لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ Share
  Posted On Tuesday, June 19, 2012
  ……فاضل جمیلی ……
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟

 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (312)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

Muhammad Abbas Khan, Tashkent.................Pakistani Tareekh ka behtreen faisla. Pehli dafa upper class ka numaida mujram qarar diyya giya aur pehli dafa upper class ke na manane ke bavjood adalat ka faisla lagu ho giya. Majboori se hi sahi zalmun ko adalat ka faisla manana parha--Insaf ki fatah zindabad. ye koi shahadat nahein-korupshon ko bachane wale shaheed nahein hote.
 
Muhammad Abbas Khan Tashkent Posted on: Thursday, June 21, 2012

Waqar, Saudi Arabia.............Ajeeb Bat hy. aaini aur qanooni mahireen ki nazar me Wazir-e-Azm sahab naahel ho gae. Laeikin 7 rokni judj panel ne unhain na ahel qarar nahi dya. isi bunyad par speaker sahiba ne socha saza mil gai hy aur Wazir-e-Azm na ahel nahi hain aur apni roling daidy. phir pata nahi suprine court ko kia howa. aur faisla daidya k Wazir-e-Azm Naahel hain.Yani 1-sat rukni bench ka faisla, 2- islam Abad court ka iek faisla keh Suprime ourt ne Naahel qara nahi diya, 3-Speaker ki roling sab ko Cief Justice sahab ki bench ne over rooled kar diya. Pata nahi kiyon Badi ajeeb bat hy.
 
Waqar Posted on: Thursday, June 21, 2012

Faraz Gul, Italy........shaheed wo hota hai jo haq aur achey kaam key liey jaan dey pm ne tho zardari ki chori ke liey jaan di yeh.humein tho ahalla ke darbar mein nafal karny chahiye k ke in se jan khalas hui.
 
farazgul Posted on: Thursday, June 21, 2012

Ali Saki, Lahore.........bohat acha how.
 
ali saki Posted on: Thursday, June 21, 2012

خٹک کاکا ، امارات ۔۔۔ پاکستان میں کسی کو کچھ نہیں ہوتا ۔ شوکت عزیز کی طرح یہ بھی روپوش ہو جائیں گے ۔ ہائے ہائے پاکستان ۔۔۔ جناح نے بڑی غلطی کی ، ہم اس لائق ہی نہیں تھے
 
Khattak ka ka Posted on: Thursday, June 21, 2012

Ahmad Ullah, Islamabad...........gillani sab to itne arse se na ahal the phir bhi woh wazeer azam rahe unko khud istifa dena chahiye tha is liye k jo shaks jis mulk ko cantrol nai kar sakta to uske liye us ohde ko chorna behtar hota hai.
 
ahmadullah Posted on: Thursday, June 21, 2012

اختر علی ، اسلام آباد ۔۔۔ میرے خیال میں فوج کو ملک پر قبضہ کر لینا چاہیے ۔ عدالت نے انتقام کا مظاہرہ کیا ہے ۔ گیلانی نے جنہیں بحال کیا تھا انہوں نے احسان فراموشی کرتے ہوئے اسے رخصت کر دیا
 
akhtar ali Posted on: Thursday, June 21, 2012

عاصم ، اسلام آباد ۔۔۔ افتخار چوہدری صاحب کو سب سے پہلے اپنے بیٹے کو سزا دینی چاہیے تھی شریف برادران کے ہاتھوں میں کھیلنے سے پہلے ۔۔ میرے خیال میں یہ شریف کورٹس اور ڈوگر کورٹس میں کوئی فرق نہیں ۔
 
asim Posted on: Thursday, June 21, 2012

آصف لطیف ، کراچی ۔۔۔ اللہ ہی حافظ ہے اس قوم کا۔۔ عجیب طرفہ تماشہ ہے ۔۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کے موجودہ حکومت کے نمائندگان میں حزب اختلاف میں اور دیگر پارٹیوں میں برائی ہی برائی ہے۔ اس برائی کو نہیں ہونا چاہیے بلکل بھی، لیکن اس برائی کے قائم مقام کوئی اچھائی ہے کسی کے پاس۔ ہر تین سال کے کے بعد ایک چہرہ بدلنے سے کیا نظام بدل جاتا ہے اسی زرداری اور گیلانی کو یہی حزب اختلاف 4 سال پہلے بلا مقابلہ پالیمنٹ میں لیکر آئے تھے کیا اس وقت زرداری کے سوئس بنک والے معملات کسی کے علم میں نہیں تھے۔ جو اس کو صدر منتخب کروایا گیا۔ اب یہ ڈھنڈورا کیوں پیٹا جا رہا ہے۔ ہر ایک انا پرست خود غرض ہے اور صرف اپنی ڈکٹیٹرشپ قائم کرنا چاہ رہاہے خواہ وہ پارلمنٹ ہو، عدلیہ ہو یا انتظامیہ یا آرمی کسی کے سسٹم کو گرا کر نئے سسٹم قائم کرنے کا حل موجود نہیں،،، میرا سوال ہے گیلانی ہٹ گیا،، اب آپ کس کو لیے کر آئے گئے ،، آپ پارلمنٹ کو یہ بھی پابند کر دیتے کے جس کو وزیراعظم بنانا ہے اس کو اس کے حلف بھی لینا ہو گا کے وہ سوئس بنک کے معمالے میں عدالت کی اطاعت کرے گا نہیں تو 2 ماہ بعد ایک اور گیلانی پھر ایک اور گیلانی پھر ایک اور گیلانی عوام بھلے غرق ہو کیوں کے اس کے ایشو پر تو کوئی بات کر نہیں رہا سوچنے والوں کے لیے لمحہ ء فکریہ ہے۔
 
آصف لطیف Posted on: Thursday, June 21, 2012

ایم عمران یوسف، لاہور…یہ سپریم کورٹ کا اچھا فیصلہ ہے، گیلانی صاحب کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔ اب ہم صدر زرداری اور ان کے ٹولے سے نجات چاہتے ہیں۔
 
M. Irfan Yousaf Posted on: Thursday, June 21, 2012

خان محمد ، اسلام آباد ۔۔۔ پی پی کو شہادت نہیں ہلاکت ملی ہے ۔ اچھا ہوا اس سے جان چھوٹی ۔ اللہ کرتے زرداری بھی چلا جائے
 
Khan Mohd Posted on: Thursday, June 21, 2012

فیصل ، فیصل آباد ۔۔۔ پیپلزپارٹی میں ڈاکو اور لٹیرے زیادہ ہیں
 
faisal Posted on: Thursday, June 21, 2012

محمد مراد ، ساہیوال ۔۔۔ یہ فیصلہ جمہوریت کے خلاف ہے کیونکہ اس فیصلے میں اداروں کا تصادم نظر آتا ہے ۔ سپریم کورٹ کو باقی فیصلوں کو بھی نبھانا چاہیے ۔ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے
 
muhammad murad Posted on: Thursday, June 21, 2012

گلزار، کراچی…نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔
 
gulzar Posted on: Thursday, June 21, 2012

گلزار، کراچی…اسمبلی تحلیل کردینی چاہئے، کیونکہ یہ جعلی ڈگریوں اور جعلی ووٹر لسٹوں پر مشتمل ہے۔
 
gulzar Posted on: Thursday, June 21, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next
Page 6 of 21


صوبائی اسمبلیوں کی پہلے سال کی کارکردگی
بچوں کو جنسی تشدد سے بچائیں
کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
سعید اجمل کی معطلی اور سوشل میڈیا
تانيا تحريکی کی دہائی
 
عمران خان،اب آپ کو پلان ’بی‘ کا انتظار ہے؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 64 )
تانيا تحريکی کی دہائی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 56 )
چینی صدر کا دورہ ملتوی ،سوشل میڈیا پر ردعمل
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 38 )
بچوں کو جنسی تشدد سے بچائیں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 31 )
کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 28 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy