لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


نیٹو سپلائی بحالی ۔ آخر معمہ کیا ہے؟ Share
  Posted On Tuesday, May 22, 2012
  ……سید شہزاد عالم……
شکاگو میں نیٹو کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق نیٹوممالک 2013میں افغانستان کی سیکیورٹی مقامی فورسزکے سپردکرنے پررضامندہو گئے جبکہ پاکستان سے سپلائی روٹ جلدازجلدبحال کرنیکامطالبہ کیا گیا ہے۔ پاکستان سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو فورسز کے حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات پر معافی اور معاوضہ کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ امریکہ اس سے انکاری ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری آ گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے تاحال نیٹو سپلائی کا راستہ بند ہے۔
یہ بات صاف عیاں ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت سپلائی روٹ کھولنے کے حق میں ہے اور اس کی بندش سے پیدا ہونے والے مضمرات سے پوری طرح آگاہ ہے جبکہ پاکستان کے دوست ممالک بھی پاکستان کو یہی مشورہ دے رہے ہیں کہ وقت ضائع کئے بغیر اس سپلائی کو بحال کر دیا جائے اور اپنی معاشی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے پر توجہ دی جائے لیکن اب تک تو یہی نظر آتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اس اہم ترین معاملے پر باہمی تقسیم کا شکار ہیں اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر ان کا زور زیادہ ہے۔ عسکری حلقے بھی ان تمام مضمرات سے بخوبی آگاہ دکھائی دیتے ہیں تاہم جیسا کہ پہلے عرض کیا کہ معافی کا معاملہ ہی بظاہر رکاوٹ بن رہا ہے۔ اگر یہ اور دیگر معاملاتبخوبی حل نہیں ہو پاتے تو پاکستان کے لئے کئی خطرات منہ کھولے کھڑے ہیں مثلاً
۱۔ دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے بہانے سلالہ پوسٹ جیسے واقعات دہرائے جاسکتے ہیں، اور الٹا الزام بھی پاکستانی فورسز پر عائد کیا جائے گا۔
۲۔ پاکستانی فورسز پر بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزمات عائد کرکے بھرپور مہم چلائی جا سکتی ہے۔ جس کے لئے امریکہ میں ہوم ورک تیار ہے۔
۴۔ معاشی طور پر پاکستان کو جھکانے کے لئے بین الاقوامی پابندیاں بھی عائد کی جاسکتی ہیں۔
۵۔ حافظ سعید اور ممبئی واقعات کا بہانہبنا کر پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر خطرات بڑھائے جا سکتے ہیں۔
دنیا ہمارے بارے میں کیا اور کیسا سوچ رہی ہے؟۔۔۔ کیا ہمارے قائدین ان تمام خطرات سے بے نیاز ہو کر اپنی موج مستی میں گم ہیں؟۔۔۔۔ عوام کو ان خطرات سے کیوں آگاہ نہیں کیا جارہا ہے؟۔۔۔ ہم بحیثیت قوم کیوں ان خطرات کے خلاف متحد نہیں ہو پارہے ہیں؟۔۔۔۔ نیٹو سپلائی بحال کی جائے یا نہ کی جائے ۔۔۔۔۔آپ بھی اس اہم ترین معاملے میں تبصرہ کر کے بحث میں شامل ہو سکتے ہیں۔
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (165)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

نذیرالحسن، کراچی…قومی کے لے صرفاقتصادی معاملات ہی اہم نہیں ہوتے۔۔قومی غیرت بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔۔جینے کے لیے عزت اور ذلت کے دو راستے ہوتے ہیں۔۔یہ فیصلہ قوم نے کرنا ہے کہ عزت کا راستہ اختیار کرنا ہے یا ذلت کا
 
نذیرالحسن Posted on: Wednesday, June 06, 2012

Wasim Khattak ,mai ye kehna chahu ga. 1 tu ye bat k pakistan america ka jung kion kary . 2nd bat ye k wo janty hay k hum kamzor nahi . islye koi na koi bahana dhond kar humy kamzor karna chaht hay . humri awam strong hay .
 
wasim khattak Posted on: Wednesday, June 06, 2012

ایوب احمد مغل، جڑانوالہ…پابندياں لگا کريا جنگ چھيڑ کرھماراکيابگاڑليں گے.ھمارے ھاں وافر اناج پيدا ھوتا ھے معدنيات کے خزانے ھماري سرزمين ميں موجود ھيں.ھم ايمانداري اور انصاف کے ساتھ انھيں استعمال کريں تو کچھ بھي برآمد نا کرنا پڑے.رھي بات جنگ کي تو اگر ھم حق پر ھوتے ھوے ذاتي مفاد يا نقصان کے ڈر سے جھک گےء تواس کا خمياذI ھميں اس دنيا اور آخرت دونوں ميں بھگتناپڑے گا.
 
Ayub Ahmed Mughal Posted on: Wednesday, June 06, 2012

امجد خان، دبئی…سپلائی بحال نہیں ہونی چاہئے.
 
AMJAD KHAN Posted on: Tuesday, June 05, 2012

انعام، مردان…پاکستان کی تاریخ میں بہت کم موقے آیے ہیں جب حکومت نے امریکا کی بات نہ مانی ہو. اور ہر اس موقع پر عوام نے حکومت کا برپور ساتھ دیا ہے. موجودہ حکومت چاہتی ہے کی عوام کے بجاے امریکا کا ساتھ دے لیکن انتخابات میں شکشت کے ڈر سے ایسا نہیں کرسکتی. اور پچھلے دس سال سے امریکا کا ساتھ دینے سے پاکستان کے حالت اور خراب ہووے ہیں سو یہ کہنا کے امریکا کا ساتھ نہ دے کر پاکستان نقصان اٹھا یے گا بلکل غلط ہے.
 
inam101 Posted on: Tuesday, June 05, 2012

سرفراز احمد، سعودی عرب…میرے خیال میں نیٹو سپلائی کبھی نہیں کھولنی چاہئے۔
 
Sarfraz Ahmad Posted on: Tuesday, June 05, 2012

Bareera Saeed, Lahore...........nato suply bahal hona ya na hona awami issue nahi hy dollar zardari sb ko hi milengey, awam phr b 2 wakat ki roti ko tarsay gi.
 
bareera saeed Posted on: Tuesday, June 05, 2012

Sohrab Khan, Buner............NATO Supply nahi kholni chahiyay q ke Chicago conference ke 11 din ho gai aur is 11 dino ma 9 drone attack ho gai Zardari nai dollars leye hongey.
 
Sohrab Khan Posted on: Tuesday, June 05, 2012

محمد، لاہور…پاکستان کے حکمرانوں نے پوری قومی عزت کا سودا کیا ہوا ہے اور اس کے بدلے میں انہیں چار دن کی حکومت اور ڈالروں کی بھیک ملتی ہے جو انتہائی شرم ناک ہے، نیٹو سپلائی کے متعلق ایک تجزیہ یہ بھی ہے کہ یہ بند ہی کب ہوئی ہے ؟اور اس میں کوئی بعید نہیں ہے چونکہ افغانستان میں امریکی اور غیر ملکی افواج کو کسی چیز کی بھی قلت نہیں ہے، یہ سب عوام کو چکر دینے کے لیے ہے اگر من حیث القوم ہم متحد ہو جائیں تو سب سے پہلے اپنے حکمرانوں کو غیروں کی بجائے قومی امنگوں کے سامنے جھکنے پر مجبور کر سکتے ہیں اگر حکمران قوم کے سامنے جوابدہ ہو جائیں تو پھر غیر ملکی طاقتیں بھی قوم کی طرف ہی دیکھے گی اور جب تک قوم کسی معاملے میں اشارہ نہیں دے گی کوئی بھی کسی کا بال بیکا بھی نہیں کر سکے گا۔اصل ضرورت نیٹو سپلائی بحال کرنے یا بند کرنے کی نہیں بلکہ حکمرانوں کو عوامی دھارے پر لانے کی ہے۔
 
محمد Posted on: Monday, June 04, 2012

شکیل، لاہور…سپلائی بحال نہیں ہونی چاہئے، معافی اور معاوضے کے مطالبے پر قائم رہنا چاہئے۔
 
shakil Posted on: Sunday, June 03, 2012

سلیم، لاہور…ایک سال میں معاشی حالت کیا بہتر ھوگی-جو دس سالوں میں نہی ھوسکی- پابندیاں پہلے بھی لگی تھی-
 
salim Posted on: Sunday, June 03, 2012

MUHAMMAD JAMEEL, Faisalabad.............Amrica jese dost ke hote dusmano ki zarorat nahi, kaunke us hmesha us waqat sath chora hy jab ashad zaroorat hoti hy, 1971 main us ki behri bara raste main tha leken jang khatam ho gai, 1965 main b aisa he howa tha , kargal jang main b us ne pakistan ko he dabaya tha, or ab b pakistan hi ghalti pe hy,
 
MUHAMMAD JAMEEL Posted on: Friday, June 01, 2012

Ishrat Qazi, USA.............Pakistan ki awaam Apni jaan de kar hukumranon ki ayyashiyan ki qeemat chuka rahi hai. Jab tak aik bhi bewaqoof zinda hai, aqalmand bhooka nahi mar sakta. aur hamare hukumraan beshak bohat aqalmand aur khush naseeb hain.
 
Ishrat Qazi Posted on: Thursday, May 31, 2012

Imran, Rawalpindi............Kya humaray huqmaraan ayashi khatam nahi kersakty kab tak hum amerca k ghulaam rehain gai akhair kab tak :-(
 
3mran Posted on: Thursday, May 31, 2012

jia sabir, Karachi.............America ki imdad kisi sorat gawara nahi. musalman sirf Allah par bharosa rakhta hai. agar tamam pakistani mill kar ek doare ka sath dain or ek dosre ki tang na khenchin to ye mulk taraqi yafta mulko mai shamil ho sakta hai.
 
jia sabir Posted on: Thursday, May 31, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | Next
Page 4 of 11


لفظوں کے انتخاب نے رسوا کیا تجھے
میرا کی ہی سن لیں!
مذاکرات کاموقع ضائع نہ کریں!
سول نافرمانی اور سوشل میڈیا
سول نافرمانی تحریک!!!
 
واقعی کچھ ہونے والا ہے۔۔۔۔؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 35 )
شاباش! سعیدہ وارثی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 31 )
سول نافرمانی تحریک!!!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 27 )
وزیراعظم عمران خان یا طاہرالقادری؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 26 )
مذاکرات کاموقع ضائع نہ کریں!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 19 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy