لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 
Disclamier


یونس خان…من موجی کرکٹر!! Share
  Posted On Wednesday, February 08, 2012
  ……عبدالماجد بھٹی……
اسٹار بیٹسمین یونس خان کے لئے متحدہ عرب امارات کے میدان کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں۔انہی گراونڈز میں انہیں خوشیاں بھی ملیں اور غم بھی،یونس خان من موجی کرکٹر ہیں۔اگر ان کا دل چاہے تو گھنٹوں کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرتے ہیں۔مرضی ہوتو کرکٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ریٹائر منٹ کی باتیں کرتے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف دبئی میں شاندار سنچری بنانے کے بعد سابق کپتان نے کہا کہ اگر ان کی فارم اور فٹنس رہی تو وہ چھ سات سال مزید پاکستان کے لئے کھیل سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مثبت شخص ہوں اور پرانی باتوں کو یاد نہیں کرتا۔ماضی میں ریٹائر منٹ کی باتیں ضرور کی تھیں اب اس بارے میں نہیں سوچتا ہوں۔رات گئی بات گئی۔یونس خان مردان کے پٹھان ہیں لیکن ان کی زندگی کا زیادہ تر وقت کراچی میں گذرا ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ34سال کے ہونے کی وجہ سے ان میں اب جذباتی عنصر کم ہے، تاہم اب بھی اگر انہیں غصہ آجائے تو وہ کسی کے قابو میں نہیں آتے ہیں۔یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے۔نومبر2009میں پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات آئی اور یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا تھی۔پاکستان نے پہلا میچ بڑے مارجن سے جیت لیا۔اس کے بعد اگلے دونوں میچ پاکستانی ٹیم ہار گئی۔ابوظہبی میں تیسرے اور آخری میچ کی شکست کے اگلے دن اچانک طوفان برپا ہوگیا۔سات کھلاڑی اس سیریز سے چند ماہ قبل یونس کو کپتانی سے ہٹانے کے لئے قران پر حلف اٹھا چکے تھے۔ یونس خان کا خیال تھا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز میں انہیں کپتانی سے ہٹانے کے لئے وہی سات کھلاڑی امارات میں جان بوجھ کر خراب کھیلے۔کرکٹرز ان کے رویے سے ناخوش تھے ۔یونس خان کو علم ہوچکا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے منیجر یاور سعید کے ساتھ مل کر انہیں ہٹانے کی تیاری کی جارہی ہے، اس سے قبل یونس خان کے کہنے پر یاور سعید کو منیجر کے عہدے سے ہٹایا جاچکا تھا۔اگلے دن یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کے پاس جاکر انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔پاکستان ٹیم نے ایک دن بعد پہلے نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کے دورے کے لئے روانہ ہونا تھا۔ یونس خان کے استعفے نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔ یونس خان نے نہ صرف کپتانی چھوڑ دی بلکہ انہوں نے دونوں ٹیسٹ سیریز میں نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ محمد یوسف کو ہنگامی طور پر چیئرمین کے کمرے میں بلوا کر انہیں قیادت سونپ دی گئی۔ آسٹریلیا میں یونس نے ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا، تاہم تباہ کن دورے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دباو میں آکر تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔ یونس کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے اپنے رویے سے ٹیم پر منفی اثرات مرتب کئے۔ان پر بھی پاکستان کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے۔یونس خان پر ایک الزام یہ بھی تھا کہ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد اپنے وکیل سے مل کر خفیہ ٹیپ کو میڈیا میں جاری کردیا۔ان کی اس بات سے اعجاز بٹ ناراض ہوئے۔ان کو 8ماہ پاکستانی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا۔ نومبر 2010میں پاکستان جنوبی افریقا کی سیریز میں ان کی پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے دبئی ٹیسٹ میں فائٹنگ سنچری اسکور کرکے یہ ثابت کردیا کہ ابھی ان کی کرکٹ باقی ہے۔شارجہ میں نومبر میں انہوں نے سر ی لنکا کے خلاف سنچری داغ دی۔تاہم انگلینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں سنچری بناکر انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ کلاس بیٹسمین ہیں۔تاہم یونس خان کہتے ہیں کہ اب وہ کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی پرانی باتوں کو یاد کرنا چاہتے ہیں۔ یہی پاکستان کر کٹ کے مفاد میں ہے۔یونس خان اپنی دھن میں مگن رہ کر کارکردگی دکھاتے رہیں اور پاکستان کو فتوحات دلاتے رہیں۔ تنازعات سے کرکٹ اور کرکٹرز کو بہت نقصان ہوچکا ہے۔اس لئے اب سب کو پاکستان کرکٹ کے لئے ہی سوچنا ہوگا۔یونس خان نہ صرف خود کارکردگی دکھار ہے ہیں بلکہ وہ نوجوانوں کو بھی گائیڈ کرکے اچھی روایت قائم کررہے ہیں۔پرانی باتیں انہیں یاد ضرور ہیں لیکن وہ اب کرکٹ پاکستان کے لئے ہی کھیلنا چاہتے ہیں۔ البتہ تنا زعات سے پاک!!!!
 
تبصرہ کریں     ا حباب کو بھیجئے  | تبصرے  (58)     

   تبصرہ کریں  
  آپ کا نام
  ای میل ایڈریس
شھر کا نام
ملک
  تبصرہ
کوڈ ڈالیں 
  Urdu Keyboard

کامران خان، کراچی…یونس خان بہت عظیم کھلاڑی ہیں، انہیں صرف ٹیسٹ اور ون ڈے میں کھیلنا چاہئے۔
 
KAMRAN KHAN Posted on: Saturday, February 18, 2012

مصطفیٰ، کینیڈا…یونس خان بذات خوداچھے انسان ہیں لیکن بحیثیت کرکٹر اب ٹیم میں ان کی کوئی جگہ نہیں، ایک میچ میں 100 رنز بناکر سو میچوں میں دس سے کم رنز پر آؤٹ ہوتے ہیں۔
 
Mustafa Posted on: Friday, February 17, 2012

عابد علی، کراچی…یونس خان عظیم کرکٹر ہیں۔
 
abid ali Posted on: Friday, February 17, 2012

راؤ شاہد، لاہور…یونس خان دنیائے کرکٹ کاعظیم کھلاڑی ہے۔
 
Rao Shahid Posted on: Friday, February 17, 2012

جاوید، اسلام آباد…بلاشبہ یونس خان ایک عظیم پلیئر ہے۔
 
javed Posted on: Friday, February 17, 2012

نعیم، کراچی…یونس خان ایک اچھا پلیئر ہے، اسے ملک کیلئے مزید تین سے چار سال کھیلنا چاہئے۔
 
Naeem Posted on: Friday, February 17, 2012

محمود فاروق، جدہ…یونس خان عظیم کرکٹر ہے۔
 
mohammed farooq Posted on: Thursday, February 16, 2012

طارق آفریدی، سعودی عرب…یونس خان اچھے بیٹسمین کے ساتھ ساتھ بہترین کپتان بھی ہے۔
 
tariq afridi Posted on: Wednesday, February 15, 2012

محمود نسیم، کراچی…میرے خیال میں یونس خان ریٹائر ہوجانا چاہئے۔
 
mehmood naseem Posted on: Wednesday, February 15, 2012

میر ناصر خان بجارانی، لاہور…یونس خان اچھا کرکٹر ہے۔
 
Mir Nasir Khan Bijarany Posted on: Tuesday, February 14, 2012

نصیب زادہ، یو اے ای…یونس خان بہترین کھلاڑی ہے۔
 
نصيب زادة Posted on: Tuesday, February 14, 2012

صفدر قریشی، لندن…شعیب ملک کو مستقل طور پر ٹیم سے باہر کیا جائے، مصباح نے اسے سپورٹ کرکے غلطی کی ہے۔
 
safdar qureshi Posted on: Tuesday, February 14, 2012

شاہ زمن، ساہیوال…یونس خان ورلڈ کلاس پلیئر ہے، اسے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم میں شامل کیا جائے۔
 
shahzuman Posted on: Tuesday, February 14, 2012

ضمیر، کراچی…یونس خان منافقت نہیں کرتا، اس لیے اس کے دشمن زیادہ ہیں۔
 
ZAMIR Posted on: Tuesday, February 14, 2012

رجب علی، چکوال…کچھ لوگ صرف تنقید کرنا جانتے ہیں، جب بندہ خود اس جگہ کھڑا ہوتا ہے تو اسے اصل حقائق کا علم ہوتا ہے۔ یونس خان عظیم بیٹسمین ہے۔
 
rajab ali Posted on: Tuesday, February 14, 2012
Prev | 1 | 2 | 3 | 4 | Next
Page 1 of 4


صوبائی اسمبلیوں کی پہلے سال کی کارکردگی
بچوں کو جنسی تشدد سے بچائیں
کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
سعید اجمل کی معطلی اور سوشل میڈیا
تانيا تحريکی کی دہائی
 
عمران خان،اب آپ کو پلان ’بی‘ کا انتظار ہے؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 64 )
تانيا تحريکی کی دہائی
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 56 )
چینی صدر کا دورہ ملتوی ،سوشل میڈیا پر ردعمل
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 38 )
بچوں کو جنسی تشدد سے بچائیں
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 31 )
کپتانی کا تاج آفریدی کے سر پر!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 28 )
 
 
 
 
Disclamier
 
 
Disclamier
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy