لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ Share
  Posted On Tuesday, June 19, 2012
  ……فاضل جمیلی ……
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟

 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (312)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

Ali Shahzad, Lahore..........peoples party ko siyasi shaheed nahi mila, balke yeh apni maut aap marey hain, aur apne galay pe khud churi pheri gai hai. awam ke samne peoples party ka chehra aik dafa phir wazayh hua hai. peoples party ne 2008 ke election benazir bhutto ke qatal ko cash kia tha jo iss dafa nahi ho sakay ga.
 
ali shahbaz Posted on: Wednesday, June 20, 2012

سلمان ، لاہور ، پاکستان ۔۔۔ زرداری تمہیں اللہ کا واسطہ ملک کی جان چھوڑ دے
 
salman Posted on: Wednesday, June 20, 2012

محمد سیف اللہ ریاض ، تھل حمزہ ، پاکستان ۔۔ میرے خیال میں بہت اچھا ہوا ہے ۔
 
muhammad saif ullah riaz Posted on: Wednesday, June 20, 2012

Sami, Sweeden..........jo log issay awaami mufaad kay khilaaf faislaa keh rahay hain. meray khyaal main yeh log us khauf ka shikaar hain jo humaray politicians aaj tak humaray saroon par thonstay aaye hain. maslehat main kya gya insaaf, insaaf nahien hota aur qaumain insaaf ki bunyaad par zinda rehti hain maslehat ki bunyaad par nahien.
 
sami Posted on: Wednesday, June 20, 2012

ایم نصراللہ ، اسلام آباد ، پاکستان ۔۔۔ واقعی عدلیہ ہر آئین اور قانون سے آزاد ہے جو چاہے کرے ۔۔۔ کیوں نہ حکومت ہی سنبھال لیں ۔ اب تو نون لیگ کو چاہیے عدلیہ کو حکومت سنبھالنے کے لیے کہے کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ اور اسپیکر کی عزت خاک میں ملا دی۔ چوہدری صاحب کو صدر بنا دیں اور ڈاکٹر صاحب کو وزیراعظم ۔ جمہوریت کی ایسی کی تیسی پھیر دیں
 
M.Nasrullah Posted on: Wednesday, June 20, 2012

اریش، لاہور ، پاکستان ۔۔۔ کيا جمھوريت انصاف سے زيادہ اھم ہے ؟
 
Arish Posted on: Wednesday, June 20, 2012

عامر خان ، حیدرآباد ، پاکستان ۔۔۔ مخدوم امین فہیم کو وزیراعظم جائے ۔ خدا کے واسطے ان کی قربانی بہت ہے ۔
 
aamir khan Posted on: Wednesday, June 20, 2012

عرفان علی خان ، میلبورن ، آسٹریلیا۔۔ ارے بھا ئی " شھید " کا مقد س نا م کیوں بد نا م کر تے ہو - سچ تو یہ ہے کہ "گیلا نی صا حب" سیا سی طو ر پہ " مُردہ " ہو گئے ہیں - چیف تیرے جا نثا ر ! بے شُما ر بے شُما ر
 
عر فا ن علی خا ن Posted on: Wednesday, June 20, 2012

محمد عثمان ، فیصل آباد، پاکستان ۔۔۔ بدترین آمریت بھی جمہوریت سے بہتر ہے
 
Muhammad Usman Posted on: Wednesday, June 20, 2012

دلشاد ندیم ہاشمی ، احمد پور شرقیہ ، پاکستان ۔۔۔ پیپلزپارٹی نے ثابت کیا ہے کہ وہ نااہلوں کا ٹولہ ہے ۔ اسے کرپشن کے سوا کسی چیز سے کوئی سروکار نہیں ۔۔ سپریم کورٹ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے
 
dllshad nadeem hashmi Posted on: Wednesday, June 20, 2012

طارق محمود ، لندن ، برطانیہ ۔۔۔ یہ بہت اچھا ہوا کہ ایک چھوٹا بدعنوان چلا گیا ۔ میں یہ دیکھنا چاہوں گا کہ بڑا بدعنوان کب جاتا ہے۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری صاحب پوری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ کب آپ زرداری حکومت سے جان چھڑاتے ہیں
 
TARIQ MAHMOOD Posted on: Wednesday, June 20, 2012

زاہد شبیر ، لاہور ، پاکستان ۔۔۔ کیا جمہوریت جمہوریت لگا رکھی ہے ۔ کیا دیا ہے اس جمہوریت نے ۔ مہنگائی اور لوٹ مار کے سوا۔ جمہوریہ پاکستان کا پہلا وزیراعظم بھی گولی کی نذر ہوا ۔ سب پارٹیوں نے جمہوریت کے نام پر یہ امید لگا رکھی ہے کہ ان کے کھانے کی باری کب آئے گی ۔ اس کے سوا کچھ نہیں ہے جمہوریت
 
zahid shabbir Posted on: Wednesday, June 20, 2012

ام ابراہیم ، لوٹن ، برطانیہ ۔۔ یہ شہادت نہیں ۔۔ شرمناک موت ہے
 
ummay ibrahim Posted on: Wednesday, June 20, 2012

FHD, KARACHI....... khali yeh yousef raza gilani hi nahi hamari poori politics parties aur pooori awaam ki zehniyat 1 hai .. sab key dimaghon mai shortcut bhara hua hai yeh khali PM ki soch nahi hai poori awaam hi aisi hi hai isi liye tau aisey log ham pey ALLAH musalat karta hai .... poori qaum pehely ALLAH tabarak wa Tallah key huzooor tauba karey gi tau mulk ka kuch baneyga warna yeh aisey hi chalta raheyga.
 
FHD Posted on: Wednesday, June 20, 2012

زکریا، اسلام آباد…ایسی جمہوریت سے وہ آمریت بہتر ہے جہاں عوام کا استحصا ل نہ ہو اور موجودہ حکومت نے تو ویسے ہی عوام کو جمہوریت سے بدظن کردیا ہے۔
 
zakria Posted on: Wednesday, June 20, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next
Page 8 of 21


خوشیوں کا گھر” انعام گھر“
پروفیسر صاحب! جائیے معاف کیا
بلاول کو دھمکی آمیز خط ،حقیقت کیا ہے؟
کم عمری کی شادی اور صحت کے مسائل
لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حالت زار
 
پروفیسر صاحب! جائیے معاف کیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 73 )
بلاول کو دھمکی آمیز خط ،حقیقت کیا ہے؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 43 )
کم عمری کی شادی اور صحت کے مسائل
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 41 )
خوشیوں کا گھر” انعام گھر“
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 14 )
کیا فوجی آپریشن ناگزیر ہے؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 14 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy