لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


گیلانی نااہل...پیپلزپارٹی کو سیاسی شہید مل گیا ؟ Share
  Posted On Tuesday, June 19, 2012
  ……فاضل جمیلی ……
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کے برخلاف رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی سزا سے وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل نہیں ہوئے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو توہین ِ عدالت کانوٹس دیا تھااور اسی بنیاد پر انہیں توہین عدالت کے الزام میں تیس سیکنڈ کی سزا سنائی تھی۔قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق اس سزا کی روشنی میں وزیراعظم اپنے عہدے سے نااہل ہو گئے تھے لیکن پیپلزپارٹی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اس کے برعکس یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف وزیراعظم تسلیم کرتی رہیں بلکہ ذرائع ابلاغ میں اپنے نکتہ ء نظر کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔اب جبکہ سپریم کورٹ نے واضح الفاظ میں ایک مختصر فیصلے کے ذریعے وزیراعظم کونااہل قرار دے دیا ہے۔کیا پیپلزپارٹی خوش دلی کے ساتھ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو خاموشی سے گھر بھیج دے گی ؟ نیا وزیراعظم آئے گا تو کیا وہ بھی یوسف رضا گیلانی کی طرح سوئس عدالتوں کو خط لکھنے سے انکار کر دے گا؟ کیا پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کی شکل میں ایک سیاسی شہید میسر آ گیا ہے جو اگلے الیکشن میں اس کے کام آسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کی وزیراعظم کے حق میں منظور کردہ قراردادوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو ملک میں جمہہوریت اور جمہوری اداروں کا مستقبل کیا ہو گا ؟پہلے منتخب وزرائے اعظم کو خاکی وردی والے ہٹا دیا کرتے تھے ۔ کیا آج کے بعد یہی فیصلے کہیں اور ہوا کریں گے ؟

 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (312)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

Zunaira, Islamabad........yeh bht acha faisla hai ab aik or achy faisly ki umeed ha is qome ko or wo faisla zardari ko khairbad kehny ka ho ga.
 
zunaira Posted on: Tuesday, June 19, 2012

Mohsin, Haroonabad.........shukar hai allah ka.
 
mohsin Posted on: Tuesday, June 19, 2012

Nadeem Saidi..........chalo jo hona tha ho gaya, lakkin ab jo bhi wazeer-e-azam baney woh bus loadsheding khatam karey.
 
nadeem saidi Posted on: Tuesday, June 19, 2012

ایم فرحان، لاہور…مسٹر گیلانی اب آپ کو آرام کرنا چاہئے کیونکہ چار سال کام کرکے آپ تھک گئے ہوں گے، ویل ڈن چیف جسٹس صاحب
 
MFarman Posted on: Tuesday, June 19, 2012

سید آصف حسین، فرانس…میرے خیال میں یہ پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی نیا فیصلہ نہیں ہے۔
 
syed asif hussain Posted on: Tuesday, June 19, 2012

مشتاق، اسکردو…یہ اور بات ہے کہ گیلانی بھی کرپٹ ہے یا نہیں لیکن یہ کہ کورٹ میں کسی کے خلاف فیصلہ سنایا جانے سے وہ نااہل نہیں ہوسکتا۔ کیا عدلیہ کو پاکستان میں جو بے گناہ مارے جارہے ہیں کہیں نظر نہیں آتے۔
 
Mushtaq Posted on: Tuesday, June 19, 2012

Atta ur Rehman , Karachi..........Chef justis Zinda bad.
 
Atta ur rehman Posted on: Tuesday, June 19, 2012

Asad Abbasi, Abbottabad.........Aaj insaf ke fata ka din ha jo bhi crime kare usey lazmi saza mailni chahiya.
 
Asad abbasi Posted on: Tuesday, June 19, 2012

جمیل ستی، کینیڈا…یہ اچھا فیصلہ ہے اس سے قانون کی بالادستی ثابت ہوتی ہے، میرے خیال میں اب اپوزیشن کو اسپیکر کی رولنگ پر بھی پٹیشن دائر کرنی چاہئے۔
 
Jamil Satti Posted on: Tuesday, June 19, 2012

Sajid, Gujranwala...........shaheed tu mujahid hotay hain, yeh tau mujrim thay or mujrim hy.
 
sajid Posted on: Tuesday, June 19, 2012

Azeem Aslam, Faisalabad..........CJ saab Tusi great o Zinda Baad
 
Azeem Aslam Posted on: Tuesday, June 19, 2012

Dr. Hamza , Lahore............iss tarah tou hamaray muntakhib numaiyndon ki koi haysiyat nahi. kya awami raye ki koi ahmiyat nahi.?
 
Dr. Hamza Posted on: Tuesday, June 19, 2012

ڈاکٹر امجد گھمن، پرتگال…صدر سمیت پوری پارلیمنٹ نااہل، چور کا ساتھ دینے والا بھی چور، ہمیں عمران خان سے امیدیں وابستہ ہیں۔
 
ڈاکٹر امجد گھمن Posted on: Tuesday, June 19, 2012

محمد صدیق ، ڈنگہ ، پاکستان ۔۔ یہ ملک کے لیے بہت اچھا فیصلہ ۔۔ اب آگے دیکھو
 
muhammad saddique Posted on: Tuesday, June 19, 2012

بسما اکرم ، سیٹل ، امریکا ۔۔۔ پیپلزپارٹی والے اتنے غیرت مند نہیں ۔ ان کا منہ کالا ہو گیا ہے پھر بھی ڈھیٹ ہو جائیں گے ۔ چیف جسٹس زندہ باد
 
bisma akram Posted on: Tuesday, June 19, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | Next
Page 14 of 21


اردو زبان کا نفاذ،ایک اہم قومی و آئینی ضرورت
’گو بابا گو‘ سے ’گو وٹو گو‘ تک!!
اب مستحکم فیصلے ہی پاکستانی کرکٹ کو بچاسکتے ہیں
ہاتھ دھونے کا عالمی دن
ملالہ کیلئے نوبل انعام اور سوشل میڈیا
 
قربانی سے پہلے قربانی۔۔۔۔فلم فلاپ!!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 33 )
ملالہ کیلئے نوبل انعام اور سوشل میڈیا
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 11 )
بے ترتیبی ہی اب ترتیب ہوئی جاتی ہے
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 7 )
صوبائی اسمبلیوں کی پہلے سال کی کارکردگی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 5 )
ہاتھ دھونے کا عالمی دن
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 4 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy