لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ Share
  Posted On Tuesday, June 19, 2012
  ……فاضل جمیلی ……
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟

 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (312)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

ظہیر احمد ، راولپنڈی ۔۔ میں اس کو غیر دانشمندانہ فیصلہ ہی کہوں گا۔
 
ظہیر احمد Posted on: Tuesday, June 19, 2012

مشتاق احمد ، ریاض ، سعودی عرب ۔۔۔ یہ بہت ہی اچھا فیصلہ ہوا کہ ایک گندے انڈے سے جان چھوٹ گئی ہے ۔ لیکن ہمارا مقصد جان چھڑانا نہیں ہونا چاہیے ہمیں مستقبل کے لیے ان لوگوں سے پاکستان کی جان چھڑانے کا سوچنا چاہیے
 
Mushtaq Ahmad Posted on: Tuesday, June 19, 2012

شبیر باجوہ ، نارووال ، پاکستان ۔۔۔ سپریم کورٹ نے بہت اچھا فیصلہ دیا ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عدلیہ اب آزاد ہے ۔ ہم اس فیصلے کی تائید کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں
 
shabbir bajwah Posted on: Tuesday, June 19, 2012

ظہیر صابر ، برطانیہ۔۔ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے
 
zaheer sabir Posted on: Tuesday, June 19, 2012

سلمان ، دمام ، سعودی عرب ۔۔۔ چیف جسٹس عظیم ہیں ۔۔بہت اچھا فیصلہ دیا
 
salman Posted on: Tuesday, June 19, 2012

محمد عمران ، لاہور ، پاکستان ۔۔۔ یہ ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ یہ سب جمہوریت کے خلاف ہو رہا ہے۔ ویسے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گیلانی وزیراعظم رہے یا نہ رہے ۔ لیکن سپریم کورٹ کو اتنی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیےپاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ منتخب وزرائے اعظم کو ہم پانچ سال مکمل نہیں کرنے دیتے اگر وزیراعظم سب نااہل ہیں تو اس کا فیصلہ پانچ سال میں کسیے ہوا۔ کیا پہلے عدالتیں سو رہی تھیں
 
محمد عمران Posted on: Tuesday, June 19, 2012

عبدالمالک ، کراچی ۔۔۔ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے اس پر عمل ہونا چاہیے ۔۔ نئے وزیراعظم کو سوئس عدالتوں کو خط لکھنا چاہیے۔ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے چیف جسٹس پر فخر ہے
 
Abdul Malik Posted on: Tuesday, June 19, 2012

شہزاد بھٹی ، کراچی ۔۔۔ دیر ہوئی پر اچھا ہوا,بہت اچھا فیصلہ ہے
 
Shahzad Bhatti Posted on: Tuesday, June 19, 2012

محمد عمران ، لاہور ، پاکستان ۔۔۔ یہ ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ یہ سب جمہوریت کے خلاف ہو رہا ہے۔ ویسے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گیلانی وزیراعظم رہے یا نہ رہے ۔ لیکن سپریم کورٹ کو اتنی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیےپاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ منتخب وزرائے اعظم کو ہم پانچ سال مکمل نہیں کرنے دیتے اگر وزیراعظم سب نااہل ہیں تو اس کا فیصلہ پانچ سال میں کسیے ہوا۔ کیا پہلے عدالتیں سو رہی تھیں
 
Muhammad Imran Posted on: Tuesday, June 19, 2012

ہارون ، کراچی ، پاکستان ۔۔۔ سب ہی نااہل ہیں ۔ جنرل کیانی بھی اس میں شامل ہیں جو اپنی کرسی کی خاطر عوام کو مرتا دیکھ رہے ہیں اور مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں
 
Haroon Posted on: Tuesday, June 19, 2012

نثار احمد ، اسلام آباد، پاکستان ۔۔۔ اللہ پاک چیف جسٹس کو جزائے خیر نصیب کرے ۔ جو دو ظالموں میں سے ایک سے جان چھڑائی ۔ اللہ کرے گا اگلی باری زرداری کی ہو گی ۔ میں کسی سیاسی جماعت کی باقیات نہیں جو ان سے نفرت کروں لیکن میں نے ایسی ظالم حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
 
nisar ahmed Posted on: Tuesday, June 19, 2012

انور ، کراچی ، پاکستان ۔۔۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے، ملک میں انصاف اور اس کی جیت کی ایک نئی تاریخ رقم کی جائے گی۔ اس فیصلے پر عملدرآمد سے ہی ہم اپنی جمہوریت کا دفاع کر سکتے ہیں
 
anwer7star Posted on: Tuesday, June 19, 2012

کاشف خان ، اسلام آباد ۔۔۔ تاریخی فیصلہ ہے ۔۔ انتہائی عمدہ
 
Kashif Kahn Posted on: Tuesday, June 19, 2012

ایم شہزاد خان ، کراچی ۔۔۔ لوٹی ہوئی عوام کی تمام دولت بھی واپس لو
 
M shahzad khan Posted on: Tuesday, June 19, 2012

شفیق ، لاہور ۔۔۔ پلیز یہ بندر تماشا ختم کریں ۔۔ ریاست کے تمام ستون سیکولر اور اسلام دشمن ہیں ۔۔ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں
 
shafiq Posted on: Tuesday, June 19, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next
Page 17 of 21


لفظوں کے انتخاب نے رسوا کیا تجھے
میرا کی ہی سن لیں!
مذاکرات کاموقع ضائع نہ کریں!
سول نافرمانی اور سوشل میڈیا
سول نافرمانی تحریک!!!
 
واقعی کچھ ہونے والا ہے۔۔۔۔؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 35 )
شاباش! سعیدہ وارثی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 31 )
سول نافرمانی تحریک!!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 27 )
وزیراعظم عمران خان یا طاہرالقادری؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 26 )
لفظوں کے انتخاب نے رسوا کیا تجھے
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 20 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy