لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


یونس خان…من موجی کرکٹر!! Share
  Posted On Wednesday, February 08, 2012
  ……عبدالماجد بھٹی……
اسٹار بیٹسمین یونس خان کے لئے متحدہ عرب امارات کے میدان کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں۔انہی گراونڈز میں انہیں خوشیاں بھی ملیں اور غم بھی،یونس خان من موجی کرکٹر ہیں۔اگر ان کا دل چاہے تو گھنٹوں کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرتے ہیں۔مرضی ہوتو کرکٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ریٹائر منٹ کی باتیں کرتے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف دبئی میں شاندار سنچری بنانے کے بعد سابق کپتان نے کہا کہ اگر ان کی فارم اور فٹنس رہی تو وہ چھ سات سال مزید پاکستان کے لئے کھیل سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مثبت شخص ہوں اور پرانی باتوں کو یاد نہیں کرتا۔ماضی میں ریٹائر منٹ کی باتیں ضرور کی تھیں اب اس بارے میں نہیں سوچتا ہوں۔رات گئی بات گئی۔یونس خان مردان کے پٹھان ہیں لیکن ان کی زندگی کا زیادہ تر وقت کراچی میں گذرا ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ34سال کے ہونے کی وجہ سے ان میں اب جذباتی عنصر کم ہے، تاہم اب بھی اگر انہیں غصہ آجائے تو وہ کسی کے قابو میں نہیں آتے ہیں۔یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے۔نومبر2009میں پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات آئی اور یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا تھی۔پاکستان نے پہلا میچ بڑے مارجن سے جیت لیا۔اس کے بعد اگلے دونوں میچ پاکستانی ٹیم ہار گئی۔ابوظہبی میں تیسرے اور آخری میچ کی شکست کے اگلے دن اچانک طوفان برپا ہوگیا۔سات کھلاڑی اس سیریز سے چند ماہ قبل یونس کو کپتانی سے ہٹانے کے لئے قران پر حلف اٹھا چکے تھے۔ یونس خان کا خیال تھا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز میں انہیں کپتانی سے ہٹانے کے لئے وہی سات کھلاڑی امارات میں جان بوجھ کر خراب کھیلے۔کرکٹرز ان کے رویے سے ناخوش تھے ۔یونس خان کو علم ہوچکا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے منیجر یاور سعید کے ساتھ مل کر انہیں ہٹانے کی تیاری کی جارہی ہے، اس سے قبل یونس خان کے کہنے پر یاور سعید کو منیجر کے عہدے سے ہٹایا جاچکا تھا۔اگلے دن یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کے پاس جاکر انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔پاکستان ٹیم نے ایک دن بعد پہلے نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کے دورے کے لئے روانہ ہونا تھا۔ یونس خان کے استعفے نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔ یونس خان نے نہ صرف کپتانی چھوڑ دی بلکہ انہوں نے دونوں ٹیسٹ سیریز میں نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ محمد یوسف کو ہنگامی طور پر چیئرمین کے کمرے میں بلوا کر انہیں قیادت سونپ دی گئی۔ آسٹریلیا میں یونس نے ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا، تاہم تباہ کن دورے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دباو میں آکر تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔ یونس کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے اپنے رویے سے ٹیم پر منفی اثرات مرتب کئے۔ان پر بھی پاکستان کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے۔یونس خان پر ایک الزام یہ بھی تھا کہ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد اپنے وکیل سے مل کر خفیہ ٹیپ کو میڈیا میں جاری کردیا۔ان کی اس بات سے اعجاز بٹ ناراض ہوئے۔ان کو 8ماہ پاکستانی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا۔ نومبر 2010میں پاکستان جنوبی افریقا کی سیریز میں ان کی پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے دبئی ٹیسٹ میں فائٹنگ سنچری اسکور کرکے یہ ثابت کردیا کہ ابھی ان کی کرکٹ باقی ہے۔شارجہ میں نومبر میں انہوں نے سر ی لنکا کے خلاف سنچری داغ دی۔تاہم انگلینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں سنچری بناکر انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ کلاس بیٹسمین ہیں۔تاہم یونس خان کہتے ہیں کہ اب وہ کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی پرانی باتوں کو یاد کرنا چاہتے ہیں۔ یہی پاکستان کر کٹ کے مفاد میں ہے۔یونس خان اپنی دھن میں مگن رہ کر کارکردگی دکھاتے رہیں اور پاکستان کو فتوحات دلاتے رہیں۔ تنازعات سے کرکٹ اور کرکٹرز کو بہت نقصان ہوچکا ہے۔اس لئے اب سب کو پاکستان کرکٹ کے لئے ہی سوچنا ہوگا۔یونس خان نہ صرف خود کارکردگی دکھار ہے ہیں بلکہ وہ نوجوانوں کو بھی گائیڈ کرکے اچھی روایت قائم کررہے ہیں۔پرانی باتیں انہیں یاد ضرور ہیں لیکن وہ اب کرکٹ پاکستان کے لئے ہی کھیلنا چاہتے ہیں۔ البتہ تنا زعات سے پاک!!!!
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (58)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

ایم قاسم اعوان، بہاولپور…مجھے یونس خان بہت پسند ہے۔
 
M Qasim Awan Posted on: Thursday, February 09, 2012

سید صبیح الحسنین، اسپین…یونس خان اچھے کھلاڑی ہیں، انہیں مزید کچھ سال کھیلنا اور اپنے جونیئرز کو گائیڈ کرنا چاہئے۔
 
syed shabih ul hasnain Posted on: Thursday, February 09, 2012

اشعر، کراچی…یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، انہیں خود کو صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود کردینا چاہئے۔
 
Asher Posted on: Thursday, February 09, 2012

راحت علی، کراچی…یونس خان آپ عظیم ہو۔
 
Rahat Ali Posted on: Thursday, February 09, 2012

ماجد جمالی، سعودی عرب…یونس خان کو صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہئے۔
 
Majid Jamali Posted on: Thursday, February 09, 2012

عادل، کراچی…یونس خان ایک اچھا کھلاڑی ہے، لیکن اس کی کوشش ہونی چاہئے کہ وہ تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دے۔
 
Adil, Karachi Posted on: Thursday, February 09, 2012

عابد محمود مغل، ڈسکہ…یونس خان نے پرانی باتیں بھلا کر اچھا کیا، لیکن انہیں اپنی فارم اچھی کرنا ہوگی، ان کی بیٹنگ میں تسلسل نہیں ہے۔ میرے خیال میں انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیلنی چاہئے۔
 
Abid Mahmood Mughal Posted on: Wednesday, February 08, 2012

غلام مصطفیٰ، سعودی عرب…یونس خان ایک اچھا کھلاڑی ہے، لیکن جب آپ کسی کو بھی سر پر سوار کرلیں گے اور من مانی کرنے دینگے تو پھر ہر کوئی من موجی ہوگا۔
 
ghulam mustafa Posted on: Wednesday, February 08, 2012

انجم، لندن…میں ہمیشہ سے یونس خان کا مداح رہا ہوں، گو کہ پاکستان کے شائقین کرکٹ یونس سے زیادہ باقی پلیئرز کو اچھا سمجھتے ہیں، اس کی بڑی وجہ یونس خان کی بے باکی ہے، ہمیں اس پر فخر ہے، اللہ یونس خان کی عمر دراز کرے۔
 
Anjum Posted on: Wednesday, February 08, 2012

میاں اعظم علی ساغر، دبئی…اس میں کوئی شک نہیں کہ یونس خان بہت اچھا پلیئر ہے لیکن جب وہ 30 سے 40 رنز اسکور کرلیتے ہیں تو اوور ایکٹنگ شروع کردیتے ہیں۔
 
Mian Azam Ali Saghar Posted on: Wednesday, February 08, 2012

احتشام، سرگودھا…میں ان سے صرف اتنا کہوں گاکہ جب تک آپ اچھی پرفارمنس دے سکتے ہو تب تک کھلیں ورنہ چپ چاپ ریٹائرمنٹ دے دیں۔
 
Aehtasaham Posted on: Wednesday, February 08, 2012

شہزاد قمر، فیصل آباد…میرے خیال میں یونس خان فائٹنگ کرکٹر کے ساتھ ساتھ اچھی قائدانہ صلاحیتوں کا مالک ہے، اسے پاکستان کیلئے ضرور کھیلنا چاہئے لیکن وہ بحیثیت کرکٹر مزید سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کریں۔
 
shahzad qamar Posted on: Wednesday, February 08, 2012

نعمان الہٰی، سیالکوٹ…میرے خیال میں یونس خان اچھا کھیل رہے ہیں، پلیئر وہ ہی اچھا جو اپنے لیے نہیں بلکہ ٹیم کیلئے کھیلے۔
 
Nauman Elahi Posted on: Wednesday, February 08, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | Next
Page 4 of 4


صوبائی اسمبلیوں کی پہلے سال کی کارکردگی
بچوں کو جنسی تشدد سے بچائیں
کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
سعید اجمل کی معطلی اور سوشل میڈیا
تانيا تحريکی کی دہائی
 
عمران خان،اب آپ کو پلان ’بی‘ کا انتظار ہے؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 64 )
تانيا تحريکی کی دہائی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 56 )
چینی صدر کا دورہ ملتوی ،سوشل میڈیا پر ردعمل
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 38 )
بچوں کو جنسی تشدد سے بچائیں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 31 )
کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 28 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy