لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ Share
  Posted On Tuesday, June 19, 2012
  ……فاضل جمیلی ……
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟

 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (312)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

Muneeb, Islamabad.........Corroupt govt ka PM tha acha hua CJ nai NA-EHAL qarar dai dia.
 
muneeb Posted on: Thursday, June 21, 2012

Ali, Chakwal............koi aur lutaira aa jae ga.
 
Ali Posted on: Thursday, June 21, 2012

نصر ملک، کوپن ہیگن…فاضل جمیلی صاحب ۔ آپ نے کتنی آسانی سے لکھ دیا کہ ’؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے؟‘ آپ نے جرنیلوں اور سپریم کورٹ کو ایک ہی صف میں لا کھڑا کرتے ہوئے، سپریم کورٹ کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان لگانے کی کوشش کی ہے جو مناسب نہیں۔ خداراکچھ تو خیال رکھیں۔ والسلام
 
نصر ملک Posted on: Thursday, June 21, 2012

Malik Bilal, Karachi.............Gillani sb kay jaaney ki mujhe bohat kushi hoi bs abi zardari ko bhi chaley jaana chahiyay.
 
Malik Bilal Posted on: Thursday, June 21, 2012

Naeem, Sialkot..........chor ki darhi main tinka, sadar zardari agar ghalat na hotay to zaroor khat likh diya jaata.
 
naeem Posted on: Thursday, June 21, 2012

محمد علی خان، کراچی…یہ سپریم کورٹ کا درست فیصلہ ہے، پاکستان کے عوام خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عدلیہ آئندہ بھی ایسے جرات مندانہ فیصلے دے گی۔
 
muhammad ali khan Posted on: Thursday, June 21, 2012

Aamir, Karachi...........CJ Ne PM ko Siyasi shaheed nahi, balky in ka Siyasi Qatl kr dia hy, yh corrupt log is say ziada k Mustahiq hy. sary 4 saal khoob zulm kr lia, Hisaab duniya or aakharat me dyna hoga.
 
aamir Posted on: Thursday, June 21, 2012

سلمان، اسلام آباد…سب سے پہلے گیلانی صاحب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا چاہیے۔ ورنہ مشرف ، شوکت عزیز اور حقانی کی طرح یہ بھی حالات نازک ہوتے ہی باہر بھاگ جاءیں گے۔
 
سلمان Posted on: Thursday, June 21, 2012

Rana Kashif Nadeem Advocate , Gujrat...........i think supreme court ko is trah k bold decision bht pehlay lay lenay chahiye thay ta k corruption ko lagaam dali ja skti.
 
rana kashif nadeem advocate Posted on: Thursday, June 21, 2012

سید عابد حسین، اومان…عدالت کو اب صدر زرداری کیخلاف بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔
 
Syed Abid Hussain Posted on: Thursday, June 21, 2012

Emaan Bajwa, Narowal...............supreme court ka achha faisla ha. awr ye hi jamhoriat ki fatah ha.
 
emaan bajwah Posted on: Thursday, June 21, 2012

Mohammad Shafique, Lahore...........jo jitna bara chor ha wo utna bara shaheed ha ppp may ... janab ko 5 sal puray karnay daytay tu pata nahe kiya kartay.
 
mohammad shafique Posted on: Thursday, June 21, 2012

فاروق ، دبئی ، امارات ۔۔۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔۔ یہ فیصلہ درست نہیں ہوا
 
farooq Posted on: Thursday, June 21, 2012

حارث شبیر ، اسلام آباد ۔۔۔ تین چوتھائی اکثریت سے منتخب ہونے والے وزیراعظم کے ساتھ یہی ہونا چاہیے تھا
 
haris shabbbir Posted on: Thursday, June 21, 2012

محمد اقبال ، لاہور۔۔۔ میرے خیال میں پیپلزپارٹی کو سیاسی شہادت نصیب نہیں ہوئی ۔۔۔ جناب گیلانی پی پی کے لیے خود کش بمبار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کو کچھ حاصل نہیں ہوا
 
Muhammad Iqbal Posted on: Thursday, June 21, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next
Page 5 of 21


اردو زبان کا نفاذ،ایک اہم قومی و آئینی ضرورت
’گو بابا گو‘ سے ’گو وٹو گو‘ تک!!
اب مستحکم فیصلے ہی پاکستانی کرکٹ کو بچاسکتے ہیں
ہاتھ دھونے کا عالمی دن
ملالہ کیلئے نوبل انعام اور سوشل میڈیا
 
قربانی سے پہلے قربانی۔۔۔۔فلم فلاپ!!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 33 )
ملالہ کیلئے نوبل انعام اور سوشل میڈیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 11 )
بے ترتیبی ہی اب ترتیب ہوئی جاتی ہے
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 7 )
صوبائی اسمبلیوں کی پہلے سال کی کارکردگی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 5 )
ہاتھ دھونے کا عالمی دن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 4 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy