لاگ ان
Login
 ای میل
پاس ورڈ
 


قبل از وقت الیکشن۔۔۔؟
……سید شہزاد عالم……
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ قبل از وقت اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں لیکن وہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ نئی کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹیں مئی میں بھی مکمل ہونے کا امکان نہیں۔ دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی تیاری سے متعلق سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی 23 فروری کی مہلت سے معذرت کرلی ہے۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مصلحت کا شکار ہے اور وفاقی حکومت کی چال چل رہا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پرانی ووٹر لسٹوں پر الیکشن فراڈ ہوگا۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں وہ اس کے لیے تیار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ جب تک نئی ووٹر فہرستیں ہی دستیاب نہیں ہیں تب تک انتخابات کامطالبہ سیاسی نعرے تک ہی ہے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور حکومت بھی اپنی ٹرم پورے گی، مسائل کا حل قبل از وقت انتخابات میں نہیں بلکہ حکومت کی مدت پوری کرنے میں ہے۔
الیکشن قبل از وقت ہوں یا اپنے مقررہ وقت پر، ایک بات پر تو تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ الیکشن منصفانہ اور شفاف ہونے چاہئے۔ ایک اور بات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مد نظر رکھنی چاہئے کہ الیکشن ہونے یا نہ ہونے کی بحث سے قطع نظر عوامی مسائل کے حل کی کوششیں جمود کا شکار نہیں ہونی چاہئے۔ قوم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر بڑے مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے ، ان کی طرف بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ناقص ادویات سے قوم مر رہی ہے، ناقص تعلیم سے قوم ذہنی موت مر رہی ہے، ناقص امن و امان سے قوم کی معیشت مر رہی ہے، ڈرون حملوں سے دہشت گرد کم بے گناہ زیادہ مر رہے ہیں۔ خودکش حملوں میں صرف اور صرف بیگناہ ہی مر رہے ہیں۔ غرض کہ ہر طرف ہر طرح سے موت کا ہی بازار گرم ہے۔ کیا ہمارے سیاست دان اپنے ذاتی اغراض سے بالاتر ہو کر قوم کے درد کو اپنا درد سمجھ سکتے ہیں یا انہیں صرف اپنی سیاست، الیکشن اور اقتدار سے ہی غرض ہے؟  
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 11 ) احباب کو بھیجئے
ریما خان ۔ ایمبیسڈرآف انٹرٹینٹمنٹ
تعلیمی اداروں میں میوزک کنسرٹس پر پابندی!!
"منٹو کسی ایوب سے ڈرتا تو نہیں تھا"
پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز
آئی ٹی کا درخشاں ستارہ ہمیشہ کیلئے اوجھل
 
آئی ٹی کا درخشاں ستارہ ہمیشہ کیلئے اوجھل
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 76 )
پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 68 )
حکومت مشکلات کے بھنور میں !!
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 64 )
نئے صوبوں پر اتفاق رائے کیسے ہو؟
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 45 )
"منٹو کسی ایوب سے ڈرتا تو نہیں تھا"
تبصرہ کریں  تبصرے  ( 22 )
 
 
 
 
 
 
  ریما خان ۔ ایمبیسڈرآف انٹرٹینٹمنٹ   
کیلی فورنیا( امریکہ) میں ایک پاکستانی تنظیم نے ایک خصوصی تقریب میں اداکارہ ریما خان کو ایمبیسڈرآف انٹرٹینٹمنٹ کا ایوارڈ دیا ہے۔ اس تقریب میں اداکارہ ریما اورانکے شوہرڈاکٹر طارق شہاب سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اداکارہ ریما خان بلاشبہ پاکستان کا وہ چہرہ ہے جوبین ا
مکمل بلاگ  
تبصرہ کریں  تبصرے  (10)

 

  تعلیمی اداروں میں میوزک کنسرٹس پر پابندی!!   
……سید شہزاد عالم……
پنجاب اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں میوزک کنسرٹ کے انعقاد پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی ہے جس پر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات ، فنکار برادری اور سول سوسائٹی کے با شعور افراد سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی نے اس
مکمل بلاگ  
تبصرہ کریں  تبصرے  (8)

 

  پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز   
.....سید شہزاد عالم....
پاکستان اور انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کی نظریں اس سیریز پر مرکوز ہیں کیونکہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سری لنکا کی درگت بننے اور آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست کے بعد
مکمل بلاگ  
تبصرہ کریں  تبصرے  (68)

 

Jang Group of Newspapers
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited
Privacy Policy