لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ Share
  Posted On Tuesday, June 19, 2012
  ……فاضل جمیلی ……
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟

 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (312)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

ایم سلیم قریشی ، لاہور ،پاکستان ۔۔۔ یہ پیپلزپارٹی کی بے وقوفی ہے کسی کو سیاسی شہید بنانا ۔
 
M Saleem Qureshi Posted on: Tuesday, June 19, 2012

آصف شیخ ،لاہور ، پاکستان ۔۔۔ سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ گیلانی کو سزا کیوں ہوئی ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں سوئس عدالتوں کو خط لکھنے کا کہا گیا ۔ سپریم کورٹ یہی چاہتی ہے کہ لوٹی ہوئی رقم واپس آئے
 
asif Shaikh Posted on: Tuesday, June 19, 2012

محمد اقبال ، مکہ ، سعودی عرب ۔۔۔ میں چیف جسٹس سے محبت کرتا ہوں
 
mohammad iqbal Posted on: Tuesday, June 19, 2012

غلام علی ، لاہور ، پاکستان ۔۔۔ پی پی کی حکومت اب ختم ہو گئی ہے ۔ اب نئے الیکشن ہونے چاہییں ۔
 
ghulam ali Posted on: Tuesday, June 19, 2012

اسد علی ، اسلام آباد ، پاکستان ۔۔۔ یہاں پہ آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا ہے ۔ پی پی والے اب اس کو کیش کرانے کی کوشش کریں گے
 
Asad Ali Posted on: Tuesday, June 19, 2012

طلال عارض ، نیویارک ، امریکا ۔۔۔ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے ۔۔ پی پی والے قبضہ گروپ والے ہیں ۔ چیف جسٹس اچھا بندہ ہے
 
talal ariz Posted on: Tuesday, June 19, 2012

محمد اقبال ، مکہ ، سعودی عرب ۔۔۔ بہت خوب چیف جسٹس صاحب
 
mohammad iqbal Posted on: Tuesday, June 19, 2012

علی ، جدہ ، سعودی عرب ۔۔۔ حکومت کا منہ کالا ہو گیا
 
ali Posted on: Tuesday, June 19, 2012

رنگزیب ، مسقط ۔۔۔ دیر آید درست آید ۔۔۔ اس طرح کا وزیراعظم ملک کی توہین تھی ۔۔ اللہ پاکستان کو حفظ و امان میں رکھے
 
rangzeb Posted on: Tuesday, June 19, 2012

وحید اشرف ، لاہور ، پاکستان ۔۔۔ بہت خوب سپریم کورٹ ۔۔۔ بہت اچھا اور آزادانہ فیصلہ کیا۔ یہ ملک اور جمہوریت کے حق میں ہے
 
waheed ashraf Posted on: Tuesday, June 19, 2012

فاروق ، جاپان ۔۔۔ بلاشبہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے ۔ میں اسے سراہتا ہوں لیکن کرپشن، بجلی کے بحران اور سیکورٹی کے معاملات کا کیا ہوا ؟
 
Farooq Posted on: Tuesday, June 19, 2012

شرف النساء ، اسلام آباد ، پاکستان ۔۔۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مدبرانہ ہے اور ہمارے آئین اور قانون کا صحیح ترجمانی ہے ۔ اس ادارے پر ہمیں فخر ہونا چاہیے
 
sharfunnissa Posted on: Tuesday, June 19, 2012

نثار خان ، ریاض ، سعودی عرب ۔۔۔ یہ ایک ایسا سیاسی شہید ان کو مل گیا ہے جو سونے کے انڈے دینے والی مرغی کے برابر ہے ۔ میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں صرف پاکستانی ہوں۔ اپنے ملک کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے
 
Nisar Khan Posted on: Tuesday, June 19, 2012

صہیب ارباز، شکاگو ، امریکا۔۔۔ سپریم کورٹ زندہ باد ۔ زرداری نے بھٹو فیملی کو ختم کیا۔ پاکستان کی دولت لوٹ رہا ہے ۔ غدار ِ وطن ہے
 
suhaib arbaaz Posted on: Tuesday, June 19, 2012

زاہد ، الخبر ، سعودی عرب ۔۔ گیلانی صاحب اب آرام کرو ۔۔۔ خوب لوٹ لیا
 
zahid Posted on: Tuesday, June 19, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next
Page 15 of 21


کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
سعید اجمل کی معطلی اور سوشل میڈیا
تانيا تحريکی کی دہائی
چینی صدر کا دورہ ملتوی ،سوشل میڈیا پر ردعمل
آزادی انقلاب مارچ اور صحافی
 
تانيا تحريکی کی دہائی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 41 )
چینی صدر کا دورہ ملتوی ،سوشل میڈیا پر ردعمل
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 32 )
انقلابی مون سون
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 30 )
لفظوں کے انتخاب نے رسوا کیا تجھے
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 26 )
مذاکرات کاموقع ضائع نہ کریں!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 21 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy