لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


کرکٹ تعلقات کی بحالی، عجب سی بے قراری؟ Share
  Posted On Thursday, June 07, 2012
  ……سید شہزاد عالم……
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کہتے ہیں کہ بھارت سے کرکٹ روابط کی بحالی کے لئے وہ ہر بھارتی شرط ماننے کو تیار ہیں چاہے وہ ایک میچ ہی کھیلیں ، بھارت میں کھیلیں یا کسی اور نیوٹرل مقام پر کھیلیں ۔ بھارت کے ساتھ کرکٹ روابط کی بحالی ضرور ہونی چاہئے اور اس میں کسی کو کوئی اختلاف نہیں لیکن اس طرح کا کوئی میچ کھیل کے پاکستان کرکٹ کیا حاصل کر لے گی اس کا ابھی تک کچھ علم نہیں ماسوائے اس کے کہ شاید اس طرح کے روابط سے پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے آئی پی ایل کے دروازے کھل جائیں۔ لیکن پاکستان کرکٹ کا اصل مسئلہ اپنی جگہ پر برقرار رہے گا کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستانی میدانوں میں آ کر کرکٹ کھیلیں۔ اس بات سے بھی ابھی کوئی آگاہ نہیں کہ کرکٹ روابط کی بحالی کے لئے بھارت کیا شرائط عائد کر رہا ہے؟ سب جانتے ہیں کہ کرکٹ روابط بھارت کی طرف سے پاکستان کے دورے سے انکار پر منقطع ہوئے اور ممبئی سانحے کے بعد سے دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ہاں جانے سے گریزاں ہیں اور اگر کسی طرح دونوں ممالک کے بورڈز تعلقات کی بحالی پر رضامند بھی ہو جائیں تو بھی معاملات دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان اس وقت تعلقات کی نوعیت پر انحصار کرینگے۔
جہاں تک آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا سوال ہے، تو بدلتے حالات میں اب بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے لئے بے قرار ہو گا کیونکہ حالیہ پانچویں ایڈیشن میں جن ہوش ربا اسکینڈلز کے انکشافات ہوئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کے جو معاملات سامنے آنے والے ہیں ان کے نتیجے میں اس بات کے خدشات بے جا نہیں ہیں کہ کئی ممالک کے کھلاڑی اگلے سیزن میں آئی پی ایل میں شرکت سے گریزاں ہوں گے، چنانچہ اسی خدشے کو سامنے رکھتے ہوئے اب بھارت کی طرف سے ایسے اشارے دیئے جارہے ہیں کہ کرکٹ روابط کی بحالی کے نتیجے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت ممکن ہو سکے گی۔
کرکٹ بورڈ کو انتہائی غور و فکر کے بعد ہی کوئی قدم اٹھانا چاہئے اور ہر صورت میں پاکستانی کرکٹ کے مفادات کو مقدم رکھنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں کہ چاہے بھارتی ایک ہی میچ کھیلیں لیکن پاکستان آ کر کھیلیں!!!
shahzad.janggroup@gmail.com
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (33)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

محمد رئیس، اسلام آباد…آپ نے درست لکھا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں آکر کھیلنا چاہئے۔
 
Muhammad Raees Posted on: Thursday, June 07, 2012

محمد عامر، قطر…پاکستان بھارت سے کھیلے لیکن پاکستان میں اور کہیں نہیں-
 
محمّد عمر Posted on: Thursday, June 07, 2012

شہریار علی مرزا، کراچی…آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت اور پانچویں ایڈیشن میں کرپشن کا معاملہ ایک احتیاط طلب معاملہ ہے جس پر پی سی بی کو انتہائی غور سے فیصلہ کرنا ہو گا۔کہیں پاکستانی کھلاڑی کسی سازش کا شکار نہ ہو جائیں۔
 
Sheherryar Ali Mirza Posted on: Thursday, June 07, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | Next
Page 3 of 3


لفظوں کے انتخاب نے رسوا کیا تجھے
میرا کی ہی سن لیں!
مذاکرات کاموقع ضائع نہ کریں!
سول نافرمانی اور سوشل میڈیا
سول نافرمانی تحریک!!!
 
واقعی کچھ ہونے والا ہے۔۔۔۔؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 35 )
شاباش! سعیدہ وارثی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 31 )
سول نافرمانی تحریک!!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 27 )
وزیراعظم عمران خان یا طاہرالقادری؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 26 )
مذاکرات کاموقع ضائع نہ کریں!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 19 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy