لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ Share
  Posted On Tuesday, June 19, 2012
  ……فاضل جمیلی ……
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟

 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (312)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

نواز وحید ، لوم ، ٹوگو۔۔۔ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے پاکستانی عوام کے لیے اور قانون کی بالادستی کےلیے ۔ آئینی و قانونی طور پر کسیے ممکن ہے کہ ایک بدعنوان شخص وزیراعظم ہو
 
Nawaz waheed Posted on: Tuesday, June 19, 2012

عامر حمید، راولپنڈی ، پاکستان ۔۔۔ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے ۔ کاش زرداری اور ان کی طرح باقی لوگوں سے بھی چھٹکارا حاصل ہو جائے
 
Amir Hameed Posted on: Tuesday, June 19, 2012

قمر زمان ، پشاور ، پاکستان ۔۔۔ فاضل جمیلی کا تبصرہ بالکل مناسب ہے
 
qamarzaman Posted on: Tuesday, June 19, 2012

خاور منیر، جدہ ، سعودی عرب ۔۔۔ میرے خیال میں اب ملک میں ایک نیا ایشو کھڑا ہو جائے گا۔ کیونکہ پی پی کو اس فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے کھڑے ہو جائیں گے ۔
 
khawar munir Posted on: Tuesday, June 19, 2012

ذیشان ، کراچی ، پاکستان ۔۔۔ سپریم کورٹ صدر کو کب سزا دے گی ؟
 
zeeshan Posted on: Tuesday, June 19, 2012

زبیر علی ، گجرات ، پاکستان ۔۔۔ پیپلزپارٹی والوں کو کچھ نہ کچھ شرم کرتے ہوئے اب گھر چلے جانا چاہیے
 
zubair ali Posted on: Tuesday, June 19, 2012

محمد یحییٰ ، قصور، پاکستان ۔۔ اللہ تیرا شکر ہے ۔ جان چھوٹی
 
Muhammad Yahya Posted on: Tuesday, June 19, 2012

ایم آصف محمود، اسلام آباد، پاکستان ۔۔۔ پاکستان کے غریب عوام کے لیے یہ بہت اچھی خبر ہے ۔ لیکن دیر سے آئی ہے یہ خبر۔
 
M. ASIF MAHMOOD Posted on: Tuesday, June 19, 2012

فیصل مصطفیٰ ، اسلام آباد، پاکستان ۔۔۔ سر ، میرے خیال میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیا اس فیصلے کے بعد ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی ؟ جواب ہم سب جانتے ہیں ۔ تو پھر تبدیلی کا کیا فائدہ جب وہ ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتی ۔
 
FAISAL MUSTAFA Posted on: Tuesday, June 19, 2012

محمد شاہد، ریاض ، سعودی عرب ۔۔۔ ہمیں افسوس یہ نہیں کہ انہیں سزا کیوں ہوئی بلکہ افسوس یہ ہے کہ سزا تھوڑی ہوئی ہے ۔ کم از کم بیس سال کی ہونی چاہیے تھی
 
Muhammad shahid Posted on: Tuesday, June 19, 2012

جمشید احمد جوکھیو، ٹھٹھہ ، پاکستان ۔۔۔ میرے خیال میں یہ ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ یہ سب جمہوریت کے خلاف ہو رہا ہے۔ ویسے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گیلانی وزیراعظم رہے یا نہ رہے ۔ لیکن سپریم کورٹ کو اتنی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ۔ اب اس فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی کا امتحان ہے کہ وہ اس معاملے کو کس انداز میں دیکھتی ہے
 
Jamshed Ahmed Jokhio Posted on: Tuesday, June 19, 2012

سید ابوبکر علی شاہ ، صوابی ، پاکستان ۔۔۔ یہ آج ہمارے ملک کے عوام کی آواز ہے کہ آزاد عدلیہ ہی اس ملک کے معاملات کو ٹھیک کر سکتی ہے ۔ جیو چیف جسٹس صاحب اور دیگر جج صاحبان
 
syed abubakar ali shah Posted on: Tuesday, June 19, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next
Page 21 of 21


صوبائی اسمبلیوں کی پہلے سال کی کارکردگی
بچوں کو جنسی تشدد سے بچائیں
کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
سعید اجمل کی معطلی اور سوشل میڈیا
تانيا تحريکی کی دہائی
 
عمران خان،اب آپ کو پلان ’بی‘ کا انتظار ہے؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 64 )
تانيا تحريکی کی دہائی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 56 )
چینی صدر کا دورہ ملتوی ،سوشل میڈیا پر ردعمل
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 38 )
بچوں کو جنسی تشدد سے بچائیں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 31 )
کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 28 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy