Saturday, November 21, 2009
Jang Blog
 
 
 
لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ؟
  پاکستان کی فلم انڈسٹری اس معاملے میں دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے کہ کیا بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش ہونی چاہئے یا نہیں؟،ایک گروپ بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں ہے، جبکہ دوسرا گروپ بھارتی فلموں کو پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز ہونے سے روکنے کے لئے سرگرم ہے، بھارتی فلموں کی ریلیز سے پاکستانی سینما مالکان کا بزنس دوگنا ہوگیا ہے، جبکہ دوسری طرف پاکستانی فلمساز سرمایہ کاری سے خوفزدہ ہیں ۔

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر اپنے موقف سے آگاہ کریں۔
تبصرہ کریں     احباب کو بھیجئے
 


-غزالہ انصاری، حیدر آباد، بھارتی فلمیں کسی سورت پاکستان میں نہیں لانا چاہیئیں، پہلے ہی معاشرے مین یہ خرابی کا باعث بن رہی ہیں، ان کی نمائش نہیں ہونی چاہیئے،
  غزالہ انصاری


-ہارون حمید۔ ،لاہور، بھارتی فلمین کسی بھی طور پاکستان میں ممنوع قرار دی جانی چاہیئے،یہ معاشرے میں فھاشی مپھیلانے کی مرتکب ہورہی ہیں،حکومت اسے ریلیز نہ ہونے دے۔
  ھارون حمید


-محمد وسیم خان، کراچی،بھارتی فلمیں پاکستان میں ریلیز نہیں ہونی چاہیئے،اس سے ملک کو نقصان ہی ہوگا۔ فحاشی پھیلانے کی حرکت ہوگی،
  MUHAMMAD WASEEM KHAN


-نثار میلسی، ملتان،پاکستان میں کسی بھی سورت بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ بھارت کسی بھی طرح ہمارا خیرخواہ نہیں ہے، ہم کیوں اس کے حامی بن رہے ہیں، اس نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کیا ہے،
  Nisar Mailsi


-نذیر حسن، کراچی،بہتری یہی ہے کہ بھارتی فلموں پہ پابندی لگادی جائے
  nazeer hassan


-شاہین ظفر، کراچی، پاکستان میں بھارتی فلمیں دکھلانے سے کوئی طوفان نہیں آجائےگا۔ پہلے ہی بھارتی فلمیں سینما گھروں میں دکھلائی جارہی ہیں، اس جدید دور مین جب سی ڈی اور دیگر چینلز پہ بھارتی فلمین چل رہی ہیں انہیں کہاں تک روکا جاسکے گا؟ یا تو آپ بھی اس کے مقابلے کی فلم بنائیں،جو شاید ممکن ہی نہیں ہے،
  شاہین ظفر


-شیخ محسن، لندن،بھارتی فلمیں دیکھنا اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا بڑا مسئلہ اس وقت دہشت گردی سے نمٹنا ہے پاکستانی فلم اسٹرز نے بھارتی فلموں میں کام کیا ہے انہیں اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی پاکستان میں بھارتی فلموں اور اداکاروں کو دی جاتی ہے،ہر کسی کو بہتری کے لئے سوچنا اچھی بات ہے اگر جاوید شیخ بھارت جاکر کچھ اچھا کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے بھارتی فلمیں ساری دنیا میں دیکھی جاتی ہیں اگر یہاں نمائش ہوئی تو اس میں کیا برائی ہوگی
  Sheikh Mohsin


سالیک محمود ، راولاکوٹ،بھارتی فلمیں کسی بھی صورت پاکستان میں ریلیز نہیں ہونی چاہیئیںبھارت جو ہمارے ملک میں در اندازی کر رہے کیا وہ کم ہے؟دہشت گردی کے ساتھ بھارتی فلموں سے مزے لیا دو رخی پالیسی کی علامت ہے،
  salik mahmood


-وزیر الہی، لاہور، بھارتی فلمیں کسی صورت نہیں دکھلانی چاہیئےیں کیونکہ بھارت ہمارے ملک میں دیشت گردی میں ملوث ہے، کیا یہ ہمیں زیب دے گا؟ جس کا عندیہ دیا جارہا ہے، یہ دو رخی پالیسی نہیں چلے گی۔
  wazir elahee


-ذوالفقار علی بھٹی، کراچی، بھارتی فلموں نے پہلے ہی فحاشی پھیلائی ہوئی ہے، اس میں مزید اضافہ ہوگا، کیا ہم اپنی فیمیلی کے ساتھ بھارتی فلمیں دیکھنا پسند کریں گے؟ یہ سب مسلمانوں میں اپنا کلچر پھیہلانا چاہتے ہیں جکیوعنکہ ناچ گانا ہی ان کی زندگی اور سماج ہے،
  zulfiqar ali balti


-شایان خان سوات،پاکستان میں بھارتی فلمیں کبھی نہیں ریلز ہونی چاہیئیں،بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، انکی ثقافت ننگی زندگی پہ مبنی ہے، کیا ہم ایسا ہی کلچر ملک میں دکھلانا پسند کریں گے؟
  shayaan khan


-سید اطہر علی، کراچی، پہلے بھارتی فلمیں تفریح اور حس مزاح کے لئے بنا کرتی تھیں، اب انکا رجحان فحاشی پھیلانا بن کے رہ گیا ہے اب ان کی فلموں میں پاکستان سے کھلم کھل؛اب پاکستان سے نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے، کیا ان فلموں کی ریلیز پسند کرسکتے ہیں ؟
  Syed Ather Ali


-ظفر بٹ، اوسلو،پاکستانیون پاکستان کی قدر کرو، بھارت ہر جگہ ہمارے خلاف جگہ سازش کر رہا ہے اسکی فلمیں دکھلا کر ہم اپنا ہی خراب کریں گے، کیا ہم اپنے بچوں اور گھر والوں کے ساتھ بھارتی فلمیں دیکھ سکتے ہیں کچھ تو حیا کرو، بھارتی فلمیں بے شرمی کا آئینہ ہیں،
  Zafar Butt


-عبدل حق۔ حیدر آباد، بھارتی فلمیں دکھلانی چاہئے۔ کیونکہ ہماری فلمی صنعت ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں، بہت سے لوگوں کا روز گار اس سے وابستہ ہوتا ہے، ہمیں ان خطوط پر سوچنا ہوگا،
  abdul haque


-لالہ اصغر موسی، کراچی، ہمیں تو غیرت سے ڈوب مرنا چاہیئے، کہ بھارتی فحش فلموں کا داخلہ ممنوع قرار دینا چاہئے کیونکہ بھارت جو فلمیں دیکھنا یا انہیں یہاں چلوانا چاہتے ہیں وہ صرف اپنا مالی مفاد دیکھنا چاہتے ہیں، جبکہ بھارت کی فلمیں پاکستان سے نفرت پیدا کروانا ہے،
  Lala Asghar Ali
Prev | 1 | 2 | Next
Page 1 of 2


تازہ بلاگ
مہنگی مویشی منڈی ، عوام پریشان!
ایک کھرب 65ارب روپے ہضم
چینی کابحران اور عوام پریشان!
ملکی سلامتی اور پاک فوج کا عزم
پاکستان میں کرپشن لمحہ فکریہ!
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا!
صدر اوباما کا صدر آصف زرداری کو خط
شادی ہالز کی تقریبات پر وقت کی پابندی
سیکیورٹی کے نام پراسکول فیس میں اضافہ؟
محمد یوسف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان مقرر
مزید بلاگِ   َ
 
Jang Blog - Best blogspot of Pakistan - Discuss issues, news, problems, sports - Pakistani forum
Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy