramullah, Peshawar....plz afridi ko captn banaya jai.
 
ikramullah Posted on: Thursday, June 28, 2012

Noman Muzaffar, Lahore........Team achha bhi kheley to umpire harwa detey hain. Misbah as captain koi test series nahi haara. Baat sirf haqiqat par karni chahiye na ke articles likh kar qaum ko mazeed depress kiya jaye. Kabhi koi solution bhi de diya karen. Jo loag naye players ki baat karty hain unko ye bhi batana chahiye ke iss ko konsay player ko nikal kar khilana chahiye. Agar match me ek set player ko bhi ghalat out de diya jaye to match apna rukh palat leta hai. Afridi ka Jab chahta hai perform karta hai aur jab dil chahta hai kharab bowling karta hai.
 
Noman Muzaffar Posted on: Thursday, June 28, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | Next
Page 5 of 10


جیلوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے
پشاور میں قیامت صغریٰ
یہ کیا بات ہوئی، تیل کی قیمتوں کی کمی کے باوجود مہنگائی کا عذاب جوں کا توں
جیو کی خواتین رپورٹرز سے پی ٹی آئی کی مسلسل بدسلوکی
ملالہ کیلئے نوبل امن انعام اور سوشل میڈیا
 
عمران خان، ذرا ٹھہریں، نوشتہء دیوار تو پڑھ لیں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 41 )
پشاور میں قیامت صغریٰ
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 28 )
جیو کی خواتین رپورٹرز سے پی ٹی آئی کی مسلسل بدسلوکی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 17 )
اور لاش مل گئی!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 13 )
سرکاری کالجوں میں بس اک تعلیم نہیں، باقی تو سب کچھ میسر ہے!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 11 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy