|
 |
 |
| گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ |
Share |
|
|
| |
Posted On Tuesday, June 19, 2012 |
| |
……فاضل جمیلی …… چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟
|
| |
|
|
|
| تبصرہ کریں ا حباب کو بھیجئے | تبصرے (312) |
|
|
|
 |
 |
محمد رضوان ، سڈنی ، آسٹریلیا۔۔۔
بہت خوشی ہوئی سن کے ایک مچھر تو کم ہوا لوگوں کا خون چوسنے کے لیے ۔ اللہ سلامت رکھے تجھے افتخار محمد چوہدری |
| |
| Muhammad Rizwan |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
عدنان ، راولپنڈی ، پاکستان ۔۔۔
بہت شکریہ سپریم کورٹ آف پاکستان |
| |
| adnan |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
کامران بھٹی ، نواب شاہ ، پاکستان ۔۔۔
سب وزاعظم چور ہیں ۔۔ کوئی دوسرا بھی آئے گا تو اس ملک میں چور ہی ہو گا |
| |
| kamran bhatti nawabshah |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
منان صابر، ساہیوال ، پاکستان ۔۔۔
شکر ہے ۔۔۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے |
| |
| munnan sabir |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد زاہد، برطانیہ ۔۔۔
سیاسی قتل کہنا درست لفظ نہیں ہے ۔میرے خیال میں وہ ایک اور کرپٹ وزیراعظم تھے جنہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ۔ انصاف تو جب ہو گا جب ان میں سے کوئی پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی پر لٹکایا جائے گا |
| |
| muhammad zahid |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
ہارون بھٹی ، لاہور، پاکستان ۔۔۔
میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم اپنے ملک کے آئین کا وفادار ہونا چاہیے نہ کہ کسی فرد کا۔ |
| |
| Haroon Bhatti |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد حسیب حسین ، لاہور ، پاکستان ۔۔۔
بہت اچھے بھئی بہت اچھے ۔۔اب جب کوئی غیرت مند آ گیا ہے قاضی کی کرسی پر تو آپ میڈیا والے اس پر عوام سے تبصرے مانگ رہے ہیں ۔ جناب آج چیف جسٹس نے مثال رقم کی ہے۔ لگ بھگ ہزار سال بعد اسلام میں اور پاکستان میں پہلی بار۔ لیکن حسب ِ معمول بہت سوں کو ہضم نہیں ہو گا |
| |
| Muhammad.Hasseeb.Hussain |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
تنویر ، لاہور، پاکستان ۔۔۔
میرا دل کرتا ہے گالیاں دوں سب کو |
| |
| tanveer |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
شوکت ظفر، شیخوپورہ، پاکستان ۔۔۔
سپریم کورٹ ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کو مجبور کر دیا کہ یہ فیصلہ کرے تاکہ وہ سیاسی شہید بن سکیں |
| |
| شوکت ظفر |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد رضوان عمر، لاہور، پاکستان ۔۔۔
خونی انقلاب ہی اس ملک کے لوگوں کو ان کے حقوق دلا سکتا ہے۔ تمام سیاستدان ، زیادہ تر صحافی اور میڈیا کے لوگ بدعنوان ہیں |
| |
| Muhammad Rizwan Umer |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
حافظ مستغاص ، اوکاڑہ ، پاکستان ۔۔۔
سپریم کورٹ زندہ باد ۔۔۔ چیف تیرے جاں نثار ، بے شمار ، بے شمار |
| |
| hafiz m mustghas |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
صاحب زادہ ، تمردارہ ، پاکستان
یہ بہت اچھا ہوا |
| |
| sahib zada |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
جیا ، کراچی ، پاکستان ۔۔۔
اپریل کو ہی نااہل ہونے والے وزیراعطم کا اختتامی فیصلہ اب آیا ہے ۔ ویسے اس فیصلے سے بھی ان ڈھیٹ افراد کو کوئی فرق نہیں پڑنا |
| |
| Jiya |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
شفااللہ ملک ، میانوالی ، پاکستان ۔۔۔
خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ایک بدعنوان آدمی سے جان چھوٹی ۔ سپریم کورٹ زرداری کو بھی نکالو۔۔۔ جیو پاکستان |
| |
| shafaullah malik |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
 |
 |
محمد شہود، کویت سٹی ۔۔۔
ملک کا کیا حال ہے جو صدر اور وزیراعظم کا نام لیتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے |
| |
| Muhammad shahod |
Posted on: Tuesday, June 19, 2012 |
|
 |
 |
 |
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next Page 20 of 21
|
|